تعبیرخواب

آواز

حضرت ابن سیر ین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مر د کی آواز خو اب میں بلند ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں بز ر گی پائے گااور اگر کو ئی دیکھے کہ اس کی آواز بلند ہو گئی تھی تو یہ اس کے بلندی قد ر کی دلیل ہے کہ اس کانا م اورآواز بلند ہوگی ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی آواز کمزور ہو گئی تھی تو دلیل ہے کہ اس کا نام اور آواز ضعیف ہو گی ۔ چنا نچہ کوئی اس کو یاد نہ کر ے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آواز کی بلند ی مردوں کے لئے بز رگی اور بلند ی نام کی دلیل ہے اور عورتو ں کے لئے خواب میں آواز بلند کادیکھنا بر ا ہے ۔