تعبیرخواب

نجو ر کو دن (کچھ سلگا نا)

نجو ر کردن۔دھو نی دینا ۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں نجو ر کرنا کسی بز ر گ آدمی سے مال لینا ہے ۔ او ر اگر دیکھے کہ خو شبو د ار چیز وں کو سلگا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر وہ شخص کسی مر د سے حا صل کر ے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو نجو ر زیا دہ تر خوشبو دار ہے ۔ دیکھنے والے کے لئے بہت زیا دہ خیر و منفعت (خیر و منفعت ہے:بہتر ی اور فائد ہ ہے) ہے اور اگر نجو ر خوشبودار ہے تو صا حب خواب (صاحب خواب کے لئے:خو اب کے دیکھنے والے کے لئے )کے لئے اس کی تاویل خلا ف ہے۔
حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں نجو ر کرنے کی تاویل تین وجہ پر ہے۔ اول ، بہت سامال ۔ دوم ، عیش، خو ش۔ سوم ،نیک نام ۔