عورتوں کے متفرق عوارض

عورتوں میں طبعی جنسی رحجان مٹ جاتا ہو اور پیار و محبت کے جزبات ختم ہو جاتے ہوں

یہانتک کہ ایک پیار کرنے والی ماں اچانک مامتا کے جزبات سے عاری دکھائی دیتی ہو۔ اپنے خاوند سے قطعاً بے نیاز اور بے تعلق ہو جاتی ہو۔رفتہ رفتہ اس کے تعلقات کے دائرے محدود ہونے لگتے ہوں اور اس میں خود کشی کا رحجان بھی پیدا ہو جاتا ہو۔

مفید دوا :

سیپیا             30                Sepia

یہ کیفیت دراصل لمبے عرصے تک اندر ہی تکلیفیں برداشت کرتے رہنے سے پیدا ہوتی ہے۔خاوند اور بچوں کی طرف توجہ نہ کرنا اس بڑھتے ہوئے داباؤ کا نتیجہ ہے۔گویا مریضہ اند سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے۔یہاں تک کہ ہر چیز سے بیزار ہوتی ہے۔