مکمل راستہ
تاریخ پیدائش کی تفصیلات
مارچ
مارچ نئی شروعات اور از سر نو تخلیقی توانائی کا مہینہ ہے، تجسس کی راہ پر چلیں۔ امید بڑھائیں اور مستقل مزاج اقدامات کریں۔
4 مارچ
تفصیل
4 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد سادگی کی تصویر ہوتے ہیں۔ دوسروں کو خود بھروسہ کر لیتے ہیں۔ دوست بنا لیں تو پھر زندگی بھر نبھاتے ہیں۔ دولت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں
متعلقہ صفحات
33 صفحاتخوبیاں
(۱) سُلجھے ہوئے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ (۲) روپے پیسے کے معاملے میں ایمان دار ہوتے ہیں اور مقروض ہونا پسند نہیں کرتے۔ (۳) گُم گو اور محنتی ہوتے ہیں۔ (۴) سائنس، ادب کے کسی بھی شعبے میں خوب شہرت حاصل کرتے ہیں۔ (۵) دُور اندیش اور دُور بین نگاہ کے مالک ہوتے ہیں۔
خامیاں
(ا) ثابت قدمی اور استقلال کی کمی ہوتی ہے۔ (۲) مزاج میںآوارگی کا عنصر موجود ہوتا ہے۔ (۳) غصہ بہت زیادہ آتا ہے۔ (۴) یہ لمحہ مفلوج الدہنی اور بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ (۵) مشکلات سے گھبراتے ہیں۔ (۶) نااتفاقی اور پھوٹ ڈالنا ان کے دائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔
مارچ میں پیدا ہونے والی شخصیت
؍مارچ سر جان ہرشل ( ماہر علم نجوم) ۱۶؍مارچ البرٹ این سٹائن
یکم مارچ
یکم مارچ کو پیدا ہونے والے افراد میں بیہودگی ، قدامت پرستی ، فضول خرچی اور خود نمائی جیسی خامیاں پائی جاتی ہیں۔ یہ افراد کاروباری ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور خوب عزت اور شہرت پاتے ہیں۔
2 مارچ
یہ افراد غیر مستقل مزاج لیکن سلجھے ہوئے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ دماغی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ فطرتاً شرمیلے بھی ہوتے ہیں۔ روپے پیسے کے معاملے میں ایمان دار اور مقروض ہونا پسند نہیں کرتے۔
3 مارچ
3 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد ہنس مکھ ،مہمان نوازاور نمائش کے دلدادہ افراد ہوتے ہیں ۔ دوسروں کو اپنا ہم خیال بنا لینے میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ مطالعہ کا خاص شوق رکھتے ہیں۔ تکبّر، غیر ذمہ داری اور مبالغہ آمیزی ان کی خامیاں ہیں۔
5 مارچ
5 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد ہمدرد ہوتے ہیں۔ اور ہر کسی انسان کی مدد کرنے کو تیار رہتے ہیں جو ان سے مدد مانگے خوشامد پسندی کا جذبہ ان میں پایا جاتا ہے۔ خوشامد سے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ شیخی مارنے اور خود پسندی کی منفی عادات بھی ان افراد میں پائی جاتی ہیں۔
6 مارچ
6 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد محنتی ، دُھن کے پکے اور اپنے فرائض نہایت عمدگی اور صلاحیت کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔ مشکلات سے نہیں گھبراتے۔ یہ افراد فطرتاً مضطرب اور بے چین طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔
7 مارچ
7 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد نرم دل ، تصویر پرست، حساس اور دوستانہ جذبات کے مالک ہوتے ہیں۔ سخاوت دل کھول کر کرتے ہیں۔ کاروباری طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ سیر و سیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔
8 مارچ
8 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بہت ذہین ہوتے ہیں سائنسی دل و دماغ رکھتے ہیں تجربات کا انہیں شوق ہوتا ہے۔ ان کی شخصیت میں مقناطیسی کشش ہوتی ہے۔ ان کی باتوں میں ایک سحر ہوتا ہے۔
9 مارچ
9 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد خوش مزاج اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ اس سے علاوہ ان میں زبردست واحدانی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ یہ لوگ انتہائی جذباتی طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔
10 مارچ
10 مارچ کو پیدا ہونے والے افرادسنجیدہ مزاج کے قابل ہوتے ہیں اور ان میں آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کی تڑپ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ لوگ انتہائی دماغی صلاحیت کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ لوگ بڑے گہرے اور عملی قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ ان افراد میں دوسروں کی مدد کا جذبہ بھی پایہ جاتا ہے۔ اور بڑے بڑے اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھے گئے ہیں۔ اور ہمیشہ کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔
11 مارچ
یہ افراد تخلیقی ذہن اور مستعد طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ان میں مشکلات کا سامنا کرنے کی جرأت نہیں ہوتی یہ افراد نہ تو دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنی ذات پر لیکن کسی بھی بات پر فوری یقین کر لینا ان کی فطرت کا کمزور پہلو ہے۔
12 مارچ
12 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بلند کردار اور ہمدردانہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں گہرے جذبات اور جبلی طور پر باشعور اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ فطرتاً تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ کھیلوں اور ورزشوں کے شوقین ہوتے ہیں۔
13 مارچ
یہ افراد نہایت ملنسار اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ یہ افراد اپنی دلچسپ گفتگو اور دلکش عادات و اطوار کی بدولت بہت مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ سیر و تفریح کے بھی دلدادہ ہوتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں ٹھہراؤ و استحکام پایا جاتا ہے۔ادب سے بھی لگاؤ ہوتا ہے۔
14 مارچ
یہ افراد صاحبِ بصیرت ، سمجھ دار اور عملی انسان ہوتے ہیں چھٹی حس ان کی بہت تیز ہوتی ہے مستقبل میں آنے والے امکانات کا پہلے سے اندازہ کر لیتے ہیں۔ ان کی دوستی بہت پائے دار ہوتی ہے وضع قطع کے لحاظ سے خوش لباس اور خوش وضع ہوتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار زبان میں تیزی آ جاتی ہے خدا تعالیٰ نے انہیں خداداد صلاحیتوں کا مالک بنایا ہے۔ کھیل اور ورزش کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔
15 مارچ
15 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد ذہین اور با شعور ہوتے ہیں علاوہ ازیں ان میں کام کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔ بے حد سنجیدہ اور غمزدہ ہونے کے عادی ہوتے ہیں۔ دوستوں کی صحبت یا ہنسنا مسکرانا انہیں ناگوار گزرتا ہے۔ ان افراد کی شخصیت بڑی پُر کشش ہوتی ہے۔ ان کی طبیعت میں آزادی اور خود مختاری پائی جاتی ہے۔ یہ دوسروں کی ماتحتی میں اپنے فرائض کماحقہ ادا نہیں کر سکتے اور سیرو سیاحت کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔
16 مارچ
یہ افراد غیر معمولی ذہن صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ عموماً ان میں غیر قانونی کام کرنے کا بھی رجحان پایا جاتا ہے۔ اور اکثر جعل سازی اور غیر دانشمند سٹہ بازی میں مبتلا ہو کر نقصان اُٹھاتے ہیں۔
17 مارچ
17 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد خود پسند اور نہایت رومانٹک ہوتے ہیں۔ عیش و آرام کا شوق کچھ ضرورت سے زیادہ پایا جاتا ہے۔ مالی لحاظ سے زیادہ خوش حال نہیں ہوتے۔
18 مارچ
18 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بڑے حساّس اور متجسّس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان ملکوں میں دور دراز کی سیروسیاحت کا شوق پایا جاتا ہے۔ انہیں غصہ بھی بہت آ جاتا ہے اور فضول خرچی کا رجحان بھی خوب پایا جاتا ہے۔ دوستی کے معاملے میں اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔
19 مارچ
جو افراد ۱۹؍ مارچ کو پیدا ہوتے ہیں بڑے ہنس مکھ ہوتے ہیں۔ جلد بازی اور راست گوئی بھی ان کی فطرت کا حصّہ فیشن کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ لباس کے معاملے میں کبھی بھی وقت سے پیچھے نہیں رہتے۔
20 مارچ
20 مارچ کو پید اہونے والے افراد بے غرج طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔خیر و خیرات کے کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ ان میں ایک وقت میں کئی کام کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ مال و دولت کے معاملے میں زیادہ لکّی نہیں ہوتے۔ اوسط درجے کے افراد سمجھے جاتے ہیں۔
21 مارچ
21 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بے حد مہمان نوازہوتے ہیں ہنس مکھ ، خوشگوار طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اداس ترین محفل کو اپنی خوش مزاجی سے باغ و بہار بنا دیتے ہیں۔ نا پسندیدہ افراد سے بھی اسقدر خوش اخلاقی سے ملتے ہیں۔ کہ انہیں بھی اپنے گردیدہ بنالیتے ہیں۔ ازدواجی زندگی میں انہیں شاذو نادر ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مالی لحاظ سے زیادہ مالدار نہیں ہوتے۔
22 مارچ
22 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بے حد صابر، مضبوط طبع ،اورانصاف پسند اور اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں تحریکی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں جہاں ان لوگوں میں بے تحاشا خوبیاں ہوتی ہیں۔ وہاں اتنی ہی خوبیوں کے مالک ہوتے ہیں۔ جھگڑا کرنے پر آئیں تو کسی بھی ناشائشتہ حرکت یا الزام سے گزیز نہیں کرتے۔
23 مارچ
23 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد جلد باز ، سلجھے ہوئے ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ اور بہادر بھی ہوتے ہیں۔ یہ افراد ہمیشہ مصروفِ عمل رہتے ہیں۔ ان کے نزدیک آرام بے مقصد سی چیز ہے۔ یہ ہر وقت مصروف عمل رہنا اپنی زندگی کا منشاء سمجھتے ہیں۔ غصّہ بہت زیادہ آتا ہے۔ ہر لمحہ سفلوج الذہنی اور بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ مشکلات سے گھبراتے ہیں۔ ثابت قدمی اور استقلال ان میں نہیں ہوتا۔
24 مارچ
24 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد قابل بھروسہ اور متواز الذہن ہوتے ہیں۔ اپنی خوش خلق طبیعت کی بناء پر مقبول ہوتے ہیں بہت ہی باذوق افراد ہوتے ہیں۔ ان کا رہن سہن نہایت عمدہ ہوتا ہے ۔ گھبراہٹ اور پریشانی کاجلد شکار ہو جاتے ہیں۔ سروسیاحت کے شوقین ہوتے ہیں۔ موسیقی سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ لین دین اور حساب کتاب کے معاملے میں بے حد کھرے اور سخت ہوتے ہیں۔ صاف گو ہونے کی وجہ سے اپنے اچھے بُرے تمام خیالات کا اظہار کھلم کھلا کرتے ہیں۔ روپے پیسے کے معاملے میں نہایت فضول خرچ ہوتے ہیں۔ گرم لیکن اعلیٰ خوران کی کمزوری ہوتی ہے۔
25 مارچ
یہ افراد دوراندیش ، تخلیہ پسند اور ا ختراعی تفکرات کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی نگاہ بڑی دوربین ہوتی ہے۔ زیادہ بات چیت سے پرہیز کرتے ہیں۔ بے حد ایماندار مسقتل مزاج اور ضدی قسم کے افراد ہوتے ہیں۔ دوستی میں مخلصی اور ہمدرد ہوتے ہیں۔ روپے پیسے کے معاملے میں خوش قسمت ہوتے ہیں۔ اور روپیہ پیسے کمانے کے خوب گُر جانتے ہیں۔
26 مارچ
یہ آزاد خیالات کے مالک اور آزادی کے حامی افراد ہوتے ہیں ۔ اپنے خیالات پر قابو پانا اور مشکلات پر مسکرانا ان کا ادنیٰ طرز عمل ہوتا ہے۔ قابل اور محنتی ہوتے ہیں۔ ہمیشہ اپنی محنت کا پھل پاتے ہیں۔ اور خوب اچھی طرح سے پاتے ہیں۔ نرس۔ ڈاکٹر، سماجی کارکن و کالت کے پیشے سے وابستہ ہوتے ہیں۔
27 مارچ
یہ افراد آزاد خیال ہوتے ہیں بلکہ ان کے مزاج میں آوارگی کا عنصر موجود ہوتا ہَے اِن کے عزائم مستحکم اور فولادی قواء کے انسان ہوتے ہیں۔ یہ افراد جنونی طور پر جاہ و جلال کے بھوکے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ خوب محنتی ہیں۔ لڑائی جھگڑے میں بھی خاصے ماہر ہوتے ہیں۔ جب کسی سے دشمنی کا آغاز کرتے ہیں تو پھر اپنی جان کی قطعی پرواہ نہیں کرتے۔ آج ایک سے گرم جوشی سے اظہار محبت کریں گے تو دوسرے دِن اُسے فراموش کر کے دوسرے محبوب کی دلجوئی میں مصروف ہو جائیں گے۔ فطرتاً جذباتی ہوتے ہیں۔ بد قسمتی سے اچھے دوست ان کی قسمت میں نہیں ہوتے۔
28 مارچ
28 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد لیڈر قِسم کے خیالات کے مالک ہوتے یہں۔ ہر کام محنت اور لگن سے کرتے ہیں۔ اور کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔ خود اعتمادی ان میں خوب پائی جاتی ہے۔ اور ارادے بھی مضبوط ہوتے ہیں ان کا حلقہ احباب وسیع ہوتا ہے۔ دوستوں کے دوست اور دشمنوں کے دشمن ہوتے ہیں۔ یہ کسی بھی غلطی کو فعاف نہیں کرتے اور نہ ہی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کو فراموش کر سکتے ہیں۔ اپنی رائے کو فوقیت دیتے ہیں۔ بے شک دوسرے کی رائے ان کی رائے سے بہتر ہی کیوں نہ ہو۔ سائنس ، ادب یا کسی بھی شعبے میں خوب شہرت حاصل کرتے ہیں۔
29 مارچ
یہ افراد نہایت بردباد سُلجھے ہوئے۔ کم گو اور محنتی ہوتے ہیں۔ کامیابیاں ان کے مقدر کا حصہ ہوتی ہیں ۔ بعد عموماً معجزاتی طور پر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ ان کی فطِرت میں شرمیلا پن بھی پایا جاتا ہے۔ روحانی خیالات کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ روپے کے معاملے میں بہت ایماندار ہوتے ہیں۔ سبز رنگ ان کا پسندیدہ کلر ہوتا ہے۔
30 مارچ
یہ افراد مہمان نواز، نمائش کے دلدادہ آزاد خیال خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ ہر کسی سے محبت سے مِلنا اِن افراد کا شیوہ ہوتا ہے۔ بلکہ دشمن سے اس قدر محبت سے پیش آتے ہیں۔ عاشق مزاج اور دل پھینک بھی خوب ہوتے ہیں۔
31 مارچ
31 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بے حد سادہ نیک نیت لوگ ہوتے ہیں دوستی کے معاملے میں ان کا جواب نہیں۔ جس کے یہ دوست ہوتے ہیں خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو یہ دوست بنا لیں زندگی بھر ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ نیک نیتی ، محبت اور اعتماد کا حتی الامکان ثبوت پیش کرتے ہیں رہتے ہیں۔ یہ افراد اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھے گئے ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامین31 جنوری
31 جنوری کو پیدا ہونے والے افرادضدی اور سرکش ہوتے ہیں۔ اور ان کا ردِّ عمل اضطراری نوعیت کا ہوتا ہے۔ بے حد ذہین اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔ خصوصاً کاروبار ی میدان میں خوب ترقی کرتے ہیں۔ اپنے عقل و دانش اور سمجھ داری کی بناء پر خوب ترقی کرتے ہیں۔
30 جنوری
یہ افراد ہمدردی اور بے چین طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات مزاج کے بے حد سخت بھی ہو جاتے ہیں اگر کسی منصوبے میں ناکام ہو جائیں تو بے حد چڑچڑے اور اکھڑ نظر آنے لگتے ہی۔ بہترین کاریگر ہوتے ہیں۔ کسی بھی فن میں مہارت حاصل کر لینا ان کے لئے مشکل نہیں۔
28 فروری
28 فروری کو پیدا ہونے والے افراد دُور اندیش ،محتاط اور سمجھ دار افراد ہوتے ہیں۔ صاف بیانی اور سنجیدگی سے کام لیتے ہیں۔ فہم و فراست ، آزاد خیال ، عالی ہمّت اور سوجھ بوجھ پائی جاتی ہے۔
27 فروری
27 فروری کو پیدا ہونے والے افراد مستحکم اور فولادی کے انسان ہوتے ہیں ۔ ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہوتا ہے۔ احساسِ برتری کا شکار ہوتے ہیں۔ دوست بنانے کے بمشکل کامیاب ہوتے ہیں۔ صحت اتنی اچھی نہیں ہوتی۔ آزاد خیال بلکہ ان کے مزاج میں آوارگی کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ بلکہ دوستی ان کے مقدر میں ہوتی ہی نہیں۔
30 اپریل
30 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت سمجھ دار اور ذہین ہوتے ہیں۔ ہر قسم کی قید و بند سے نجات چاہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ہر فیصلہ دماغ سے کرتے ہیں۔ دور اندیشی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ فضول خرچی اور فریب کاری ان کی ذات کے منفی پہلو ہیں۔
29 اپریل
29 اپریل کے افراد کو ہمدردی ، وفاداری تحمل اور سنجیدگی جیسی خوبیاں عطاہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں مایوسی فکر و تردد ٹال مٹول اور ہوائی قلعے تعمیر کرنا ان کی اہم برائیاں ہیں۔ میدانِ محبت میں یہ افراد محبت پرست ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک چیز محبوب پر قربان کر دیتے ہیں۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں