اسد مرد اور اسد عورت

تفصیل

ان افراد کی خوبیوں اور خامیوں پر ہم گزشتہ صفحات میں تفصیلی بات چیت کر چکے ہیں۔ ان دونوں کے مزاج کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں لیکن خواتین ہونے کے ناطے ان کی اپنی الگ خصوصیات پر بھی بات کی گئی ہے لیکن ان دونوں کا ایک ساتھ رہنا بہت زیادہ آسان بھی نہیں ہے کیونکہ ان کے مزاج میں نرمی اور خوش مزاج بہت کم ہے۔ یہ دونوں مشتعل مزاج اور تحکمانہ ذہن کے مالک ہیں۔ اس لئے ان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ گھر میں ان کا حکم چلے لیکن ایک معاملے پر دو رائے آ جائیں تو ان میں سے ایک پر ہی عمل کیا جانا ممکن ہوتا ہے لیکن یہاں ان میں اختلاف پیدا ہو جاتا ہے۔ اسد عورت چونکہ آزاد طبع ہے اس لئے ان کی مصروفیات گھر سے باہر بھی ہوتی ہیں جو کہ اسد مرد کے لئے نا قابل برداشت ہے۔ اسد عورت کارویہ اکثر بڑا عجیب و غریب ہوتا ہے۔ کبھی تو یہ محبت کے معاملے میں بہت گرم جوشی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کبھی ایسی بن جاتی ہے کہ اسے کسی سے محبت نہیں ہے، اسد مر دکے لئے یہ رویہ بھی ناقابل برداشت ہوتا ہے کیونکہ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ جو وہ چاہتا ہے اس کی بیوی ویسا ہی کرے۔ اسد عورت بہت پر کشش اور خوبصورت ہوتی ہے، ہر مرد کا جی چاہتا ہے کہ اس سے بات کرے اور اگر ممکن ہو تو اس کی قربت حاصل کرے اور یہ اسد شوہر کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے، ایسے میں اس کی طرف سے بیوی کے لئے کئی پابندیوں کا اعلان ہو جاتا ہے اور پھر یہ پابندیاں قبول کرنا بیوی کے لئے ناقابل قبول ہوتا ہے، اس طرح اختلاف پیدا ہوتا ہے۔ اسد بیوی کو اپنی طرف مائل رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ شوہر اسے وقتاً فوقتاً مختلف تحائف دیتا رہے اور ساتھ ہی مختلف معاملات میں اس کی تعریف بھی کرتا رہے۔ یہ عورتیں بہت ذہین ہوتی ہیں۔ اگر شوہر اپنے کاروبار میں یا دفتری معاملات میں ان سے مشورہ لیں تو انہیں بے حد مفید مشورے دیتی ہیں۔ اسد جوڑے کی خوشحالی اور استحکام کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کے مزاج کو اچھی طرح سمجھیں۔ انہیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ دونوں حاکمانہ ذہنیت کے حامل ہیں اور ایک ہی وقت میں دونوں کا حکم نہیں چل سکتا اس لئے انہیں کوئی مفاہمت پسندانہ فیصلہ کر لینا چاہئے۔ اس کے علاوہ انہیں ایک دوسرے کی بیشتر خامیوں کو نظر انداز کرنا ہو گا۔ انہیں یہ سوچنا ہو گا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو نظر انداز کیا اور تحمل اور استحکام کو ترجیح نہ دی تو تلخیاں بڑ ھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کر سکتی ہیں اور جھگڑے اگر سنگین صورت اختیار کر لیں تو یہ بات علیحدگی تک آ سکتی ہے اس طرح ان کے بچے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات

35 صفحات

مثبت خصوصیات

ذہین، محنتی، منصوبہ ساز، دور اندیش، ذمہ دار، خوش مزاج، خود اعتماد، ہمدرد، امن پسند۔ پُر عزم۔ باوقار، وفادار، صاف گو، رحم دل، جدت پسند، بے باک، نڈر، ہر طرح کے حالات میں ڈٹ جانے والے، زندگی میں استحکام کے خواہش مند، کامیاب کاروباری، بلند نگاہ

مزید پڑھیں

منفی خصوصیات

خود پرست، زیادہ دشمنیاں رکھنے والے، موقع سے فائدہ اٹھانے والے، دل پھینک، جنسی بے راہ رو، جارحانہ رویہ رکھنے والے، لالچی، خوشامد پسند، دروغ گو، حاسد، ریاکار، چالاک، منتقم المزاج، بد حواس، چاپلوس، بڑکیں مارنے والے، بیماریوں سے خوف زدہ، شہرت کے دیوانے

مزید پڑھیں

مشہور شخصیات

گوئٹے، پامسٹ کیرو، نپولین بونا پارٹ، عالمی شہرت یافتہ رائٹر موپاساں، فیڈرل کاسترو، معروف اداکار و ہدایت کار الفریڈ ہچکاک، ہنری فورڈ۔

مزید پڑھیں

برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات

مزید پڑھیں

اسد خواتین کی خصوصیات

ہم نے گزشتہ صفحات پر اسد مردوں کی خصوصیات پر روشنی ڈالی، اب ہم اسد خواتین کی خصوصیات بیان کرتے ہیں۔ ویسے تو اسد خواتین کی بیشتر خصوصیات وہی ہیں جو اسد مردوں کی ہیں لیکن خواتین ہونے کے ناطے ان کی اپنی الگ جو خصوصیات ہیں وہ ہم ذیل میں درج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

برج اسد کے موافق پتھروں کے خواص

مزید پڑھیں

اسد افراد کے لئے مناسب پیشے

آرمی ۔۔۔ نیوی ۔۔۔ ایئر فورس پولیس ۔۔۔ ڈاکٹر ۔۔۔ سیکورٹی فورس اداکار ۔۔۔ گلوکار ۔۔۔ مصور موسیقار ۔۔۔ وکالت ۔۔۔ نرسنگ فائر بریگیڈ ۔۔۔ ٹیلرنگ ۔۔۔ بیکری

مزید پڑھیں

اس بچوں کی خصوصیات

اسد بچے مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں: * یہ بہت ذہین ہوتے ہیں۔ * بہت شرارتیں کرتے ہیں۔ * اگر ان پر سختی نہ کی جائے تو یہ بدتمیز ہو جاتے ہیں۔ * تعلیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ * فنکارانہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ * کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ * پھرتیلے اور طاقت ور ہوتے ہیں۔ * بہت حساس ہوتے ہیں۔ * تحکمانہ مزاج رکھتے ہیں، اکثر کلاس کے مانیٹر بن جاتے ہیں۔ * خوب صورت اور دلکش بن جاتے ہیں۔ * بہت محنتی ہوتے ہیں۔ * اگر انہیں کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ دوسرے بچوں پر اپنی برتری ثابت کرنے کیلئے انہیں مارنے پیٹنے لگتے ہیں۔ * ان کی اچھی تربیت کی جائے تو اچھے نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ورنہ ان کے بگڑنے کے بہت امکانات ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

برج اسد کے تحت پیدا ہونے والے افراد کی تاریخ وار خصوصیات

مزید پڑھیں

اسد افراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

مزید پڑھیں

اسد مرد اور حمل عورت

حمل عورتیں اپنے ذہن میں شریک حیات کا ایک بہت اعلیٰ تصور رکھتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر مندرجہ ذیل خوبیوں کا مالک ہو۔ ہینڈسم ۔۔۔ دولت مند دلکش ۔۔۔ مردانہ وجاہت سے بھرپور وفادار ۔۔۔ ہنس مکھ ذہین ۔۔۔ محنتی اس کے علاوہ وہ بے شمار خوبیاں بھی اپنے شوہر میں چاہتی ہیں، لیکن آج کے دور میں شاید شہزادوں میں بھی ایسی خوبیاں نہ ہوں اس لئے حمل خواتین کو مایوسی کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔ بہرحال یہ خواتین ایسی بھی نہیں ہیں کہ انہیں اگر ان کی پسند کے مطابق شوہر نہ ملے تو یہ دل برداشتہ ہو جائیں بلکہ یہ اپنے شوہر کے ساتھ کے ساتھ بہت وفادار ہوتی ہیں۔ اس کے جذبات و احساسات کا خیال رکھتی ہیں۔ ہر اچھے برے وقت میں اس کے کام آتی ہیں اور اپنے گھر کے استحکام و خوش حالی کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور ثور عورت

اس طرح کا جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ ثور عورت بہت وفادار اور سمجھدار ہوتی ہے۔ثور عورتوں کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ ہر طرح کے حالات میں خود کو ڈھال لیتی ہیں۔ شوہر کی آمدنی اگر کم بھی ہو تو اس میں ہنسی خوشی گزارا کر لیتی ہیں اور شوہر پر اخراجات کے دباﺅ نہیں ڈالتیں۔ یہ خواتین امور خانہ داری بخوبی انجام دیتی ہیں۔ انہیں اپنے گھر، شوہر اور بچوں سے بڑا لگاﺅ ہوتا ہے۔ ان کی خاطر یہ بڑی سے بڑی قربانی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔ یہ عورتیں ذہانت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان کی یہ عادت ہوتی ہے کہ یہ ہر معاملے کا جائزہ بڑے گہرے انداز سے لیتی ہیں۔ ان میں ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ انہیں غصہ زیادہ نہیں آتا ہے اور جس قدر بھی آئے یہ اس پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اس لئے ان کے گھر میں تلخی اور لڑائی جھگڑے کم ہی ہوتے ہیں۔ اگر ایسی عورتوں کے ساتھ وفا کی جائے اور انہیں اہمیت دی جائے تو یہ بہت وفادار اور جان چھڑکنے والی ثابت ہوتی ہیں۔ یہ بے وفائی برداشت نہیں کر سکتیں۔ بچوں کی نگہداشت اچھے طریقے سے کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

اسد مرداور جوزا عورت

جوزا عورت کی مندرجہ ذیل خوبیاں اور خامیاںہیں۔ ٭ سخت مزاج نہیں ہوتیں۔ ٭ بہت سمجھدار اور گہرا مشاہدہ کرنے والی ہوتی ہیں۔ ٭ شوہر کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ ٭ اچھے برے حالات میں شوہر کے کام آتی ہیں۔ ٭ ان کی گھر سے با ہر بھی مصروفیات ہوتی ہیں کیونکہ یکسانیت سے یہ بہت جلد گھبرا جاتی ہیں۔ ٭ بہت پر کشش اور حسین ہوتی ہیں۔ ٭ شوہر ان کی طرف سے اکثر اس لئے پریشان رہتے ہیں کہ ہر کوئی ان کی طرف دیکھتا ہے اور ان سے بات چیت کا خواہاں ہوتا ہے۔ ٭ ان کی ایک خامی یہ ہے کہ یہ خود بھی چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے حسن سے متاثر ہو کر ان کی تعریف کریں۔ ٭ گھریلو امور میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں لیتی ہیں لیکن بہر حال کسی نہ کسی طرح گھریلو امور نمٹا دیتی ہیں۔ ٭ کبھی کبھی انہیں نئی ڈشز بنانے کا دورہ پڑتا ہے۔ ٭ کسی بھی سکھ اور الجھن میں اگر شوہر ان سے مشورہ کرے تو یہ اسے مفید مشورے دیتی ہیں۔ ٭ ان کے دوست بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ ٭ انہیں دوستوں کی دعوتیں کر کے بہت مزہ آتا ہے۔ ٭ بڑی سے بڑی تقریب کا انتظام بخوبی سنبھال لیتی ہیں۔ ٭ بچے ان کے ساتھ بہت خوش رہتے ہیں کیونکہ یہ بچوں کے ساتھ دوستوں کی طرح رہتی ہیں۔ مندرجہ بالا خصوصیات کی حامل خواتین کے ساتھ مردوں کو بطور شوہر زندگی گزارنا خاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ کوئی مرد یہ پسند نہیں کرتا ہے کہ ان کی بیوی دوسروں سے اپنے حسن کی داد طلب کرنے کی خاطر خود کو خوب سجائے اور سنوارے، اس کے ساتھ ہی بہت کم مرد ایسے ہوتے ہیں جو عورتوں کی گھر سے باہر مصروفیات کو پسند کرتے ہیں اس لئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس جوڑے کے لئے ایک خوشگوار زندگی گزارنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ : ٭ عورت گھر کی مصروفیات ترک کرے۔ ٭ زیادہ دوستیاں عورت کے لئے مفید نہیں ہیں۔ ٭ اسے چاہئے کہ اپنے حسن کی نمائش نہ کرے۔ ٭ مرد کے لئے ضروری ہے کہ عورت کو پیار محبت سے سمجھا کر اس کی غلط باتوں کو ختم کرانے کی کوشش کرے اور گرم مزاجی کا مظاہرہ نہ کرے اس طرح بات بگڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور سرطان عورت

سرطان خواتین کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہوتی ہیں: ٭ یہ الجھی ہوئی طبیعت کی مالک ہوتی ہیں۔ ٭ یہ جاننا بڑا مشکل ہوتا ہے کہ یہ کسی سے محبت کر رہی ہیں یا نہیں کیونکہ ان کی طرف سے وضاحت نہیں ہوتی کہ ان کے خیالات یہ ہیں۔ کبھی یہ بہت زیادہ مہربان ہو جاتی ہیں اور کبھی ان کا رویہ خشک ہو جاتا ہے۔ ٭ یہ بہت حساس ہوتی ہیں۔ ٭ اگر شوہر انہیں بار بار یہ احساس نہ دلائے کہ وہ ان سے محبت کرتا ہے تو یہ اس کی طرف سے شک میں پڑ جاتی ہیں کہ کہیں وہ کسی اور عورت میں دلچسپی تو نہیں لے رہا ہے؟ ٭ یہ خواتین دو ٹوک انداز میں بات کرتی ہیں۔ ٭ یہ تنقید اور طنز برداشت نہیں کرتیں۔ ٭ اگر یہ ناراض ہو جائیں تو بہت جلد نہیں منائی جا سکتیں، انہیں منانے کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ ٭ یہ خواتین فضول خرچی نہیں کرتیں بلکہ کفایت شعار ہوتی ہیں اور برے وقت کے لئے رقم پس انداز کر کے رکھتی ہیں۔ ٭ یہ جس سے ایک بارمحبت کر لیں ساری زندگی کیلئے اس کی ہو کر رہ جاتی ہیں، یہ کسی اور مرد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ ٭ امور خانہ داری کی طرف ان خواتین کی بڑی توجہ اور دلچسپی ہوتی ہے۔ ٭ یہ زیادہ وقت اپنے گھر میں ہی گزارنا پسند کرتی ہیں، ان کی باہر کی مصروفیات بہت کم ہوتی ہیں۔ ٭ یہ بہت مہمان نواز ہوتی ہیں۔ ٭ یہ اپنے بچوں کی پرورش و نگہداشت بہت اچھے طریقے سے کرتی ہیں، قدم قدم پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کریں۔ ٭ مندرجہ بالا سطور پڑھ کر با آسانی یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ ایسی عورتوں کے ساتھ اسد تو کیا کسی اور برج سے تعلق رکھنے والا مرد بھی ایک اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ ایسے گھرانے میں ضروری ہے کہ : ٭ مرد ہر معاملے میںسخت گیری کا مظاہرہ نہ کرے۔ ٭ مرد اگر عورت کی تعریف کرے تو گھر میں زیادہ خوش قدر ماحول بنایا جا سکتا ہے۔ ٭ مرد حکم چلانے کی عادت پر قابو پائے کیونکہ اس طرح عورت دل برداشتہ ہو سکتی ہے

مزید پڑھیں

اسد مرد اور سنبلہ عورت

سنبلہ خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں: ٭ یہ خاموش طبع ہوتی ہیں، اپنے دل کی بات زبان پر نہیں لاتیں، ان کے راز ان کے دل میں ہی رہتے ہیں، اس لئے انہیں سمجھنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ ٭ ان کا مزاج عام طور پر ٹھنڈا ہوتا ہے لیکن جب یہ مشتعل ہوتی ہیں تو انہیں سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ٭ ان کے چہرے کے تاثرات سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہوتا ہے کہ ان کی اندرونی کیفیت کیا ہے۔ ٭ یہ بہت محتاط ہوتی ہیں۔ ٭ یہ ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھاتی ہیں۔ ٭ انہیں اکثر یہ غلط فہمی رہتی ہے کہ یہ بہت ذہین ہیں اور ان جیسا اور کوئی نہیں ہے۔ ٭ یہ بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ ٭ گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ ٭ خوب صورت اور جدید تراش خراش کا لباس زیب تن کرنا پسند کرتی ہیں۔ ٭ ان کا مذاق اڑایا جائے تو یہ دل برداشتہ ہو جاتی ہیں۔ ٭ یہ اپنے اوپر کسی قسم کی تنقید برداشت نہیں کرتیں۔ ٭ ان کی ہاں میں ہاں ملا کر ان سے ہر کام لیا جا سکتا ہے۔ ٭ یہ جان لیں کہ ان کا شوہر ہی ان کے لئے سب کچھ ہوتا ہے۔ ٭ شوہر کی بے وفائی ان خواتین کے لئے ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ ٭ یہ جھوٹ نہیں بولتی اور نہ ہی جھوٹ برداشت کرتی ہیں۔ ٭ یہ جو وعدہ کر لیتی ہیں اسے ہر حال میں پورا کرنا چاہتی ہیں اور دوسروں سے بھی توقع رکھتی ہیں کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں۔ ٭ اگر انہیں نظر انداز کیا جائے اور ان کی حق تلخی کی جائے تو یہ کوئی بڑا فیصلہ بھی کر سکتی ہیں۔ ٭ بچوں پر یہ گہری نظر رکھتی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کا رویہ بہت زیادہ سخت نہیں ہوتا۔ مندرجہ بالا سطور سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اگر اسد شوہر چاہے تو اپنی سنبلہ بیوی کی بے وفائی سے بچنا ہو گا اور بیوی کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا ہو گا۔ ان مردوں کو اپنی بیوی پر کسی قسم کی تنقید نہیں کرنی چاہئے ان سے جھوٹ نہیں بولنا چاہئے، وعدہ خلافی نہیں کرنی چاہئے اور بیوی کے جذبات و احساسات کا خیال کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور میزان عورت

میزان خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں: ٭ یہ بہت ذہین ہوتی ہیں۔ ٭ اپنے شوہر کی وفادار ہوتی ہیں۔ ٭ اچھے برے وقت میں شوہر کا ساتھ دیتی ہیں۔ ٭ یہ گھر کو خوب سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔ ٭ یہ صفائی پسند ہوتی ہیں۔ ٭ بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ ٭ بہت حسین اور دلکش ہوتی ہیں۔ ٭ ہر معاملے پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ ٭ گفتگو کا سلیقہ جانتی ہیں۔ ٭ انہیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح لوگوں کو اپنی گفتگو سے متاثر کرنا ہے۔ ٭ یہ بہت محبت کرنے والی اور مخلص ہوتی ہیں۔ ٭ شوہر کی برائی کسی سے نہیں سن سکتیں۔ ٭ اکثر خواتین اگر شوہر کی توجہ نہ ملے تو یہ گھر سے باہر کی مصروفیات میں مگن ہو جاتی ہیں۔ ٭ یہ وفادار ہوتی ہیں لیکن وفا چاہتی بھی ہیں۔ ٭ اکثر خواتین مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر تخلیقی کاموں کی طرف توجہ دیتی ہیں۔ ٭ یہ نئے دوست بنانا پسند کرتی ہیں۔ ٭ یہ کسی حسین عورت کو برداشت نہیں کر سکتیں۔ ٭ خود کو خوب سجاتی سنوارتی ہیں جس کی وجہ سے یہ اکثر دوسرے مردوں کی نگاہ کا مرکز بنتی ہیں۔ ٭ عام حالات میں یہ کفایت شعار ہوتی ہیںلیکن کبھی کبھی فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔ ٭ اپنے لباس کی طرف خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ ٭ اکثر بچوں سے سخت رویہ اختیار کرتی ہیں۔ اس گھرانے کے لئے ضروری ہے کہ اسد مرد یہ جان لے کہ اس کی بیوی اس کے ساتھ پوری طرح وفادار ہے لہٰذا کسی دھونس و دھمکی سے گریز کرے۔ خاتون کے لئے ضروری ہے کہ شوہر کے جذبات و احساسات کا خیال کرے۔ سجنا سنورنا اس کا حق ہے لیکن خود کو دوسرے مردوں کی نگاہ میں نہ لائے۔ کفایت شعاری ہی اس کے لئے بہتر ہے فضول خرچی سے گریز کرے بچوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور عقرب عورت

عقرب خواتین کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں: ٭ یہ بہت تیز مزاج کی ہوتی ہیں۔ ٭ بہت خوب صورت اور دلکش ہوتی ہیں۔ ٭ بات بات پر انہیں غصہ آ جاتا ہے۔ ٭ غصے میں آ کر یہ صرف زبان سے ہی نہیں بلکہ ہاتھ پیروں سے بھی کام لیتی ہیں۔ کوئی چیز ان کے ہاتھ آ جائے تو یہ مخالف کو دے مارتی ہیں۔ ٭ انکے دل میں جو بات ہوتی ہے، اسے زبان پر لانے سے گریز نہیں کرتیں، جس کی وجہ سے اکثر انہیں دوسروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ٭ ان کی آنکھوں میں بہت زیادہ کشش ہوتی ہے۔ ٭ بات کا بتنگڑ بنانا ان کے لئے معمولی بات ہے۔ ٭ یہ اپنے گھر کے معاملات میں دوسروں کی مداخلت پسند نہیں کرتیں۔ ٭ یہ اچھی میزبان ہوتی ہیں۔ ٭ شوہر کی وفادار ہوتی ہیں۔ ٭ یہ شوہر کے راز کسی پر عیاں نہیں ہونے دیتیں۔ ٭ یہ منتقم المزاج ہوتی ہیں۔ ٭ بہت مشکل سے کسی کو معاف کرتی ہیں۔ ٭ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کرتیں۔ ٭ یہ شوہر پر اس حد تک شک کرتی ہیں کہ اسے بیزار کر دیتی ہیں۔ ٭ شوہر کی بے وفائی کسی صورت برداشت نہیں کرتیں، ایسے میں لڑ جھگڑ کر میکے چلی جاتی ہیں اور اگر معاملہ نہ سنبھلے تو طلاق بھی لے سکتی ہیں۔ ٭ گھریلو امور کی طرف ان کی پوری توجہ ہوتی ہے۔ ٭ یہ اکثر فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔ ٭ خود کو زیادہ سے زیادہ ذہین بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں، اس سلسلے میں یہ خوراک کا خیال رکھتی ہیں اور ذرا سی فربہ ہو جائیں تو ڈائٹنگ شروع کر دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ میک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں۔ ٭ یہ بچوں کا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ عقرب خواتین کے ساتھ اسد مردوں کا گزارا بڑی مشکل سے ہوتا ہے کیونکہ اسد مرد حاکمانہ ذہنیت کے ہوتے ہیں جبکہ عقرب خواتین کے لئے کسی کے حکم کو ماننا بہت مشکل ہوتا ہے۔ وہ اپنے فیصلے خود کرنے کی عادت رکھتی ہیں اور یہ سمجھتی ہیں کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ ذہین ہیں، انہوں نے جو فیصلہ کر لیا ہے وہ بالکل درست ہے۔ مزاج کی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ گھرانہ لڑائی جھگڑوں کا شکار رہتا ہے۔ ان کیلئے مفاہمت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور قوس عورت

قوس خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں: ٭ یہ بہت زیادہ چالاک نہیں ہوتیں۔ ٭ ذمہ دار ہوتی ہیں۔ ٭ قابل بھروسہ ہوتی ہیں۔ ٭ کینہ نہیں رکھتیں۔ ٭ یہ بغیر سوچے سمجھے بولتی ہیں، ایسے میں ان کے منہ سے ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جو دوسروں کے لئے تکلیف دہ ہوں۔ اسی طرح یہ اپنی دھن میں دوسروں کے کئی راز بھی افشاءکر دیتی ہیں۔ ٭ بے باکی سے بولنے سے یہ اکثر منہ پھٹ مشہور ہو جاتی ہیں۔ ٭ یہ شوہر اور احباب سے بہت مخلص ہوتی ہیں۔ ٭ یہ اپنے شوہر کے علاوہ کسی مرد کا خیال تک دل میں نہیں لاتیں۔ ٭ یہ اپنی کوتاہیوں پر معافی مانگ لیتی ہیں۔ ٭ اپنی غلطیوں کو کھلے دل سے تسلیم کرتی ہیں۔ ٭ یہ شوہر کو مفید مشورے دے کر خوش ہوتی ہیں۔ ٭ شوہر کی غلطیوں حتیٰ کہ بے وفائی کو بھی در گزر کر دیتی ہیں۔ ٭ امور خانہ داری کی طرف ان کی پوری توجہ ہوتی ہے۔ ٭ اسد شوہر حکم چلانے کا عادی ہوتا ہے اور یہ قوس بیوی ایسے احکامات کو خوش دلی سے مان لیتی ہے۔ ٭ یہ صفائی پسند ہوتی ہے۔ ٭ گھروں کو خوب سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔ ٭ تخلیقی ذہن ہونے کی وجہ سے یہ اکثر مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر فنون کی جانب راغب ہوتی ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ اپنی گھریلو ذمہ داریاں بھی پوری کرتی ہیں۔ ٭ دوسروں کو اپنے معاملات میں نہیں بولنے دیتیں۔ ٭ گھر کے استحکام اور خوش حالی کے لئے ہر طرح کی قربانی دیتی ہیں۔ ٭ یہ ہر اس فرد کی دشمن ہو جاتی ہیں جو ان کے گھر کے لئے خطرہ ہو ایسے لوگوں سے یہ قطع تعلق کر لیتی ہیں۔ ٭ خوش اخلاق ہونے کی وجہ سے محلے میں بہت مقبول ہوتی ہیں۔ ٭ بہت حسین ہوتی ہیں اور پُر اسرار کشش رکھتی ہیں۔ ٭ یہ گھرانہ ایک خوش حال زندگی گزارتا ہے کیونکہ اس فرد کی اپنی فطرت کے مطابق حکم چلانے کا پورا پورا موقع ملتا ہے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور جدی عورت

جدی خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں: ٭ یہ بہت محتاط ہوتی ہیں۔ ٭ ہر چیز کا تہرا مشاہدہ کرتی ہیں۔ ٭ ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو خوب صورت، ذہین اور با عمل ہوں۔ خیالی پلاﺅ پکانے والے مرد انہیں بالکل پسند نہیں ہوتے۔ ٭ یہ خواتین ہر حال میں کامیابی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ ناکامیوں سے انہیں نفرت ہوتی ہے۔ ٭ یہ نرم رویہ رکھتی ہیں۔ ٭ خوش اخلاق ہوتی ہیں۔ ٭ حالات کی بہتری کے لئے مسلسل کوشش کرتی رہتی ہیں۔ ٭ شوہر کو مفید مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں۔ ٭ امور خانہ داری سے انہیں بھرپور دلچسپی ہوتی ہے۔ ٭ گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ ٭ گھر کے استحکام میں بہتری کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ ٭ بہت مہذب ہوتی ہیں۔ ٭ ذہانت سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ٭ سلیقہ مندی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ ٭ ان کے مزاج کے خلاف کوئی کام ہو تو یہ برہم ہو جاتی ہیں۔ ٭ کفایت شعار ہوتی ہیں، شوہر کو بھی فضول خرچی سے گریز کا مشورہ دیتی ہیں، برے وقت کے لئے رقم پس انداز کر کے رکھتی ہیں۔ ٭ اپنے خاندان کو بہت اہمیت دیتی ہیں۔ ٭ خاندان کے کسی فرد کے بارے میں تنقید یا طنز برداشت نہیں کر سکتیں۔ ٭ کسی سے شوہر کی برائی نہیں سن سکتی، بچوں کی اچھی تربیت کرتی ہیں۔ اس گھرانے کی زندگی مجموعی طور پر اچھی گزرتی ہے، یہاں زیادہ تر تلخیوں اور جھگڑوں کا سہرا مرد کے سر جاتا ہے کیونکہ اسد مرد خواہ مخواہ اپنی حاکمیت جتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بیوی کی تعریف کرنے سے گریز کرتے ہیں بلکہ اس پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔اسے زیادہ اہمیت نہیں دیتے اور اس سے کوئی مشورہ لینا پسند نہیں کرتے۔ ایسے گھرانے میں ضروری ہے کہ: ٭ مرد اپنے رویے میں نرمی پیدا کرے۔ ٭ بیوی کے کام کی تعریف کرنے سے گھر کا ماحول خوش گوار ہو گا۔ ٭ بیوی سے مشورہ کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ٭ خاتون کو چاہئے کہ شوہر کے مزاج کو سمجھے اور اس کی خامیوں کو نظر انداز کرے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور دلو عورت

دلو خواتین مندرجہ ذیل خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں: ٭ ان کا مزاج الجھا ہوا ہوتا ہے اور ان کے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ٭ یہ بہت حسین اور پر کشش ہوتی ہیں۔ ٭ یہ کبھی بہت سیدھی سادی لگتی ہیں اور کبھی بہت تیز طرار۔ ٭ یہ خواتین خیالی پلاﺅ پکانے کی ماہر ہوتی ہیں۔ ٭ ان کی آنکھیں بہت پر کشش اور چمکدار ہوتی ہیں۔ ٭ یہ اچھے منصوبے بنا لیتی ہیں۔ ٭ یہ بہت ذہین ہوتی ہیں۔ ٭ شادی سے پہلے اچھی دوست ثابت ہوتی ہیں۔ ٭ دور اندیش ہوتی ہیں۔ ٭ یہ حاسد نہیں ہوتیںلیکن بہر حال کسی عورت کو خود سے زیادہ حسین دیکھنا ان کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ ٭ یہ شوہر کی بے وفائی کو در گزر کر سکتی ہیں لیکن اس صورت میں جب وہ معافی مانگ لیں۔ ٭ یہ شکی مزاج نہیں ہوتیں۔ ٭ ان میں ہمدردی کا جذبہ ہوتاہے۔ ٭ دوسروں کے معاملے میں ٹانگ نہیں اڑاتیں اور نہ ہی کسی اجازت دیتی ہیں کہ ان کے گھریلو معاملات میں بولے۔ ٭ اپنے حسن کی حفاظت کرتی ہیں، اس سلسلے میں خوراک کا خیال رکھتی ہیں اور میک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں۔ ٭ شوہر پر اخراجات کا دباﺅ نہیں ڈالتیں، اس کی جتنی آمدنی ہو اس میں گزارا کر لیتی ہیں۔ ٭ کبھی کبھار فضول خرچی کر لیتی ہیں۔ ٭ شوہر کو مفید مشوروں سے نوازتی ہیں لیکن ان کے اکثر مشورے ایسے ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ٭ بچوں کو یہ اچھی تربیت دیتی ہیں، ان کی ہر صورت کا خیال رکھتی ہیں۔ ان کی خوہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر لیں، اس کے لئے یہ ان پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ اس گھرانے میں اگر شوہر ہر نرم رویہ رکھے تو اچھی زندگی گزر سکتی ہے۔ تحکمانہ انداز سے یہ خواتین بہت گھبراتی ہیں اور اکثر احکامات ماننے سے انکار بھی کر دیتی ہیں۔ شوہر کو چاہئے کہ بیوی کے کاموں کی تعریف کرے اور اس کی کوتاہیوں کو نظر انداز کر ے۔

مزید پڑھیں

اسد مرد اور حوت عورت

حوت عورتوں کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں: ٭ یہ بہت حسین و جمیل اور دلکش نین و نقش کی مالک ہوتی ہیں۔ ٭ بہت ذہین ہوتی ہیں۔ ٭ ان کی قوت مشاہدہ بہت تیز ہوتی ہے۔ ٭ محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔ ٭ شوہر کی بہت وفا دار ہوتی ہیں۔ ٭ امور خانہ داری میں بھرپور دلچسپی لیتی ہیں۔ ٭ شوہر کو ترقی کرنے کے لئے بہترین مشورے دیتی ہیں۔ ٭ یہ اپنے شوہر کی برائی کسی سے نہیں کر سکتیں۔ ٭ گھر کو خوب سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔ ٭ گھر کی ہر چیز کو ترتیب سے رکھتی ہیں، بے ترتیبی انہیں بالکل پسند نہیں ہوتی۔ ٭ یہ بہت نرم مزاج ہوتی ہیں۔ ٭ یہ بڑی خوشی سے شوہر کے احکامات مانتی ہیں۔ ٭ گھریلو تقریبات کی بہت شوقین ہوتی ہیں۔ ٭ بہت حساس ہوتی ہیں اس لئے ذرا ذرا سی بات کو دل پر لے لیتی ہیں اور آنسو بہانے میں دیر نہیں لگاتیں۔ ٭ انہیں اپنا گھر بہت عزیز ہوتا ہے، اس کے استحکام کے لئے بھرپور کوشش کرتی ہیں۔ ٭ بہت اچھی میزبان ہوتی ہیں۔ ٭ خود کو حسین رکھنا چاہتی ہیں، اس کے لئے میک اپ کا سہارا لیتی ہیں۔ ٭ صفائی پسند ہوتی ہیں۔ ٭ لباس کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں۔ ٭ انہیں اپنے میکے والوں سے بہت محبت ہوتی ہے، اس لئے ان کی برائی کسی سے نہیں سن سکتیں، ان کے کام آتی رہتی ہیں۔ ٭ یہ تخلیقی ذہن کی مالک ہوتی ہیں اس لئے مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر فنون لطیفہ کی جانب راغب ہوتی ہیں، اپنی ان مصروفیات میں گھر کی طرف سے غافل نہیں ہوتیں۔ بچوں سے بہت لاڈ پیار کرتی ہیں اس کی وجہ سے اکثر ان کے بچے بگڑ بھی جاتے ہیں، جنہیں والدین ہی صحیح کر سکتے ہیں۔ یہ گھرانہ ایک خوشحال زندگی گزارتا ہے۔ اس کی خوشحالی اور استحکام کا سہرا حوت بیوی کے سر جاتا ہے کیونکہ وہ ہر طرح کے حالات سے سمجھوتہ کر لیتی ہے۔ اس گھرانے میں اسد شوہر کواپنی مرضی کے مطابق احکامات چلانے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ اسد عورت اور حمل مرد یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ اسد عورت کے ذہن میں جو آئیڈیل مرد ہوتا ہے، اس کی صفات حمل مرد میں موجود ہوتی ہیں، اس طرح حمل مرد جس طرح کی عورتوں کو پسند کرتے ہیں، وہ اسد عورتیں ہی ہوتی ہیں۔ حمل مردوں کو علم حاصل کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے، ویسے بھی یہ سیمابی طبیعت کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایک جگہ ٹک کر رہنا ان کیلئے مشکل ہوتا ہے۔ یہ یکسانیت سے بور ہو جاتے ہیں۔ اسدعورتوں کا مزاج بھی ایسا ہی ہوتا ہے کہ یہ تبدیلیوں کی خواہش مند ہوتی ہیں اس لئے اس معاملے میں تو دونوں کا خوب نبھاہ ہوتا ہے۔ حمل مرد باہمت اور پر عزم عورتوں کو پسند کرتے ہیں، یہ صفات اسد عورت میں ہوتی ہیں۔ اس لئے اس طرح بھی ان لوگوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ یہ دونوں فریق اپنے گھر کے استحکام اور خوش حالی کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ان میں ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کو اپنے معاملات میں بولنے نہیں دیتے۔ یہ اپنے جھگڑے خود ہی نمٹانا پسند کرتے ہیں۔ حمل مرد اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر میدان میں آگے رہیں۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور ثور مرد

ثور مردوں کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں: ٭ یہ ذہین ہوتے ہیں۔ ٭ بہت سست اور کاہل ہوتے ہیں۔ ٭ ہر بات کو زیادہ گہرائی سے سمجھنے کے لئے کافی وقت لگا دیتے ہیں۔ ٭ ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔ ٭ یہ لوگ گھر میں اپنی حکمرانی چاہتے ہیں۔ ٭ اگر عورت گھر میں اپنا حکم چلانے کی کوشش کرے تو یہ بہت سختی سے پیش آتے ہیں، بات زیادہ بگڑ جائے تو یہ علیحدگی سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ٭ یہ لوگ اپنے گھر کی تمام ذمہ داریاں خوبی سے نبھاتے ہیں۔ ٭ یہ گھر کو صاف ستھرا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ٭ یہ طاقت ور اور غصہ ور ہوتے ہیں اس لئے اگر کوئی ان سے بحث مباحثہ کرے تو لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی سے گریز نہیں کرتے۔ ٭ یہ بچوں کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ ٭ اگر خاتون خانہ شوہر کے مزاج کو سمجھ لے تو یہ ایک خوشحال اور مستحکم گھر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور جوزا مرد

جوزا مرد بہت ذہین اور خوبصورت ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر، بیوی اور بچوں سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ پورے طور پر گھریلو ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ یہ سیرو تفریح اور تقریبات وغیرہ کو زیادہ پسند نہیں کرتے، انہیں اپنے گھر ہی میں سکون ملتا ہے۔ اس معاملے میں اسد بیوی کو ان سے سمجھوتہ کرنا ضروری ہے ورنہ اختلاف ہو سکتا ہے۔ یہ مرد تبدیلی اور جدت پسند ہوتے ہیں۔ ممکن ہے یہ کسی وقت بیوی سے کہہ دیں گھر کی ترتیب بدل دی جائے حالانکہ گزشتہ ہفتے ہی یہ ترتیب بدلی گئی تھی۔ یہ مرد فالتو نہیں بیٹھ سکتے اس لئے گھر کے کسی نہ کسی کام میں مشغول رہتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ گھر میں ان کا حکم چلے لیکن اگر بیوی کو ئی اچھا مشورہ دے تو یہ اس پر ہنسی خوشی عمل کر لیتے ہیں۔ جوزا مردوں میں ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ اگر ان کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے انہیں آگاہ کیا جائے تو یہ انہیں کھلے دل سے تسلیم کر کے اپنی اصلاح کر لیتے ہیں۔ جوزا مرد اپنے بچوں کی پرورش اچھے انداز میں کرتے ہیں۔ ان پر گہری نظر رکھتے ہیں لیکن ان کی سرگرمیوں پر زیادہ روک ٹوک نہیں کرتے۔ مختلف معاملات میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور سرطان مرد

اسد عورت اور سرطان مرداس گھرانے کو خوش حال زندگی گزارنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرطان مرد خاصے ذمہ دار ہوتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ان کے گھر کی کیا ضروریات ہیں اور وہ ان ضروریات کو پورا کرتے ہیں لیکن یہ خاصے کنجوس واقع ہوتے ہیں جبکہ اسد عورت کبھی کبھار فضول خرچی کرتی ہے۔ یہ مرد اپنی بیوی سے بہت وفادار ہوتی ہے لیکن اکثر ان کا رویہ ایسا ہو جاتا ہے جس سے بیوی کو یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ ان سے مخلص نہیں ہیں لیکن در حقیقت یہ ان کا فطری رویہ ہے۔ ان کے دل میں بیوی کا پیار ہوتا ہے لیکن ایسے اوقات میں یہ اپنے پیار کو ظاہر کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ یہ مرد ہر معاملے پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ یہ صاف ستھرے گھر پسند کرتے ہیں۔ ویسے تو یہ بہت با اخلاق ہوتے ہیں لیکن اگر ان کی مرضی کے خلاف کوئی بات ہو تو یہ آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں اور تلخ کلامی کرنے لگتے ہیں۔ گھر میں کوئی بے ترتیبی نظر آئے تو یہ فوراً بیوی کو ٹوک دیتے ہیں۔ یہ لوگ گھر میں زیادہ رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کو اپنی ماں بہت عزیز ہوتی ہے۔ اگر بیوی ان کی ماں کی عزت اور خدمت کرے تو یہ اس کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ یہ مرد بچوں کی تربیت بڑے اچھے انداز میں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور اسد مرد

اس گھرانے کے لئے خوش گوار زندگی گزارنے کے امکانات خاصے روشن ہوتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ در اصل ان میں اختلاف کی ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ یہ دونوں ہی تحکمانہ ذہنیت کے حامل ہوتے ہیں۔ شوہر کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر میں اس کا حکم چلے اور بیوی اس کے احکامات مانے جب کہ بیوی کیلئے یہ سب کچھ نا ممکن ہے، وہ تو خو دیہ چاہتی ہے کہ اس کا شوہر اس کی بات مانے، اگر اس رویے کو قائم رکھا جائے تو تلخیوں اور جھگڑوںکے روشن امکانات ہوتے ہیں جو اگر بڑھ جائیں تو بات علیحدگی تک بھی جا سکتی ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ : ٭ دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں۔ ٭ معاملات کو افہام و تفہیم سے طے کریں۔ ٭ کبھی تلخ کلامی یا جھگڑا ہو جائے تو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں۔ ٭ یہ جان لیں کہ دونوں ہی تیز مزاج کے ہیں لہٰذا ذرا ذرا سی بات پر اختلاف کا امکان ہے لہٰذا ٹھنڈے رویے کا مظاہرہ کریں۔ ٭ بچوں کی طرف توجہ دیں کیونکہ آپ کے جھگڑوں سے ان پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور سنبلہ مرد

اس گھر میں اکثر مرد کو خون کے گھونٹ پینا پڑتے ہیں کیونکہ وہ ٹھنڈے مزاج کا ہوتا ہے اور خاموش رہنا پسند کرتا ہے، جبکہ اسد عورت بات بات پر شور شرابا کرتی ہے۔ ایسے مرد جب گھر میں شور شرابے سے تنگ آ جاتے ہیں تو گھر سے باہر جانا پسند کرتے ہیں۔ یہ گھریلو جھگڑوں کے قائل نہیں ہوتے۔ وہ بیوی کی بہت سی زیادتیوں کو ہنس کر ٹال دیتے ہیں۔ یہ مرد بہت محتاط ہوتے ہیں اور گھر کی تمام تر تلخیوں کو برداشت کرنا بھی ان کی احتیاط پسندی ہی ہوتی ہے کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ ان کا گھر خراب ہو۔ ان مردوں کو گھر سے خاصی دلچسپی ہوتی ہے اور یہ اپنی ذمہ داریوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ یہ ضرورت کی ہر چیز وقت پر گھر میں لے آتے ہیں۔ یہ بہت حساس ہوتے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات محسوس کرتے ہیں۔ یہ جھوٹ نہیں بولتے اور نہ ہی جھوٹ بولنے والے لوگ پسند ہوتے ہیں۔ یہ کسی کو دھوکا نہیں دیتے اور چاہتے ہیں کہ ان سے دھوکا نہ کیا جائے ان مردوںمیں شرمیلا پن بھی ہوتا ہے جس کا اظہار مختلف مواقع پر ہوتارہتا ہے۔ یہ مرد بچوں کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتے اس لئے بچوںکی تربیت خاتون خانہ کو کرنی پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور میزان مرد

یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ میزان مرد بہت ذہین، سمجھدار اور ذمہ دار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر سے بہت لگاﺅ ہوتا ہے۔ یہ اس کی خوشحالی اور استحکام کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ یہ لوگ تبدیلی پسند ہوتے ہیں لیکن ان کا رویہ زیادہ دیر قائم نہیں رہتا، یہ پھر سابقہ انداز میں آ جاتے ہیں۔ اگر ان سے کوئی زیادتی یا غلطی ہو جائے تو یہ کھلے دل سے معافی مانگ لیتے ہیں۔ انہیں جو امور نا پسند ہوتے ہیں، ان پر خاموش رہنا پسند کرتے ہیں لیکن اگر بولنا ضروری ہو تو نہایت نرمی سے اپنی بات کہتے ہیں۔ یہ گھریلو ماحول میں ارتعاش پسند نہیں کرتے اس لئے اگر کوئی تلخی ہو جائے تو اسے بڑھانے کی بجائے ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مرد جھوٹ نہیں بولتے اور اگر کوئی ان سے جھوٹ بولے تو اسے در گزر کر دیتے ہیں۔ بچوں کے معاملے میں خاصے حساس ہوتے ہیں اور ان کی تربیت و نگہداشت پر خصوصی توجہ دیتے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں

مزید پڑھیں

اسد عورت اور عقرب مرد

عقرب مرد خاصے الجھے ہوئے مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی، ان کی بیوی ان کے قریب ہونے کے باوجود یہ دعویٰ نہیں کر سکتی کہ وہ اپنے شوہر کو پوری طرح سمجھ چکی ہے۔ عقرب مرد کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں۔ ٭ بات بات پر لڑنے جھگڑنے کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ ٭ اختلاف رائے برداشت نہیں کرتا۔ ٭ یہ جو ارادہ کر لے اسے پورا کر کے ہی رہتا ہے۔ ٭ صاف گو ہوتاہے۔ ٭ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔ ٭ بات بات پر تنقید کرتا ہے۔ ٭ بچوں سے بہت محبت کرتا ہے۔ اس گھرانے میں بیوی کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے شوہر کے مزاج کو سمجھے، وہ یہ جان لے کہ اس کا شوہر اس سے زیادہ تیز مزاج کا اور غصے والا ہے، اگر اس نے شوہر پر حکم چلانے کی کوشش کی تو وہ اسے پیٹ ڈالے گا، اس نے زیادہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو اس سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔

مزید پڑھیں

اسد عورت قوس مرد

قوس مرد خاصے سخت مزاج ہوتے ہیں۔ یہ بیوی کو اپنے تابع ہی رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اگر ان کی بیوی ان سے بحث کرے تو اس کی شامت بھی آ سکتی ہے۔ زندہ دلی میں قوس مردوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ قوس مرد بہت ذمہ دار ہوتے ہیں اور اپنے گھر کی طرف ان کی خصوصی توجہ ہوتی ہے۔ ضرورت کی ہر چیز ان کے گھر میں موجود ہوتی ہے۔ یہ بہت با صلاحیت ہوتے ہیں۔ دولت کمانا ان کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ بنیادی طور پر یہ ہمدرد اور ملنسار ہوتے ہیں لیکن جو لوگ انہیں نا پسند ہوں ان سے دور رہتے ہیں۔ ان کی ایک بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ دوسری عورتوں کے چکر میں پڑ جاتے ہیں۔ ویسے جب یہ گھر کی سلامتی اور استحکام کے بارے میں سوچتے ہیں تو ایسی حرکتوں کو ترک کر دیتے ہیں۔ یہ حاضر دماغ ہوتے ہیں اور برے وقت درست فیصلے کرتے ہیں۔ گھر سے باہر سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیںلیکن گھر کی طرف سے غافل نہیں ہوتے مگر یہ ضرور ہوتا ہے کہ یہ گھر کو مناسب وقت نہیں دے پاتے۔ بچوں کے بارے میں یہ مرد بہت حساس ہوتے ہیں نہایت مناسب انداز میں ان کی پرورش و نگہداشت کرتے ہیں

مزید پڑھیں

اسد عورت اور جدی مرد

جدی مردوں کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں: ٭ یہ اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں۔ ٭ یہ اپنے راز اپنے سینے میں ہی رکھتے ہیں۔ ٭ یہ محبت اور عشق کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، ان کے لئے یہ معاملات بڑے کٹھن اور سمجھ میں نہ آنے والے ہوتے ہیں۔ ٭ یہ جدت پسند نہیں ہوتے، اپنی روایات سے انہیں بڑا پیار ہوتا ہے۔ ٭ یہ مختلف معاملات میں اندیشوں کا شکار رہتے ہیں۔ ٭ یہ بہت محتاط ہوتے ہیں اس لئے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔ ٭ بہت ہمدرد ہوتے ہیں۔ ٭ تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ ٭ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ ٭ بہت با صلاحیت ہوتے ہیں اور ترقی کرنا جانتے ہیں۔ اسد عورتوں کے ساتھ جدی مرد اس صورت میں اچھی زندگی گزار سکتے ہیں جب یہ عورتیں ان کے مزاج کو سمجھ لیں اور ان پر حکم چلانے کی کوشش نہ کریں۔ جدی مرد بچوںکے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔ یہ ان کی پرورش اچھے اندازمیں کرتے ہیں اور ان کی ترقی کے خواہاں ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور دلو مرد

اس جوڑے کی زندگی زیادہ خوش حال نہیں گزرتی کیونکہ دلو مرد کسی صورت میں یہ برداشت نہیں کرتے کہ ان کی بیوی ان پر حکم چلائے یا گھر کے معاملات پر اس کی گرفت ہو جبکہ اسد عورت چاہتی ہے کہ گھر میں اس کا حکم چلے ہر کام اس کی مرضی سے ہو اور شوہر اس کی بات مانے۔ دلو مرد مرضی کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں لیکن اگر بیوی انہیں زیادہ پریشان کرے تو اس کی شامت بھی آ سکتی ہے۔ ان مردوں کو اپنے گھر سے خاصا لگاﺅ ہوتا ہے، یہ گھر میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دیتے لیکن ان کی بیرونی سرگرمیاں بھی کافی ہوتی ہیں جن میں اکثر یہ الجھ کر گھر کو زیادہ وقت نہیں دے سکتے ایسے میں خاتون خانہ کو ان سے شکایت ہو سکتی ہے لیکن اس کے مناسب یہی ہے کہ حالات سے سمجھوتہ کر لے کیونکہ ان کا شوہر اگر گھر سے باہر ہے تو وہ وقت ضائع نہیں کر رہا بلکہ وہ ترقی اور گھر کی خوش حالی کے لئے تگ و دو کر رہا ہے۔ دلو مرد اپنے گھریلو معاملات میں کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے اس طرح یہ بے شمار پریشانیوں سے بچے رہتے ہیں۔ بچوں کی طرف ان مردوں کا خاصا لگاﺅ نہیں ہوتا لیکن ان کی اچھی تربیت کے خواہاں ہوتے ہیں بچوں کی نگہداشت خاتون خانہ کو کرنی پڑتی ہے۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور حوت مرد

یہ جوڑا ایک اچھی زندگی گزارتا ہے۔ حوت مرد بہت نرم مزاج ہوتے ہیں۔ یہ بہت ذہین بھی ہوتے ہیں اور تمام معاملا پر ان کی نگاہ بہت گہری ہوتی ہے۔ اسد عورت تیز مزاج رکھتی ہے، بات بات پر جھگڑنا اس کی عادت ہوتی ہے لیکن دوسری طرف حوت مرد اس کے بالکل بر عکس ہوتا ہے۔ وہ ایسی تمام باتوں کو درگزر کر دینا چاہتا ہے۔ اسے اپنے گھر سے بہت لگاﺅ ہوتا ہے اس لئے اس کے استحکام اور سلامتی کے لئے یہ خون کے گھونٹ بھی پی سکتا ہے۔ حوت مرد تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے اس لئے اس کا رجحان مصوری، شاعری، افسانہ نگاری یا فنون لطیفہ کے کسی نہ کسی شعبہ سے ضرور ہوتا ہے۔ یہ اپنے اس شعبہ میں بہت سنجیدہ ہوتا ہے اور اس سے بہت محبت کرتا ہے۔ یہ اس شعبے میں یکسوئی سے کام کرنا چاہتا ہے اس لئے ہر قسم کے جھگڑوں وغیرہ سے خود کو دور رکھتا ہے۔ اس گھر کی سلامتی کی ذمہ داری در اصل خاتون خانہ پر ہوتی ہے۔ اگر وہ چاہے تو گھر میں خوش گوار ماحول بنا سکتی ہے۔ اگر وہ شوہر سے ہنس کر بات کر لے تو شوہر اس پر جان نچھاور کر سکتا ہے۔ حوت مردبچوں سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی نگہداشت اور پرورش بڑے اچھے انداز میں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اسد افراد کے لئے خصوصی ہدایات

٭ تنہائی سے خوف زدہ نہ ہوں۔ ٭ کھانے پینے میں محتاط رہیں، کھانے میں بے احتیاطی کی وجہ سے آپ بیمار اور موٹے ہو سکتے ہیں۔ ٭ جلد بازی سے گریز کریں۔ ٭ ریا کارانہ رویے کو ترک کریں۔ ٭ کسی بھی معاملے میں اوچھے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔ ٭ چاپلوسی نہ کریں۔ ٭ لالچ سے گریز کریں۔ ٭ بے صبری کا مظاہرہ نہ کریں۔ ٭ خوشامد پسندی چھوڑ دیں۔ ٭ جارحانہ روش ترک کر دیں۔ ٭ جذباتی پن سے گریز کریں۔ ٭ منشیات کی طرف راغب نہ ہوں۔ ٭ جنسی بے راہ روی اختیار نہ کریں۔ ٭ کامیابی کے لئے غلط راستوں کا انتخاب نہ کریں۔ ٭ چالاکی آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتی ہے۔ ٭ انتقام لینے سے بہتر ہے کہ در گزر کریں۔ ٭ اپنے غصے پر قابو پائیں۔ ٭ دوسروں کو اہمیت دیں۔ ٭ دشمنیاں ختم کریں، پر سکون زندگی گزاریں۔ ٭ رعب جمانے کی بجائے محنت اور صلاحیت سے اپنا مقام بنائیں۔ ٭ تخلیقی کاموں میں کسی ایک شعبے کا انتخاب کر کے اس میں محنت کریں، بیک وقت کئی شعبوں میں ٹانگ نہ اڑائیں، اس طرح آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے اور اچھے نتائج بھی بر آمد نہیں ہوں گے۔ ٭ ہر کسی پر حکم نہ چلائیں، اس طرح نہ صرف آپ کئی اچھے دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے بلکہ کئی لوگ آپ کے دشمن بھی بن سکتے ہیں۔ ٭ آپ بلا شبہ طاقت ور ہیں لیکن اپنی طاقت کا غلط استعمال نہ کریں، اس طرح لوگ آپ سے نفرت کرنے لگیں گے۔ ٭ آپ کو شہرت کی بھی خواہش ہے لیکن اس کے حصول کے لئے درست راستوں کا انتخاب کریں۔ ٭ حسد کرنا چھوڑ دیں کیونکہ حسد کی آگ میں آپ کو خود ہی جلنا ہو گا، دوسرے اس سے محفوظ رہیں گے

مزید پڑھیں

اسد افراد کے لئے مناسب غذائیں

بکری کا گوشت۔۔۔ ٹماٹر۔۔۔ پالک آلو ۔۔۔ کالی مرچ ۔۔۔ گاجریں دودھ ۔۔۔ کریم ۔۔۔ مکھن مچھلی ۔۔۔ مچھلی کا تیل ۔۔۔ انڈے گندم ۔۔۔ ناریل ۔۔۔ گردے گردے ۔۔۔ لوکی ۔۔۔ کدو ہری مرچ ۔۔۔ کیلا ۔۔۔ انار امرود ۔۔۔ سنگترہ ۔۔۔ لیموں آڑو ۔۔۔ خالص جو ۔۔۔ تربوز خربوزہ ۔۔۔ انگور ۔۔۔ لوبیا بند گوبی ۔۔۔ بھٹہ ۔۔۔ پیاز

مزید پڑھیں

اسد افراد کا نفسیات جائزہ

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

برج حمل کے تحت پیدا ہونے والے افراد کی تاریخ وار خصوصیات

مزید پڑھیں

حمل افراد کی دیگر بر جوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

مزید پڑھیں

ثور افراد کا نفسیات جائزہ

مزید پڑھیں

مناسب غذائیں

گندم ۔۔۔ دودھ ۔۔۔ پنیر مچھلی ۔۔۔ مرغی ۔۔۔ دہی دال مسور ۔۔۔ چاول ۔۔۔ پالک گوبھی ۔۔۔ آلو ۔۔۔ مٹر دھنیا ۔۔۔ شلغم ۔۔۔ مولی گاجر ۔۔۔ پیاز ۔۔۔ ہری مرچ انڈے ۔۔۔ سیب ۔۔۔ انار کیلے ۔۔۔ سنگترہ ۔۔۔ لیموں لیچی ۔۔۔ آڑو ۔۔۔ گنا چینی ۔۔۔ بادام ۔۔۔ پستے اخروٹ ۔۔۔ کشمش ۔۔۔ انجیر مکئی ۔۔۔ کالی مرچ ۔۔۔ لونگ زیرہ ۔۔۔ سونف ۔۔۔ چنے لہسن ۔۔۔ ادرک ۔۔۔ پودینہ بکری کا گوشت۔۔۔ پائے ۔۔۔ کلیجی

مزید پڑھیں

جوزا افراد کے لئے خوش کن امور

* چیلنج قبول کر کے * کوئی کامیابی حاصل کرنے کے بعد * کوئی بڑا یا چھوٹا فائدہ حاصل کرنے کے بعد * بچوں کو خوش دیکھ کر * کسی کی مدد کر کے * دوست کی توقعات پر پورا اتر کر * اپنے کسی منصوبے کی کامیابی پر * من پسند فرد سے شادی ہونے پر * کوئی نئی تصویر بنا کر * وکیل ہونے کی صورت میں کوئی کیس جیتنے کے بعد * کوئی اچھا گاناگا کر * اچھی دھن ترتیب دے کر * کسی چیز کی نگرانی کر کے * کوئی چیز ایجاد کر کے * پر فضا مقام پر جا کر * دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر

مزید پڑھیں

مناسب غذائیں

ان افراد کے لئے وٹامنز سی سب سے زیادہ اہم ہے لیکن اس کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی حاصل کرنے چاہئیں۔ ان کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل غذائیں لیں۔ وٹامن اے حاصل کرنے کے لئے سلاد ۔۔۔ دودھ کاہو ۔۔۔ پنیر پالک ۔۔۔ کریم آلو ۔۔۔ مکھن کالی مرچ ۔۔۔ سلاد گاجر ۔۔۔ انڈے

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں