دوسروں پر تنقید اور جائزہ

تفصیل

دوسرے لوگوں کا یہ بڑی گہری نظروں سے جائزہ لیتی ہیں اور بالآخر اپنی فطرت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ان کی خامیوں پر کڑی تنقید کرتی ہیں جس سے اکثر لوگ انہیں نا پسند کرنے لگتے ہیں، اس کے باوجود یہ اپنی اس عادت کو چھوڑ نہیں سکتیں، آج اگر یہ ایک جگہ تنقید کریں اور وہاں موجود لوگ انہیں نا پسند کرنے لگیں تو یہ خواتین دوسرے روز پھر انہی لوگوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں، اکثر بات بڑھ بھی جاتی ہے اور جھگڑ ابھی ہو جاتا ہے لیکن اکثر نتیجہ ان خواتین کے حق میں نکلتا ہے کیونکہ جھگڑے کی صورت میں جج کا کردار ادا کرنے والے لوگ جب دونوں طرف کا مؤقف سنتے ہیں ت انہیں ان خواتین کی باتیں درست معلوم ہوتی ہیں۔

متعلقہ صفحات

16 صفحات

باعمل

دیگر کچھ برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی بڑی باتیں کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ عملی طور پر وہ کچھ نہیں کر سکتیں جو وہ کہتی ہیں لیکن برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑکیں نہیں مارتیں بلکہ با عمل ہوتی ہیں۔ وہ اتنا ہی کچھ کہتی ہیں جتنا کر سکتی ہیں۔ خیالی پلاؤ پکانا ان کی سرشت میں شامل نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں

باکردار

یہ خواتین نیک کردار کی مالک ہوتی ہیں۔ جس طرح سنبلہ مرد اپنی اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھتے ہیں، اسی طرح سنبلہ خواتین بھی عزت کا خیال رکھتی ہیں۔ یہ اچھی محفلوں میں اٹھتی بیٹھتی ہیں، بہت اچھی گفتگو کرتی ہیں جن میں مزاح بھی شامل ہوتا ہے لیکن یہ مزاح میں بھی اخلاق سے گری ہوئی باتیں نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں

شرم و حیا کا پیکر

ان خواتین میں شرم و حیا کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ان کی فطری انکساری کی عادت ان کی شرم و حیا میں مزید خوب صورتی پیدا کر دیتی ہے۔ بعض لوگوں کو ان کی انکساری پر یہ کہنے کا موقع مل جاتا ہے کہ یہ بلا وجہ کی اداکاری کرتی ہیں لیکن ایسی بات نہیں ہوتی۔ یہ خواتین واقعی شرم و حیا اور انکساری میں لپٹی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں

وفادار

یہ خواتین بہت وفادار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی یہ توقع کرتی ہیں کہ ان سے بھی وفا کی جائے ۔ شوہر کے ساتھ یہ تا دم مرگ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کے علاوہ ان کے ذہن میں کبھی کوئی شخص نہیں آ سکتا۔ جس طرح ان کی شرم و حیا اور انکساری پر لوگ بلا وجہ اداکاری کا الزام لگاتے ہیں، اسی طرح ان کی وفاداری کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

وفادار

یہ خواتین بہت وفادار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی یہ توقع کرتی ہیں کہ ان سے بھی وفا کی جائے ۔ شوہر کے ساتھ یہ تا دم مرگ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کے علاوہ ان کے ذہن میں کبھی کوئی شخص نہیں آ سکتا۔ جس طرح ان کی شرم و حیا اور انکساری پر لوگ بلا وجہ اداکاری کا الزام لگاتے ہیں، اسی طرح ان کی وفاداری کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

ذمہ دار

گھریلو ذمہ داریاں ہوں یا معاشی یا معاشرتی ذمہ داریاں، سنبلہ خواتین تمام ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے متعلقہ تمام لوگ ان سے خوش رہتے ہیں ان میں چونکہ صبر کا مادہ بھی موجود ہوتا ہے اس لئے دوسروں کی خوشی کی خاطر اور ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہیں اگر قربانیاں دینی پڑیں تو یہ ان سے دریغ نہیں کرتیں۔

مزید پڑھیں

ہمدرد

یہ خواتین بہت ہمدرد ہوتی ہیں، کسی کو تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جاتی ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ اس تکلیف زدہ شخص کو کسی طرح اس کی تکلیف سے نجات دلا دیں اور ان کی یہ ہمدردی صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ چرند پرند اور دیگر خلق خدا سے بھی ان کی ہمدردی کا یہی عالم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

صاف گو

جس طرح سنبلہ مرد صاف گو ہوتے ہیں، اسی طرح سنبلہ خواتین بھی بہت صاف گو ہوتی ہیں۔ یہ کوئی بات دل میں نہیں رکھتیں، جو کچھ ان کے من میں ہوتا ہے وہ زبان پر لے آتی ہیں، اس وجہ سے اکثر انہیں لوگ نا پسند کرنے لگتے ہیں لیکن یہ اپنی فطرت کی وجہ سے مجبور ہوتی ہیں لیکن بہرحال یہ جو کچھ بھی کہتی ہیں وہ بالکل سچ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

سلیقہ مند

یہ اپنے گھروں، دفتروں اور دیگر زیر استعمال جگہوں کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ تمام چیزوں کو نہایت سلیقے سے رکھتی ہیں۔ نہ صرف اپنے گھر میں بلکہ دوسروں کے گھروں وغیرہ میں بھی یہ بے ترتیبی کو سخت ناپسند کرتی ہیں۔ اگر ان کا بس چلے تو ساری دنیا کو بہترین ترتیب دے دیں۔ جہاں تک ممکن ہوتا ہے یہ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتے ہوئے ان کی جگہوں پر موجود اشیاء کو ترتیب اور سلیقے سے رکھ دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

گھریلو معالج

ان کے گھروں پر اکثر گولیاں، چورن، معجون اور اسی طرح کی عام استعمال کی چیزیں ملتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا بہت خیال رکھتی ہیں، اسی وجہ سے انہیں گھریلو معالج کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

محنتی

سنبلہ مردوں کی طرح سنبلہ خواتین بھی انتھک محنت کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ یہ گھر میں ہوں تو وہاں ان کی محنت صاف نظر آتی ہے اور اگر دفتر میں ہوں تو وہاں بھی یہ محنت کرتی ملیں گی۔ ساتھ ہی ان کی انکساری والی عادت بھی شامل حال رہتی ہے اور یہ بھی سنبلہ مردوں کی طرح اسٹاف کے لئے چائے تک بنا سکتی ہیں یا اس طرح کے دیگر کام کر سکتی ہیں اور ایسے کاموں میں یہ کوئی ہتک محسوس نہیں کرتی ہیں ساتھ ہی یہ دروغ گوئی سے سخت نفرت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

فصاحت و بلاغت

سنبلہ مرد ہوں یا خواتین، نہایت فصیح و بلیغ ہوتے ہیں۔ یہ جو کچھ بھی بولتے ہیں، نہایت ٹھوک بجا کر بولتے ہیں اور دلائل کے ساتھ بات کرتے ہیں، اس وجہ سے لوگ ان کے سامنے ٹک نہیں پاتے اور انہیں اپنی شکست تسلیم کر لینے میں عافیت نظر آتی ہے۔ ان کی جیت کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک تو ان کا مشاہدہ بڑا گہرا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ان کا مطالعہ بھی بڑا مضبوط ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

پیش گوئی

ان خواتین میں فطری طور پر پیش گوئی کی صلاحیت ہوتی ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کی اکثر پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔ لوگ ان کی اس صلاحیت کے معترف ہوتے ہیں اور اکثر ان سے مختلف معاملات کے متعلق پیش گوئیاں کرواتے رہتے ہیں۔ یہ خواتین دیگر معاملات میں بھی حقیقت سے قریب ترین نتائج اخذ کر لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

صورت حال کا اندازہ لگانا

جس طرح یہ خواتین آنے والے وقت کے بارے میں اکثر درست اندازہ لگا لیتی ہیں، اسی طرح یہ مختلف صورت حال کو بھی بھانپ لیتی ہیں۔ اگر کہیں انہیں کسی قسم کا خطرہ محسوس ہو تو یہ محتاط ہو جاتی ہیں اور اگر مناسب سمجھیں تو دوسروں کو بھی اس خطرے سے آگاہ کر دیتی ہیں۔ یہ دوسروں کے چہروں اور حرکات و سکنات سے ان کے ارادوں کا اندازہ لگا لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

کھوج لگانے کا شوق

انہیں دوسروں کے بارے میں کھوج لگانے کا بڑا شوق ہوتا ہے، حالانکہ یہ ایک غلط حرکت ہوتی ہے اور یہ خود بھی محسوس کرتی ہیں کہ یہ غلط حرکت ہے لیکن یہ اپنی فطرت و جبلت کے ہاتھوں مجبور ہوتی ہیں، سونے پر سہاگہ یہ کہ جب انہیں کھوج لگا کر کوئی بات معلوم ہوتی ہے تو یہ خوب مزے لے لے کر دوسروں کو وہ بات بتاتی ہیں۔

مزید پڑھیں

عشق و محبت

ان خواتین کو جب کسی مرد سے لگاؤ، محبت اور عشق ہو جاتا ہے تو ان کی ذہنی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، ان کے سارے کے سارے اصول دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اور یہ عشق و محبت کی منزلیں طے کرتی چلی جاتی ہیں۔ اکثر انہیں اس سلسلہ میں دھوکا بھی کھانا پڑتا ہے کیونکہ یہ اپنے محبوب پر اندھا اعتماد کر لیتی ہیں اور صرف اور صرف یہ چاہتی ہیں کہ ان کا محبوب ان کی محبت کا جواب بھی محبت سے دے۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں