مکمل راستہ
برج
سنبلہ
سنبلہ باریک بینی والا اور حقیقت پسند، ہر کام میں ترتیب اور بہتری لاتا ہے۔
سنبلہ خواتین کی خصوصیات
سنبلہ خواتین اور مردوں میں اکثر عادات و اطوار ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن بہر حال بحیثیت خواتین، سنبلہ خواتین کی تمام عادات مردوں سے مطابق نہیں رکھ سکتیں، آئے دیکھتے ہیں کہ سنبلہ خواتین کن خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ سنبلہ خواتین کی سب سے اہم خوبی تو یہ ہوتی ہے کہ یہ بڑے دلکش اور جاذب نظر چہرے کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کے چہروں میں ایسی طلسماتی کشش ہوتی ہے کہ بار بار انہیں دیکھنے کو جی چاہتا ہے۔ ان کی آنکھیں، ابرو، ناک،گالاورہونٹ،سب کچھاپنی اپنی جگہ پر کشش ہوتاہے۔ اب آئیے دیکھتے ہیں ان کی دیگر خصوصیات۔
نکتہ چین
تفصیل
یہ خواتین چونکہ دوسروں کا بڑی گہری نظر سے مشاہدہ کرتی ہیں اس لئے بڑی نپی تلی نکتہ چینی کرتی ہیں اور بڑے اچھے اور مناسب الفاظ استعمال کرتی ہیں۔ اپنی اس باریک بینی کی عادت کی وجہ سے زندگی کے ایسے شعبوں کا انتخاب کرتی ہیں جن میں گہرائی میں جانا ضروری ہوتا ہے۔
متعلقہ صفحات
50 صفحاتباعمل
دیگر کچھ برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی بڑی باتیں کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ عملی طور پر وہ کچھ نہیں کر سکتیں جو وہ کہتی ہیں لیکن برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑکیں نہیں مارتیں بلکہ با عمل ہوتی ہیں۔ وہ اتنا ہی کچھ کہتی ہیں جتنا کر سکتی ہیں۔ خیالی پلاؤ پکانا ان کی سرشت میں شامل نہیں ہوتا۔
باکردار
یہ خواتین نیک کردار کی مالک ہوتی ہیں۔ جس طرح سنبلہ مرد اپنی اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھتے ہیں، اسی طرح سنبلہ خواتین بھی عزت کا خیال رکھتی ہیں۔ یہ اچھی محفلوں میں اٹھتی بیٹھتی ہیں، بہت اچھی گفتگو کرتی ہیں جن میں مزاح بھی شامل ہوتا ہے لیکن یہ مزاح میں بھی اخلاق سے گری ہوئی باتیں نہیں کرتیں۔
شرم و حیا کا پیکر
ان خواتین میں شرم و حیا کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ان کی فطری انکساری کی عادت ان کی شرم و حیا میں مزید خوب صورتی پیدا کر دیتی ہے۔ بعض لوگوں کو ان کی انکساری پر یہ کہنے کا موقع مل جاتا ہے کہ یہ بلا وجہ کی اداکاری کرتی ہیں لیکن ایسی بات نہیں ہوتی۔ یہ خواتین واقعی شرم و حیا اور انکساری میں لپٹی ہوتی ہیں۔
وفادار
یہ خواتین بہت وفادار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی یہ توقع کرتی ہیں کہ ان سے بھی وفا کی جائے ۔ شوہر کے ساتھ یہ تا دم مرگ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کے علاوہ ان کے ذہن میں کبھی کوئی شخص نہیں آ سکتا۔ جس طرح ان کی شرم و حیا اور انکساری پر لوگ بلا وجہ اداکاری کا الزام لگاتے ہیں، اسی طرح ان کی وفاداری کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
وفادار
یہ خواتین بہت وفادار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی یہ توقع کرتی ہیں کہ ان سے بھی وفا کی جائے ۔ شوہر کے ساتھ یہ تا دم مرگ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کے علاوہ ان کے ذہن میں کبھی کوئی شخص نہیں آ سکتا۔ جس طرح ان کی شرم و حیا اور انکساری پر لوگ بلا وجہ اداکاری کا الزام لگاتے ہیں، اسی طرح ان کی وفاداری کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ذمہ دار
گھریلو ذمہ داریاں ہوں یا معاشی یا معاشرتی ذمہ داریاں، سنبلہ خواتین تمام ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی نبھاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے متعلقہ تمام لوگ ان سے خوش رہتے ہیں ان میں چونکہ صبر کا مادہ بھی موجود ہوتا ہے اس لئے دوسروں کی خوشی کی خاطر اور ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انہیں اگر قربانیاں دینی پڑیں تو یہ ان سے دریغ نہیں کرتیں۔
ہمدرد
یہ خواتین بہت ہمدرد ہوتی ہیں، کسی کو تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جاتی ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ اس تکلیف زدہ شخص کو کسی طرح اس کی تکلیف سے نجات دلا دیں اور ان کی یہ ہمدردی صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ چرند پرند اور دیگر خلق خدا سے بھی ان کی ہمدردی کا یہی عالم ہوتا ہے۔
صاف گو
جس طرح سنبلہ مرد صاف گو ہوتے ہیں، اسی طرح سنبلہ خواتین بھی بہت صاف گو ہوتی ہیں۔ یہ کوئی بات دل میں نہیں رکھتیں، جو کچھ ان کے من میں ہوتا ہے وہ زبان پر لے آتی ہیں، اس وجہ سے اکثر انہیں لوگ نا پسند کرنے لگتے ہیں لیکن یہ اپنی فطرت کی وجہ سے مجبور ہوتی ہیں لیکن بہرحال یہ جو کچھ بھی کہتی ہیں وہ بالکل سچ ہوتا ہے۔
سلیقہ مند
یہ اپنے گھروں، دفتروں اور دیگر زیر استعمال جگہوں کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ تمام چیزوں کو نہایت سلیقے سے رکھتی ہیں۔ نہ صرف اپنے گھر میں بلکہ دوسروں کے گھروں وغیرہ میں بھی یہ بے ترتیبی کو سخت ناپسند کرتی ہیں۔ اگر ان کا بس چلے تو ساری دنیا کو بہترین ترتیب دے دیں۔ جہاں تک ممکن ہوتا ہے یہ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑاتے ہوئے ان کی جگہوں پر موجود اشیاء کو ترتیب اور سلیقے سے رکھ دیتی ہیں۔
گھریلو معالج
ان کے گھروں پر اکثر گولیاں، چورن، معجون اور اسی طرح کی عام استعمال کی چیزیں ملتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کا بہت خیال رکھتی ہیں، اسی وجہ سے انہیں گھریلو معالج کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے۔
محنتی
سنبلہ مردوں کی طرح سنبلہ خواتین بھی انتھک محنت کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ یہ گھر میں ہوں تو وہاں ان کی محنت صاف نظر آتی ہے اور اگر دفتر میں ہوں تو وہاں بھی یہ محنت کرتی ملیں گی۔ ساتھ ہی ان کی انکساری والی عادت بھی شامل حال رہتی ہے اور یہ بھی سنبلہ مردوں کی طرح اسٹاف کے لئے چائے تک بنا سکتی ہیں یا اس طرح کے دیگر کام کر سکتی ہیں اور ایسے کاموں میں یہ کوئی ہتک محسوس نہیں کرتی ہیں ساتھ ہی یہ دروغ گوئی سے سخت نفرت کرتی ہیں۔
دوسروں پر تنقید اور جائزہ
دوسرے لوگوں کا یہ بڑی گہری نظروں سے جائزہ لیتی ہیں اور بالآخر اپنی فطرت کے ہاتھوں مجبور ہو کر ان کی خامیوں پر کڑی تنقید کرتی ہیں جس سے اکثر لوگ انہیں نا پسند کرنے لگتے ہیں، اس کے باوجود یہ اپنی اس عادت کو چھوڑ نہیں سکتیں، آج اگر یہ ایک جگہ تنقید کریں اور وہاں موجود لوگ انہیں نا پسند کرنے لگیں تو یہ خواتین دوسرے روز پھر انہی لوگوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں، اکثر بات بڑھ بھی جاتی ہے اور جھگڑ ابھی ہو جاتا ہے لیکن اکثر نتیجہ ان خواتین کے حق میں نکلتا ہے کیونکہ جھگڑے کی صورت میں جج کا کردار ادا کرنے والے لوگ جب دونوں طرف کا مؤقف سنتے ہیں ت انہیں ان خواتین کی باتیں درست معلوم ہوتی ہیں۔
فصاحت و بلاغت
سنبلہ مرد ہوں یا خواتین، نہایت فصیح و بلیغ ہوتے ہیں۔ یہ جو کچھ بھی بولتے ہیں، نہایت ٹھوک بجا کر بولتے ہیں اور دلائل کے ساتھ بات کرتے ہیں، اس وجہ سے لوگ ان کے سامنے ٹک نہیں پاتے اور انہیں اپنی شکست تسلیم کر لینے میں عافیت نظر آتی ہے۔ ان کی جیت کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایک تو ان کا مشاہدہ بڑا گہرا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ان کا مطالعہ بھی بڑا مضبوط ہوتا ہے۔
پیش گوئی
ان خواتین میں فطری طور پر پیش گوئی کی صلاحیت ہوتی ہے اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان کی اکثر پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں۔ لوگ ان کی اس صلاحیت کے معترف ہوتے ہیں اور اکثر ان سے مختلف معاملات کے متعلق پیش گوئیاں کرواتے رہتے ہیں۔ یہ خواتین دیگر معاملات میں بھی حقیقت سے قریب ترین نتائج اخذ کر لیتی ہیں۔
صورت حال کا اندازہ لگانا
جس طرح یہ خواتین آنے والے وقت کے بارے میں اکثر درست اندازہ لگا لیتی ہیں، اسی طرح یہ مختلف صورت حال کو بھی بھانپ لیتی ہیں۔ اگر کہیں انہیں کسی قسم کا خطرہ محسوس ہو تو یہ محتاط ہو جاتی ہیں اور اگر مناسب سمجھیں تو دوسروں کو بھی اس خطرے سے آگاہ کر دیتی ہیں۔ یہ دوسروں کے چہروں اور حرکات و سکنات سے ان کے ارادوں کا اندازہ لگا لیتی ہیں۔
کھوج لگانے کا شوق
انہیں دوسروں کے بارے میں کھوج لگانے کا بڑا شوق ہوتا ہے، حالانکہ یہ ایک غلط حرکت ہوتی ہے اور یہ خود بھی محسوس کرتی ہیں کہ یہ غلط حرکت ہے لیکن یہ اپنی فطرت و جبلت کے ہاتھوں مجبور ہوتی ہیں، سونے پر سہاگہ یہ کہ جب انہیں کھوج لگا کر کوئی بات معلوم ہوتی ہے تو یہ خوب مزے لے لے کر دوسروں کو وہ بات بتاتی ہیں۔
عشق و محبت
ان خواتین کو جب کسی مرد سے لگاؤ، محبت اور عشق ہو جاتا ہے تو ان کی ذہنی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہوتی ہیں، ان کے سارے کے سارے اصول دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں اور یہ عشق و محبت کی منزلیں طے کرتی چلی جاتی ہیں۔ اکثر انہیں اس سلسلہ میں دھوکا بھی کھانا پڑتا ہے کیونکہ یہ اپنے محبوب پر اندھا اعتماد کر لیتی ہیں اور صرف اور صرف یہ چاہتی ہیں کہ ان کا محبوب ان کی محبت کا جواب بھی محبت سے دے۔
شادی کے بعد کے مسائل
چونکہ ان میں تنقید اور طنز کی عادت ہوتی ہے اس لئے یہ شادی کے بعد اپنے شوہر پر بھی تنقید اور طنز کرنے سے باز نہیں آتیں جس کی وجہ سے اکثر شوہروں کی قوت برداشت جواب دے جاتی ہے اور یوں لڑائی جھگڑے جنم لیتے ہیں اور اکثر ان کا انجام علیحدگی ہوتا ہے۔
بہترین منتظم
ان خواتین کو اپنے احکامات چلانے کا شوق ہوتا ہے اس لئے دوسروں کو آسانی سے اپنے احکامات پر چلا لیتی ہیں۔ یہ گھروں کا نظم و نسق تو بہتر طور پر چلا لیتی ہیں لیکن اگر کسی ادرے کے انتظامی امور بھی ان کے دائرہ اختیار میں آ جائیں تو یہ وہاں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں، ہاں یہ ضرور ہوتا ہے کہ اکثر لوگ ان کے حاکمانہ رویے سے چڑنے لگتے ہیں جو کبھی کبھار ان کے لئے مسائل بھی کھڑے کر دیتے ہیں۔
نصیحت کرنا
دوسروں کو موقع بے موقع نصیحت کرنا ان خواتین کا شیوہ ہوتا ہے، گھر میں کوئی بیمار ہو جائے تو ان کی لمبی چوڑی تقریر سے بچنا اس کے لئے نا ممکن ہوتا ہے۔ یہ اسے دو ا دینے کے ساتھ ساتھ نصیحتیں بھی کرتی جاتی ہیں۔ صرف مریضوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ عام حالات میں بھی دوسروں کے ساتھ ان کا یہی رویہ رہتا ہے۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ ان کی ایسی باتوں کو درگزر کر دینا چاہئے کیونکہ یہ دل کی بری نہیں ہوتیں اور برے وقت کی اچھی ساتھی ہوتی ہیں۔
بیماری
اپنی محتاط طبیعت کی وجہ سے یہ خواتین بہت کم بیمار ہوتی ہیں لیکن بہر حال سنبلہ مردوں کی طرح انہیں بھی جادو ٹونے کے خطرات لاحق رہتے ہیں اور ان کے لئے بھی ضروری ہے کہ یہ اس سلسلے میں محتاط رہیں۔ اس کے علاوہ انہیں وہ بیماریاں بھی لاحق ہو سکتی ہیں جو ہم پچھلے صفحات پر سنبلہ مردوں کے حوالے سے تحریر کر چکے ہیں۔
صاف ستھرا اور جدید ڈیزائن کا لباس
جس طرح سنبلہ مرد اپنے لباس اور صفائی ستھرائی کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں اسی طرح سنبلہ خواتین بھی صفائی ستھرائی کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ ان کے بال آپ کو ہمیشہ چمکتے ہوئے اور نفاست سے ترتیب دئیے ملیں گے۔ یہ جدید تراش خراش کے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں۔ کوئی بھی اچھا ڈیزائن انہیں متاثر کرتا ہے اور انہیں خواہش ہوتی ہے کہ یہ بھی وہی ڈیزائن پہنیں اور بالآخر یہ وہ ڈیزائن پہن کر ہی چھوڑتی ہیں۔ اس کے علاوہ لپ اسٹک، نیل پالش اور دیگر کاسمیٹکس کا بھی پورا پورا خیال رکھتی ہیں، نرم انداز میں گفتگو کرنا اور عاجزی و انکساری کی عادات انہیں مزید جاذب نظر اور پر کشش بنا دیتی ہیں۔ ان کی نفاست کا یہ عالم ہوتا ہے کہ جسے لوگ دوشیزہ سمجھ رہے ہوتے ہیں اور اکثر لوگ ان سے شادی کے خواہش مند بھی ہوتے ہیں تو بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ خاتون کئی بچوں کی ماں ہے۔
شہرت ومرتبہ
ان خواتین کو شہرت، مرتبے اور اعلیٰ مقام کی کوئی خواہش نہیں ہوتی ہے۔ یہ خواتین اپنی کمزوریوں اور خامیوں کا بڑی فراخدلی سے اظہار کرتی ہیں اور اکثر ان کو دور کرنے کے لئے دوستوں سے مشورہ بھی کرتی ہے۔
طنزیہ گفتگو
اگر آپ سنبلہ خواتین کے قریب ہیں تو یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ ان کی طنزیہ گفتگو سے محفوظ رہ سکیں۔ لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں چونکہ یہ خواتین فطری طور پر ہمدرد ہوتی ہیں اس لئے ان کے طنز کے پیچھے کوئی نہ کوئی ہمدردانہ بات چھپی ہوتی ہے جو لوگ یہ بات سمجھ جاتے ہیں وہ ان کی طنزیہ باتوں کا برا نہیں مانتے ہیں۔
جنون
جیسے جیسے سنبلہ خواتین کی عمر بڑھتی جاتی ہے، ان کے اندر اپنے جسم اور صحت کو اچھا رکھنے کی عادت بڑھتی جاتی ہے اور عمر کے ایک خاص حصے میں یہ خواتین ان معاملات میں اتنی حساس ہو جاتی ہیں کہ ان پر جنونی ہونے کا گمان ہونے لگتا ہے۔
ذاتیات
سنبلہ خواتین دو حصوں میں منقسم ہوتی ہیں۔ ان کی ذات کا ایک حصہ دوسروں کے سامنے نمایاں ہوتا ہے اور دوسرا حصہ یہ سب سے پوشیدہ رکھتی ہیں۔ ان کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ ان کی ذاتی باتوں کے بارے میں کوئی نہ جان سکے۔ کچھ لوگوں کو ان کی اس بات کا پتہ چل جاتا ہے، وہ لوگ الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں اور خفیہ باتوں کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ خواتین بڑی پکی ہوتی ہیں اور کسی طور پر کچھ نہیں بتاتیں
اپنے معاملات سے دلچسپی
ایسی خواتین کو سب سے زیادہ دلچسپی اپنے معاملات سے ہوتی ہے۔ اب یہ معاملات ان کے گھر کی حد تک ہوں یا باہر پھیلے ہوں۔ اگر لوگ انہیں دیگر معاملات میں الجھانے کی کوشش کریں تو یہ کسی نہ کسی طرح جان چھڑا لیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایسی خواتین اکثر معاشرے سے کٹی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔
وقت کی قدر
یہ خواتین وقت کی اہمیت سے خوب واقف ہوتی ہیں اور فضول مشغلوں اپنا وقت ضائع نہیں کرتیں۔ یہ سلائی، کڑھائی، کپڑوں کی دھلائی، کھانا پکانا اور دیگر ایسے کاموں میں خود کو مشغول رکھتی ہیں، سستی اور کاہلی ان کے قریب سے نہیں گزرتی۔
مضبوط فیصلے
ان خواتین کے فیصلے بڑے مضبوط ہوتے ہیں۔ اگر یہ کسی بات سے انکار کر دیں تو ان کا فیصلہ بدلنا مشکل ہو جاتا ہے، اس طرح ان کے دیگر فیصلے بھی اٹل ہوتے ہیں۔ در اصل یہ اپنی ذہانت اور غور وفکر کی وجہ سے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہیں اور یہی ان کے فیصلوں کی مضبوطی کی وجوہات ہیں۔ یہ عام فہم سی بات ہے کہ ایسے فیصلوں کو بدلنا کس قدر مشکل ہو سکتا ہے۔
بے بسی
جب یہ خواتین بہت زیادہ کام کر کے تھک جاتی ہیں تو سمجھنے لگتی ہیں کہ وہ وقت سے پہلے بوڑھی اور بے بس ہو گئی ہیں۔ ایسے میں ان کی وہم کی عادت ابھر کر سامنے آ سکتی ہے اور وہ خود کو جوان رکھنے کی خاطر بہت کچھ کر سکتی ہے
اعتماد کی کمی
بظاہر بہت با اعتماد نظر آنے والی ان خواتین میں در حقیقت اعتماد کی بہت کمی ہوتی ہے۔ دوسروں پر اعتماد تو الگ بات ہے، یہ اپنی ذات پر بھی اعتماد کرتے ہوئے شک و شبہ کا شکار رہتی ہیں۔ لیکن ان کی یہ خامی جہاں انہیں کئی نقصانات پہنچاتی ہے وہیں انہیں کئی فوائد بھی حاصل ہو جاتے ہیں مثلاً انہیں مستقبل کا خوف ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ کفایت شعاری کرتی ہیں اور آنے والے وقت کے لئے بہت کچھ پس انداز کر لیتی ہیں۔
الجھن کا شکار
یہ خواتین مختلف حوالوں سے الجھن کا شکار رہتی ہیں۔ یہ فیصلہ ہی نہیں کر پاتیں کہ انہیں اپنی عقل پر زیادہ بھروسہ کرنا چاہئے یا اپنے دل اور جذبات پر، یہ ذہنی طور پر اکثر معاملات میں الجھی رہتی ہیں اور اکثر ایسی حرکات کرتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے یہ دوسروں کی تنقید اور مذاق کا نشانہ بنتی ہیں۔ ان سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ یہ اچھے سے اچھے لباس کو نظر انداز کر کے عام کپڑوں میں وقت گزار دیں یا کسی اچھی لپ اسٹک کے مقابلے میں کوئی عام سی لپ اسٹک استعمال کرنے لگیں، ایسے میں ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنی فطرت کے بر خلاف اچھی تراش خراش کا لباس پسند نہیں کر رہیں یا اچھی لپ اسٹک کو نظر انداز کر رہی ہیں، اس کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ایسے معاملات میں اندرونی الجھن کا شکار ہوتی ہیں اور اپنی دانست میں وہ درست فیصلہ کئے ہوتی ہیں۔
محافظ
یہ خواتین اپنی چیزوں کی بہت حفاظت کرتی ہیں۔ ان کے پاس ان کی کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو طویل عرصے سے ان کے پاس ہوتی ہیں۔ ان کی یادداشت بھی تیز ہوتی ہے اس لئے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی چیزیں کہاں رکھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اگر ان سے مختلف ڈاکومنٹس وغیرہ مانگے جائیں تو یہ فوراً لے کر آ جاتی ہیں۔
احساس کمتری
اپنے احساس رویے اور الجھے ہوئے ذہن کی وجہ سے یہ اکثر معاملات میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے اپنے معاملات میں مزید احتیاط سے کام لینے لگتی ہیں۔ یہ احتیاط انہیں مزید مسائل سے دو چار کر دیتی ہے اور یوں یہ الجھن در الجھن کا شکار ہوتی چلی جاتی ہیں۔ ان کے لئے بہتر یہی ہوتا ہے کہ جونہی پہلی الجھن کا شکار ہوں خود کو اس سے آزاد کر لیں۔ ان کے ساتھ ایک اور بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ یہ خود کو کسی بھی قسم کی تنقید سے محفوظ رکھنا چاہتی ہیں اور احتیاط کرتے ہوئے کسی نہ کسی ایسی حرکت کی مرتکب ہو جاتی ہیں جو دوسروں کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ ان کا مذاق اڑا سکیں یا ان پر تنقید کر سکیں۔
صحت کے بارے میں احساس
یہ خواتین نہ صرف اپنی بلکہ اپنے سے متعلقہ لوگوں کی صحت کا بھی بہت خیال رکھتی ہیں۔ جیسے جیسے ان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اس معاملے میں یہ حساس ہوتی چلی جاتی ہیں کیونکہ روحانیت کی طرف بھی ان کا جھکاؤ ہوتا ہے اس لئے اپنی روحانی صحت کی طرف سے بھی فکر مند رہنے لگتی ہیں اور اس سلسلے میں وہ دوسروں کے مشوروں اور اپنی سمجھ کے مطابق بہت کچھ کرتی ہیں۔ یہ نہ صرف غذا کا سہارا لیتی ہیں بلکہ مختلف ادویات بھی ان کے استعمال میں رہتی ہیں، اگر یہ روحانی معاملات کی طرف زیادہ راغب ہو جائیں تو یہ تعویذ گنڈوں کے چکر میں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر روحانی معاملات میں بھی ان کی دلچسپی انہیں بڑی دور تک لے جاتی ہے اور اکثر یہ دنیاوی کاموں میں غفلت برتنے لگتی ہیں
پہچان
آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ کچھ خواتین دوسروں کو مختلف دواؤں، جڑی بوٹیوں، ٹوٹکوں، تعویذ گنڈوں اور مراقبے وغیرہ کے بارے میں مشورے دے رہی ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین کے بارے میں اگر آپ تحقیق کریں گے تو آپ کو پتہ چلے گا کہ ان کا تعلق برج سنبلہ سے ہے۔ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی بہت کم خواتین ایسی حرکات کرتی ہیں۔
بحیثیت ماں
یہ خواتین جس طرح اپنے معاملات میں بے حد حساس ہوتی ہیں اسی طرح اپنی اولاد کے لئے بھی بڑی حساس ہوتی ہیں۔ یہ اولاد پر بڑی گہری نظر رکھتی ہیں۔ اگر کسی بچے کو چھینک بھی آ جائے تو یہ اس کی دیکھ بھال پورے طور پر شروع کر دیتی ہیں۔ عام حالات میں جب ان کے بچے بالکل درست ہوتے ہیں تو یہ ان کی صحت بہتر رکھنے کے لئے انہیں مختلف غذائیں دینے کے ساتھ ساتھ کئی ٹانک وغیرہ بھی استعمال کرواتی رہتی ہیں
اعتماد کے قابل
یہ خواتین زندگی کے کسی بھی معاملے میں اعتماد کے قابل ہوتی ہیں۔ بحیثیت ملازم یہ کبھی اپنے افسران کو ٹھیس نہیں پہنچاتیں، بحیثیت بیوی بھی ان کا کردار بہت قابل فخر ہوتا ہے، اگر کسی ادارے کی مالک ہیں تو اپنے ورکرز کے ساتھ ان کا رویہ نہایت مشفقانہ ہوتا ہے۔ بحیثیت ماں، بیٹی، دوست غرض ہر جگہ یہ ایک مثالی خاتون نظر آتی ہیں۔
وقت کی پابند
جس طرح سنبلہ مرد وقت کا پابند ہوتا ہے اسی طرح سنبلہ خواتین کے اندر بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے۔ یہ خود بھی وقت کی پابندی کرتی ہیں اور دوسروں سے بھی ایسی ہی توقع رکھتی ہیں۔ اگر کوئی وقت کی پابندی نہ کرے تو حسب عادت یہ اسے اس حوالے سے لمبا چوڑا لیکچر دینے لگتی ہیں۔
قانون پسند
دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین قانون پسند نہیں ہوتی ہیں وہ اپنی مرضی کو مقدم سمجھتی ہیں اور اکثر اوقات قانون شکنی کی مرتکب ہوتی ہیں لیکن سنبلہ خواتین قانون پسند ہوتی ہیں اور اس معاملے میں خاصی پرجوش بھی ہوتی ہیں۔ یہ اکثر دوسروں کو بھی قانون کی پاسداری کی تلقین کرتی رہتی ہیں۔
با اخلاق
قانون پسند، منکسر المزاج اور خوش گفتار ہونے کے ساتھ ساتھ یہ خواتین نہایت با اخلاق بھی ہوتی ہیں۔ آپ ان سے اخلاقیات سے گری ہوئی باتوں کی توقع نہیں کر سکتے، ہاں ان کی ایک کمزوری ہے کہ یہ دوسروں کا کھوج لگاتی رہتی ہیں اور ان کی باتیں دوسروں کو مزے لے لے کر بتاتی ہیں، یہ اپنی اس کمزوری کو خامی نہیں سمجھتیں اور جب ان سے اس سلسلے میں بات کی جائے تو یہ کہتی ہیں کہ آخر لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہی کیوں ہیں جن کی تشہیر ان کے لئے مصیبت بن جائے۔ یعنی یہاں بھی وہ اپنی عادت کے مطابق نصیحت کا پہلو نکال لیتی ہیں۔ عام حالا ت میں یہ بہت با اخلاق ہوتی ہیں اور خود بھی آداب کا خیال رکھتے ہوئے دوسروں کو آداب و اخلاق کا درس دیتی رہتی ہیں۔
نظم و ضبط ایک عذاب
گزشتہ سطور میں ہم دیکھ چکے ہیں کہ سنبلہ خواتین کیسی زندگی گزارتی ہیں وہ وقت کی پابند بھی ہیں او ر سلیقہ مند بھی، محنتی بھی ہیں اور کام میں مصروف رہنے والی بھی۔ یعنی مجموعی طور پر ان کی زندگی میں بڑا نظم و ضبط ہوتا ہے لیکن یہ ان کے لئے اکثر اوقات عذاب بھی بن جاتا ہے کیونکہ اس طرح کی سخت زندگی گزارتے ہوئے اکثر ان کے اعصاب اس حد تک کھنچ جاتے ہیں کہ انہیں ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے بلڈ پریشر، مالیخولیا اور خبط جیسے عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔
شوہر کی خدمت گار
جن لوگوں کی شادیاں سنبلہ خواتین سے ہوتی ہیں، وہ بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں کیونکہ ان کی بیوی اپنی فطرت وعادت کے مطابق خود سے زیادہ ان کا خیال رکھ رہی ہوتی ہے۔ وہ خودبھوکی رہ سکتی ہے لیکن کبھی یہ نہیں چاہے گی کہ اس کا شوہر بھوکا رہ جائے۔ اگر کبھی شوہر پر کوئی پریشانی آ جائے تو یہ اس کا پورا پورا ساتھ دیتی ہے اور قدم قدم پر اس کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ ایسی خواتین کے شوہروں کو چاہئے کہ وہ اپنی بیویوں کی قدر کریں کیونکہ ان کی بیویاں ان کے لئے بہت زیادہ مخلص ہوتی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ یہ خواتین اپنے شوہروں کو بھی اپنی عادت کے مطابق اکثر تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں لیکن بہر حال یہ تنقید بے جا نہیں ہوتی۔ اگر شوہر ان کی ایسی باتوں کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو اپنی ان خامیوں پر قابو پا سکتے ہیں جن کی نشاندہی یہ خواتین کرتی ہیں۔
دوسروں کی تعریف اور درگزر کی عادت
جہاں ان خواتین میں بات بات پر تنقید اور اعتراض کرنے کی عادت ہوتی ہے اور اس عادت کی وجہ سے اکثر لوگ چڑ بھی جاتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کے اندر کچھ ایسی خوبیاں بھی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے لوگ ان سے دور جانا بھی پسند نہیں کرتے مثلاً یہ دوسروں کی خوبیوں کے بڑے فراخدلانہ انداز میں تعریف کرتی ہیں، اس کے علاوہ دوسروں کی غلطیوں کو بھی یہ بڑے کھلے دل کے ساتھ در گزر اور معاف کر دیتی ہیں۔ ان سے لوگوں کے دور نہ جانے کی وجہ یقیناًیہی ہے کہ ان میں خامیاں کم اور خوبیاں زیادہ ہوتی ہیں۔
سحر زدہ کرنے کی صلاحیت
یہ خواتین پیدائشی طور پر بہت خوبصورت اور جاذب نظر ہوتی ہیں لیکن ان کی آنکھیں سب سے زیادہ متاثر کن ہوتی ہیں۔ ان کے اندر ایک سحر ہوتا ہے جو دیکھنے والے کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیتا ہے۔ ان کی آنکھوں میں ساحرانہ چمک بھی ہوتی ہے جو دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں نہیں پائی جاتی۔ یہ اپنی اس ساحرانہ صلاحیت کی وجہ سے سخت سے سخت دل کو موم کر سکتی ہیں، اپنی اس صلاحیت سے جو خواتین واقف ہوتی ہیں وہ لوگون سے بڑے بڑے کام نکلوا لیتی ہیں لیکن یہ ایسے کام ہوتے ہیں جن میں صرف ان کی ذات کو نہیں بلکہ ان کے دوستوں وغیرہ کو بھی فائدہ پہنچتا ہو۔
ذمہ داریوں کا احساس
ان خواتین کو اپنی تمام ذمہ داریوں کا بہت احساس ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ احساس انہیں بڑے ہو کر ہی نہیں بلکہ ہوش سنبھالتے ہی ہو جاتا ہے۔ سنبلہ بچیاں گھر کے امور کی طرف سے اکثر بے چین رہتی ہیں۔ وہ کبھی برتن دھوتی نظر آتی ہیں تو کبھی جھاڑو دیتی۔ کبھی صفائی ستھرائی کر رہی ہوتی ہیں اور کبھی سلائی کڑھائی۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ سنبلہ خواتین بچپن سے ہی یہ محسوس کرنے لگتی ہیں کہ ان پر ذمہ داریوں کا بوجھ آن پڑا ہے۔
روایات کی پاسدار
سنبلہ مردوں کی طرح سنبلہ خواتین کو بھی اپنی روایات ، اپنی ثقافت سے بہت پیار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اپنی خاندانی روایات کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ کوئی ایسا کام نہیں کرتیں جس سے کوئی ان کی یا ان کے خاندان کی طرف انگلی اٹھا سکے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ اپنے خاندا ن کے وقار میں کسی طرح اضافہ کریں۔
دفاعی طرز عمل
یہ خواتین اپنے نظریات کا بڑے بھرپور انداز میں اظہار کرتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ ان کی مخالفت پر اتر آتے ہیں لیکن یہ اپنے خیالات و نظریات کا دفاع کرنا بھی خوب جانتی ہیں۔ اگر کوئی ان سے بحث کرے تو یہ ایسے ایسے دلائل دیتی ہیں کہ سامنے والے کو خاموش ہونا ہی پڑتا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ سنبلہ خواتین بہت ذہین ہوتی ہیں۔
آئیڈیل شوہر
سنبلہ خواتین ایک آئیڈیل شوہر چاہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا شوہر ہر طرح سے ایک مکمل مرد ہو۔ اس میں مردانہ وجاہت بھی ہو، اس کی معاشرے میں عزت بھی ہو، وہ محنتی، قابل اور ذہین بھی ہو۔ اکثر ان خواتین کو اپنا آئیڈیل شوہر نہیں مل پاتا کیونکہ ان کے شوہروں میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے۔ بہر حال اس خامی کے باوجود یہ اپنے شوہر کے ساتھ وفادار اور مخلص ہوتی ہیں۔ اگر آپ کی بیوی سنبلہ برج سے تعلق رکھتی ہے پھر ضروری ہے کہ آپ خوش لباس رہیں۔ آپ اپنی گفتگو اچھی رکھیں۔ اپنی بیوی کے جذبات و احساسات کا خیال رکھیں۔ اس سے جھوٹ نہ بولیں، اسے کوئی دھوکا نہ دیں۔ دیانت داری کا مظاہرہ کریں دھکا بازی اور چال بازی سے گریز کریں۔ اپنی گفتگو میں مزاح او ربے تکلفی بھی رکھیں۔ برے سے برے حالات میں بھی محنت اور ہمت سے کام لیں۔ اگر آپ یہ سب کچھ کر لیں گے تو یقین جانئے، آپ کی بیوی آپ کے گھر کو جنت بنا دے گی۔
سنبلہ خواتین کے لئے خصوصی ہدایات
* اپنی تنقید اور اعتراض کی عادت پر قابو پائیں۔ * اپنے شوہر پر بلا وجہ شک نہ کریں۔ * آپ کو کبھی کبھار شدید غصہ آ سکتا ہے، ایسے میں غصے کو ختم کرنے کی کوشش کریں لیکن بہر حال کبھی کبھار غصہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ * کبھی عجلت سے کام نہ لیں۔ * بے صبرے پن کا مظاہرہ نہ کریں۔ * جی چاہے تو تب بھی کبھی دھوکا بازی نہ کریں کیونکہ آپ کی شخصیت کا خاتمہ نہیں ہے۔ آپ پر وقتی طور پر ایسی کیفیت آتی ہے کہ جب آپ کا جی چاہتا ہے کہ آپ کسی کو دھوکا دیں۔ اس کے پیچھے آپ کا جذبہ انتقام کارفرما ہوتاہے یا کسی اور وجہ سے آپ ایسا کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہوتی ہیں لہٰذا اس وقتی غلط جذبے کو دبا دیں تا کہ بعد میں آپ کو پچھتانا نہ پڑے۔ * جنسی معاملات میں بے راہ رو ہونے سے بچیں۔ * دوسروں کی کھوج کم سے کم لگائیں۔ اگر کسی کی کوئی خامی آپ کو معلوم ہو جائے تو اس کی تشہیر نہ کریں۔ اس طرح کی حرکتوں سے آپ کی اعلیٰ شخصیت کا بت پاش پاش ہو جاتا ہے۔ آپ اپنی خوبیوں کی وجہ سے جو عزت بناتی ہیں وہ آپ کی ایسی حرکتوں کی وجہ سے خاک میں مل جاتی ہے۔ * اپنی ذات سے مکمل واقفیت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ * اپنی فطری خصوصیت اور پیدائشی صلاحیتوں کو سمجھے کی کوشش کریں۔ * یاد رکھئے آپ کی ذات بہت اہم ہے اور معاشرے کو آپ کی ضرورت ہے اس لئے معاشرے سے کٹ کر نہ رہیں۔ * کسی بھی قسم کے احساس کمتری سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ * اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ با اعتماد بنائیں۔ * غیر مطئن رہنا چھوڑ دیں۔ * ایسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں جو کسی کے لئے دل شکنی کا باعث بنیں۔ * بلا وجہ دواؤں وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ * ذہنی الجھنوں کی گررفت میں نہ آئیں۔ * آپ پر کوئی تنقید ہو تو اسے حوصلہ سے سنیں۔ * اگر آپ مزید کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو اپنی شرمیلے پن کی عادات پر قابو پائیں کیونکہ آپ اکثر ایسی جگہ شرمیلے پن کا مظاہرہ کرتی ہیں جہاں آپ کو با اعتماد ہو کر بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ * اپنی اصول پرستی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ * ان لوگوں سے ہوشیار رہیں جو آپ کی انکساری سے کسی قسم کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ * دکھاوا آپ کی شخصیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ ویسے تو آپ دکھاوا نہیں کرتی ہیں لیکن بہر حال کبھی کبھار آپ پر اس کا غلبہ ہو سکتا ہے لہٰذا اگر کبھی آپ کا ججی بھی چاہے تو اس عمل سے دور رہیں اور سمجھ جائیں کہ یہ وقتی کیفیت ہے جو بعد میں آپ کے لئے باعث شرم ہو گی۔ * جھوٹ سے دور رہنا آپ کے لئے بہت بہتر ہے۔ * کسی بھی کام میں ملوث نہ ہوں کیونکہ بعد میں آپ کو اس کی عادت پڑ جائے گی۔ جس طرح سنبلہ مرد اپنی عادتوں سے بڑی مشکلوں سے پیچھا چھڑا پاتے ہیں۔ اسی طرح اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے بھی کسی عادت سے پیچھا چھڑانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ * معاشرے سے کٹ نہ رہیں، اس طرح آپ تنہائی پسند ہو جائین گگی اور تنہائی کئی نفسیاتی مسائل کو جنم دیتی ہے۔ * ہمیشہ تعمیری سوچ رکھیں۔ کبھی کسی ناکامی کی وجہ سے مایوسی کی کیفیت آ جائے تو ایسے میں منفی سوچوں کو اپنے آپ غلبہ حاصل نہ کرنے دیں۔ * کبھی کبھی آپ ضدی ہو جاتی ہیں، ایسے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنے رویے میں کچھ لچک پیدا کریں، اس سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ * دوسروں کا بغور جائزہ لیں، ان کا مشاہدہ کریں لیکن ان کی خامیاں بتاتے ہوئے اپنی گفتگو میں طنز کا عنصر شامل نہ ہونے دیں۔ * جلد بازی نہ کریں، یہ آپ کے لئے بے حد نقصان دہ ہے۔ * دوسروں سے زیادہ اپنی ذات کے منفی اور مثبت پہلوؤں پر غور کریں۔ آپ خود بہتر طور پر اپنا احتساب کر سکتی ہیں۔ * دوسروں کی ذمہ داریاں اپنے سر نہ لیں۔ * آپ کے اندر تجسس کا مادہ بہت زیادہ پایا جاتا ہے، اپنی اس خصوصیت کو اس حد تک استعمال کریں جہاں تک آپ کوئی فائدہ اٹھا سکتی ہیں ورنہ بلا وجہ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔ * ماتحتوں سے کام لیتے ہوئے ان پر اتنا طنز نہ کریں کہ وہ آپ سے بیزار ہو جائیں۔ * آپ کے اندر لوگوں کی رہنمائی کرنے کی بہترین صلاحیت ہے، اس صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ * آپ معدے اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں اس لئے اس جانب سے ہمیشہ محتاط رہیں۔ * یاد رکھئے آپ ایسے حالات میں گھر سکتی ہیں جن میں آپ کو اپنی پسند کے خلاف فرائض انجام دینے پڑیں۔ خود کو ایسے حالات کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھیں اور کسی بھی موقع پر گھبرانے یا ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ اپنی ذہانت اور ہمت سے تمام حالات پر قابو پا سکتی ہیں۔ * آپ کی فطرت میں ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ ذمہ داریاں خود پر بخوشی لاد لیتی ہیں جس کی وجہ سے آپ خستہ حال اور بے آرام ہو سکتی ہیں لہٰذا زیادہ ذمہ داریاں نہ لیں۔ * بولتے ہوئے آپ بے قابو ہو سکتی ہیں اس لئے کسی بھی ایسی کیفیت میں فوراً اپنے آپ پر قابو پائیں۔ * اپنے جذبات کو نہ دبائیں۔ دنیا کی خوشیوں سے لطف اندور ہونا آپ کا بھی حق ہے۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینبری خصوصیات
بات بات پر تنقید، چرب زبانی، طنز گوئی، تیز زبان، غیر مطئن رہنا، ہنگامہ آرائی، کاہلی، سستی، خوابوں سے ڈرنا
اچھی خصوصیات
رحم دلی، ایمانداری، انصاف پسندی، سچائی، ذہانت، قیافہ شناسی، انتھک محنت، خوش لباس، دور اندیش، منصوبہ ساز، تخلیق کار، تجزیہ نگار
حوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں