عقرب عورت اور سنبلہ مرد

تفصیل

یہ ذہنی قوتوں میں ایک دوسرے کے ہم پلہ ہوتے ہیں۔

  • آپس میں پیار محبت سے رہتے ہیں۔
  • صفائی پسند ہوتے ہیں۔
  • کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔
  • مجموعی طور پر ایک خوش و خرم گھرانہ ہوتا ہے۔
  • کسی دوسرے کو اپنے معاملات میں نہیں بولنے دیتے۔

متعلقہ صفحات

19 صفحات

عقرب مرد اور حمل عورت

یہ ایک مناسب جوڑا ہوتا ہے۔ یہ لوگ اپنی ذاتی زندگی میں دوسروں کی دخل اندازی برداشت نہیں کرتے۔ اس جوڑے کو مندرجہ ذیل باتوں پر توجہ رکھنی چاہئے: * فضول خرچی نہ کریں۔ * لڑائی جھگڑا ہو جائے تو بات بنانے کی کوشش کریں۔ * ایک دوسرے پر شک نہ کریں۔ * حسد سے دور رہیں۔ عقرب عورت حمل مرد اگر یہ لوگ خود تہیہ کر لیں کہ ایک کامیاب زندگی گزارنی ہے تو ایسا ممکن ہے ورنہ اکثر ان کے لڑائی جھگڑے ان کے لئے عذاب بن جاتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ: * دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہ دیں۔ * ایک دوسرے کے کاموں کو سراہیں۔ * طنز اور تنقید سے گریز کریں۔ * غصے پر قابو پائیں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور ثور عورت

ان کی زندگی درمیانے انداز میں گزرتی ہے۔ یہ کبھی لڑائی جھگڑا کرنے لگتے ہیں اور کبھی ایک دوسرے پر جان چھڑکنے لگتے ہیں۔ مزید بہتری چاہتے ہیں تو: * زبان درازی سے گریز کریں۔ * ایک دوسرے پر شک نہ کریں۔ * در گزر کی عادت اپنائیں۔ عقرب عورت ثور مرد ان کی زندگی اچھی گزرتی ہے۔ان کے درمیان اس وقت تلخی پیدا ہو جاتی ہے جب لوگ ان کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ کوشش کریں کہ: * دوسروں کی باتوں کو زیادہ اہمیت نہ دیں۔ * کسی بھی مشکوک بات کی تصدیق کریں۔ * دوست نما دشمنوں کو پہچانیں۔ * ہر حال میں اپنا گھر بنائے رکھنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور جوزا عورت

یہ ایک کامیاب جوڑا ہوتا ہے۔ یہ اپن گھریلو زندگی کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ ان میں بہت کم ہی شدید نوعیت کے جھگڑے ہوتے ہیں۔ ان کے لئے لازم ہے کہ: * ایک دوسرے پر شک نہ کریں۔ * زیادہ بچے پیدا کرنے سے گریز کریں۔ * معاشی حالات پر گہری نظر رکھیں۔ * سیاحت پر زیادہ پیسہ خرچ نہ کریں۔ عقرت عورت اور جوزا مرد یہ ایک ایسا جوڑا ہوت ہے جس سے اکثر لوگوں کو حسد ہوتا ہے کیونکہ یہ لوگ بہت پیار محبت سے رہتے ہیں۔ ان کی یہ محبت اس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک یہ دوسروں کی باتوں میں نہیں آتے جونہی یہ کسی کی بات پر کان دھرتے ہیں تو ان کے درمیان کھٹ پٹ شروع ہو جاتی ہے۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ: * کسی کی بات پر کان نہ دھریں۔ * آپس کے پیار اور اعتماد کو برقرار رکھیں۔ * کوشش کریں کہ دوسروں کے سامنے اپنے پیار کا اظہار نہ کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور سرطان عورت

ان کے درمیان اکثر کشیدگی رہتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں مثلاً ایک دوسرے کی بات کو اہمیت نہ دینا، اپنی رائے کو دوسرے پر مسلط کرنے کی کوشش کرنا لیکن یہ لوگ اس وقت قابل رشک زندگی گزارنے لگتے ہیں جب یہ ایک دوسرے کو تسلیم کر لیتے ہیں۔ ان کیلئے ضروری ہے کہ: * آپس کے اختلافات کو بڑھنے نہ دیں۔ * ایک دوسرے کے لئے قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور سرطان مرد

ان دونوں کے درمیان محبت تو ہوتی ہے لیکن یہ اکثر ایک دوسرے کی باتوں کا بہت گہرا اثر لیتے ہیں جو لڑائی جھگڑوں کا باعث بنتی ہیں۔ ان کو چاہئے کہ: * ایک دوسرے کی باتوں کو نظر انداز کریں۔ * لڑائی جھگڑے کو بڑھنے نہ دیں۔ * ہٹ دھرمی سے گریز کریں۔ * طنز اور طعنوں کو پروان نہ چڑھنے دیں

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور اسدر عورت

اسد عورت کی فضول خرچی اکثر عقرب مرد کے لئے مسائل پیدا کرتی ہے۔ اگر یہ لوگ کفایت سے کام نہ لیں تو مقروج ہو سکتے ہیں۔ ان کے درمیان پیار محبت کا درمیانہ رجحان ہوتا ہے۔ البتہ کسی وقت ان کے پیار میں شدت آ جاتی ہے۔ عقرب مرد کچھ عرصہ تو اپنی اسد بیوی کی فضول خرچی برداشت کرتا ہے اور پھر اس کو کنٹرول کرنیکی کوشش کرتا ہے لیکن اکثر اس کے التفات میں بہہ کر فضول خرچی پر قابو نہیں پا سکتا۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور سنبلہ عورت

یہ جوڑا زندگی کے معاملات میں ملا جلا رجحان رکھتا ہے۔ سنبلہ عورت صفائی پسند اور غلبہ پسند ہوتی ہے۔ یہی حال عقرب مرد کا بھی ہوتا ہے، اس لئے دونوں ایک دوسرے کی طاقت اور عادتوں کو سمجھتے ہیں اور ان باتوں کا خیال کر کے چلتے ہیں۔ * دوسروں کو اپنے معاملات میں نہیں بولنے دیتے۔ * کوئی انہیں لڑانے کی کوشش کرے تو اسے جلدی پہچان لیتے ہیں اور اس سے بڑی سختی سے پیش آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور اسد مرد

یہ جوڑی ایک دوسرے کے مسائل سمجھتی ہے، ایک دوسرے کے لئے یہ لوگ قربانیاں بھی دیتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ صورت حال ہمیشہ قائم رہتی ہے۔ ان کے درمیان کبھی کبھی ایسی لڑائی ہوتی ہے کہ لوگ کانوں کو ہاتھ لگا لیتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ: * ہر معاملے میں میانہ روی اختیار کریں۔ * جب کبھی جھگڑا ہو تو اسے بڑھنے نہ دیں۔ * صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور میزان عورت

یہ بظاہر ایک دوسرے سے بڑی محبت کرتے نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت یہ ایک دوسرے کے اتنے قریب نہیں ہوتے جتنا کہ ظاہر کرتے ہیں۔ جذباتی لمحات میں یہ ایک دوسرے کے اچھے رفیق ثابت ہوتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ: * ایک دوسرے کے لئے حقیقی محبت پیدا کریں۔ * گھر پر مل جل کر توجہ دیں۔ * برداشت سے کام لیں تو قابل رشک زندگی گزار سکتے ہیں

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور میزان مرد

یہ اچھی زندگی گزارتے ہیں کیونکہ ان میں مندرجہ ذیل صفات مشترک ہوتی ہیں۔ ذہانت خود غرضی پیار محبت میں شدت کامیابی کے جستجو یہ لوگ ایک بغیر طے کئے سمجھوتے کے تحت زندگی گزارتے ہیں۔ وہ سمجھوتہ یہ ہوتا ہے کہ جیو اور جینے دو۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور عقرب عورت

یہ ذرا مشکل جوڑا ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کو فتح کرنے کی خواہش ان میں ہر وقت موجزن رہتی ہے۔ یہ لوگ اگر ایک دوسرے کو قبول کر لیں تو بڑی قابل رشک زندگی گزار سکتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ: * ایک دوسرے کو تسلیم کر لیں۔ * بات بے بات جھگڑوں سے گریز کریں۔ * اپنے گھر کو آباد رکھنے کی کوشش کریں۔ عقرب عورت اور عقرب مرد اکثر ان کا گھرانہ اچھی زندگی گزارتا ہے۔ عقرب عورت اگر گھر پر توجہ دے لے اور عقرب مرد گھر سے باہر کے کاموں کو دیکھے تو قابل رشک زندگی گزار سکتے ہیں۔ ایک دوسرے سے الجھ کر یہ زندگی اجیرن بنا سکتے ہیں۔ ان کو چاہئے کہ: * ایک دوسرے پر حاوی ہونے کی کوشش نہ کریں۔ * فرائض بانٹ لیں تو بہتر ہے۔ * ان کی ذرا سی غلطی ان کا گھر بگاڑ سکتی ہے اس لئے احتیاط کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور قوس عورت

ان کے درمیان اکثر تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے اور بالآخر یہ سمجھ جاتے ہیں کہ کوئی سمجھوتہ کر لیا جائے اور اگر یہ ایسا کر لیں توخوش گوار زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ تلخ کلامی سے گریز کریں۔ فضول خرچی نہ کریں۔ ایک دوسرے کو دل سے قبول کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور قوس مرد

یہ اچھے دوستوں کی طرح رہتے ہیں۔ ان کی زندگی میں ملا جلا رجحان ہوتا ہے۔ ان میں پیار بھی ہوتا ہے لیکن تلخ کلامی اور جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔ ان کے لئے ضروی ہے کہ: * لڑائی جھگڑوں میں شدت نہ آنے دیں۔ * گھریلو اخراجات میں کمی کریں ورنہ مقروض ہو سکتے ہیں۔ * ہمسایوں سے زیادہ تعلقات نہ رکھیں، وہ ان کے درمیان بد گمانی پیدا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور جدی عورت

یہ ایک خوش باش جوڑا ہوتا ہے۔ دونوں ایک دوسرے کی قربت میں سکون محسوس کرتے ہیں اور یوں محسوس کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ * یہ آپ کے جھگڑوں کو زیادہ طول نہیں دیتے۔ * دوسروں پر گہری نظر رکھتے ہیں تا کہ ان کے درمیان کوئی بدگمانی نہ پیدا کر سکے۔ * فضول خرچی کرتے ہیں لیکن جلد اس پرقابو پا لیتے ہیں۔ * سیرو تفریح کے شوقین ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور جدی مرد

ان کی زندگی بھی خوش گوار ہوتی ہے البتہ کبھی کبھی ان کے درمیان سنگین نوعیت کے جھگڑے بھی ہوتے ہیں جو اگر طول پکڑ جائیں تو نتائج خطرناک ہوتے ہیں اس لئے انہیں چاہئے کہ: * جھگڑوں کو جلد ختم کر دیں تا کہ نوبت طلاق وغیرہ تک نہ جائے۔ * دوسروں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔ * اپنے جیون ساتھی پر بھروسہ کریں۔ * فضول خرچی سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور دلو عورت

یہ ایک قابل رشک جوڑا ہوتا ہے۔ یہ لوگ حقیقتاً بھی ایک دوسرے سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں۔ جتنا ظاہر کرتے ہیں۔ البتہ جھگڑے کی صورت میں ایک دوسرے سے کوئی رعایت کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ * ان کی کمزوری یہ ہے کہ ایک دوسرے کی باتوں میں آ جاتے ہیں۔ * مختلف معاملات میں کچھ غلط اندازے لگا لیتے ہیں۔ * پیار محبت کا اظہار دوسروں کے سامنے بھی کر دیتے ہیں جس سے دوسرے حسد کی آگ میں جل کر ان کے خلاف بہت کچھ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور دلو مرد

* یہ ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتے۔ * مختلف باتوں پر سنگین جھگڑے کر لیتے ہیں۔ * ان میں اکثر تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے۔ * برے وقت میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں۔ * اکثر بے فکر رہتے ہیں۔ * گھر میں ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں۔ * ایک دوسرے پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عقرب مرد اور حوت عورت

بہت شاندار جوڑا ہوتا ہے۔ ان میں قابل رشک پیار ہوتا ہے۔ یہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ * یہ ایک دوسرے کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دیتے ہیں۔ * ان میں جھگڑے کم ہی ہوتے ہیں۔ * یہ اپنی گھریلو زندگی میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ * اپنے گھر کیلئے بہترین منصوبہ سازی کرتے ہیں۔ * کفایت شعار ہوتے ہیں۔ * ایک دوسرے کی جدائی سے گھبرا جاتے ہیں۔ * سیرو تفریح کے شوقین ہوتے ہیں۔ * دوسروں کو موقع نہیں دیتے کہ وہ ان کے درمیان شک کا بیج بو سکیں۔

مزید پڑھیں

عقرب عورت اور حوت مرد

یہ بڑی شاندار زندگی گزارتے ہیں۔ ایک دوسرے سے دور ہونا پسند نہیں کرتے، ایک دوسرے کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ * حلقۂ احباب میں مقبول ہوتے ہیں۔ * اپنی گھریلو زندگی میں گہری دلچسپی لیتے ہیں۔ * سیر و تفریح کے شوقین ہوتے ہیں۔ * ایک دوسرے کی تعریف کرتے ہیں۔ * برے وقت میں ایک دوسرے کے بھرپور طور پر کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں