مکمل راستہ
برج
دلو
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز
دلو خواتین کی خصوصیات
قارئین! گزشتہ صفحات پر ہم نے دلو مردوں کی خصوصیات کا جائزہ لیاویسے تو دلو خواتین کی بیشتر خصوصیات ویسی ہی ہیں جو دلو مردوں کی ہیں لیکن خواتین ہونے کے ناطے ان کی اپنی الگ خصوصیات بھی ہیں جنہیں ہم ذیل میں بیان کر رہے ہیں۔
غربت سے نفرت
تفصیل
یہ خواتین ایک پر آسائش اور آرام دہ زندگی گزارنے کی خواہاں ہوتی ہیں۔ انہیں غربت سے نفرت ہوتی ہے۔ یہ ایسے شخص کو بھی پسند نہیں کرتیں جو غریب ہو۔ یہ اپنے لئے جس شریک زندگی کا انتخاب کرتی ہیں اس کی دیگر خوبیوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضرور دیکھتی ہیں کہ وہ امیر بھی ہے یا نہیں۔ ان خواتین کو بہت کم غریب لوگ بھاتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ ہمدردانہ طبیعت رکھتی ہیں اس لئے غریبوں کی مدد کرتی رہتی ہیں، ان سے میل جول بھی رکھتی ہیں لیکن خود غریب نہیں ہونا چاہتیں۔
متعلقہ صفحات
6 صفحاتپیچیدہ مزاج
ان خواتین کا مزاج بہت پیچیدہ ہوتا ہے۔ اگر کوئی یہ دعویٰ کرے کہ اس نے دلو عورت کے مزاج کو پوری طرح سمجھ لیا ہے تو اس کا دعویٰ سراسر غلط ہو گا کیونکہ ان خواتین کا مزاج اتنا لجھا ہوا ہوتا ہے کہ شایدوہ خودبھی اپنے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتیں۔ انہیں اگر ابھی کوئی ایک چیز اچھی لگ رہی ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں تو ذرا دیر بعد ان کے سارے خیالات رفو چکر ہو سکتے ہیں اور وہی چیز انہیں بری لگنے لگے گی۔ اس طرح اگر ابھی یہ آپ سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہی ہیں تو یہ نہ سمجھیں کہ ان کا مزاج ہمیشہ ایسا ہی رہے گا بلکہ ہو سکتا ہے ذرا دیر بعد یہ آپ کی جانب دیکھنا بھی گوارا نہ کریں۔
سیرو سیاحت کی شوقین
ان خواتین کو سیرو سیاحت کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ کھلی فضا میں پہنچ کر یہ بہت خوش ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہی جگہ ٹک کر بیٹھنا ان کے بس کی بات نہیں ہوتی، اس کی وجہ یہی ہے کہ دلو مردوں کی طرح یہ بھی آزاد طبع ہوتی ہیں۔ یہ کسی قسم کی پابندی قبول کرنا پسند نہیں کرتیں۔ یہ تخلیقی ذہن کی مالک ہوتی ہیں۔ مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر فنون لطیفہ کی جانب ان کا جھکاؤ ہوتا ہے۔ ان کے شوق میں اگر کوئی رکاوٹ بنے تو یہ بغاوت پر اترتی ہے۔
حُسن پرست
ویسے تو دنیا کی ہر عورت ہی خود کو زیادہ سے زیادہ حسین دیکھنا چاہتی ہے لیکن دلو خواتین اس سلسلے میں بہت حساس ہوتی ہیں۔ یہ اپنے حسن کی طرف سے ہمیشہ فکر مند رہتی ہیں۔ اگرانہیںیہ احساس ہوجائے کہ ان کا حسن ذرا سا بھی ماند پڑ گیا ہے تو یہ گھنٹوں پریشان رہتی ہیں اور غور کرتی ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوا ہے۔ اس کے بعد یہ پوری طرح اس جانب متوجہ ہو جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ مندرجہ ذیل اقدامات کرتی ہیں۔ * غذا کی طرف توجہ دیتی ہیں۔ * میک اپ کا سہارا لیتی ہیں۔ * جدید فیشن کے کپڑے سلواتی ہیں۔ * منفرد ہئیر اسٹائل بناتی ہیں۔ یوں یہ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ایک بار پھر اپنے حسن کو بحال کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔ ویسے تو ان خواتین میں حسد کا رجحان نہیں ہوتا لیکن بہر حال اپنے سے زیادہ کسی حسین عورت کو دیکھ کر یہ حسد میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اس سے زیادہ حسین نظر آنے لگیں
امور خانہ داری
امور خانہ داری کی جانب ان خواتین کا درمیانہ رجحان ہوتا ہے۔ اگر ان کی کوئی ایسی مصروفیت نہ ہو جس میں ان کا وقت لگ رہا ہو تو یہ گھر کے کاموں میں پوری دلچسپی لیتی ہیں لیکن جب یہ کسی تخلیقی شعبے مثلاً شاعری، مصوری اور افسانہ نگاری وغیرہ کی جانب متوجہ ہوتی ہیں تو اس جانب ان کی توجہ اس قدر ہو جاتی ہے کہ یہ دیگر ذمہ داریوں کو بھول جاتی ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ یہ اپنے من پسند شعبوں میں ضرور دلچسپی لیں لیکن اپنی دیگر ذمہ داریوں کی طرف بھی توجہ رکھیں۔
وفادار
یہ خواتین بنیادی طور پر وفادار ہوتی ہیں حالانکہ ان کے ہنس مکھ مزاج کی وجہ سے اکثر یوں محسوس ہوتی ہیں جیسے یہ وفا اور بے وفائی کے موضوع کو نہیں سمجھتی ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا، یہ وفاداری کو پوری طرح سمجھتی ہیں، ان کے شوہر کو دیکھ کر کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ ان کی بیوی کسی مرد سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہی ہے۔ ایسا کرنا اس کی طبیعت کا تقاضا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لینا چاہئے کہ وہ بے وفائی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ عورت شوہر کی وفادار ہوتی ہے اور اس سے وفا چاہتی ہے۔
خود کو منوانے کی خواہش
بظاہر کوئی ایسی بات نظر نہیں آتی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ دلو خواتین خود کو منوانا چاہتی ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ ان میں یہ خواہش شدت کے ساتھ موجود ہوتی ہے کہ لوگ انہیں تسلیم کر لیں۔ اس سلسلے میں یہ بہت کوششیں بھی کرتی ہیں لیکن ان کوششوں کو ظاہر نہیں کرتیں۔ یہ جس شعبے میں بھی ہوں اس میں بہت محنت کرتی ہیں اور محنت کا ثمر انہیں اس صورت میں ملتا ہے کہ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے اور یہ دوسروں سے نمایاں ہو جاتی ہیں، یہی ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ دوسروں سے نمایاں رہیں۔ ان میں مندرجہ خصوصیات بھی ہوتی ہیں: * یہ ہر کسی سے ہنس کر بات کرتی ہیں اور ماحول کو خوشگوار کھنا چاہتی ہیں۔ * سوشل ورکنگ کی طرف ان کا رجحان ہوتا ہے۔ * غریبوں کی ہمدرد ہوتی ہیں۔ * دکھ درد میں دوسروں کے کام آتی ہیں۔ * انا پرست ہوتی ہیں۔ * پر آسائش زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ * جذبات سے زیادہ عقل سے کام لیتی ہیں۔ * بہت اچھی منصوبہ ساز ہوتی ہیں۔ * کبھی کبھار فضول خرچی بھی کرتی ہیں۔ * غیر معقول مزاج ہوتی ہیں۔ * دوسروں کے کاموں میں اکثر اس قدر مشغول و مصروف ہو جاتی ہیں کہ اپنے آپ پر توجہ نہیں دے پاتیں۔ * با عمل ہوتی ہیں۔ * لڑائی جھگڑے پسند نہیں کرتیں۔ * اچھی منتظم ہوتی ہیں۔ * جدت پسند ہوتی ہیں۔ * سائنس کی طرف ان کا رجحان ہوتا ہے۔ * بہتر مستقبل کے لئے فکر مند رہتی ہیں۔ * خوب سے خوب ترکی تلاش میں ہوتی ہیں۔ * صاف گو ہوتی ہیں۔ * جھوٹے لوگوں سے نفرت کرتی ہیں۔ * کبھی کبھی صحت کی طرف سے لاپروائی کرتی ہیں۔ * دوسروں کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتی ہیں۔ * کبھی کبھی عجلت پسندی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
قوس
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں