24 مئی

تفصیل

24 مئی کو پیدا ہونے والے افراد آزادی کے دلدادہ ذمہ داریوں کے بوجھ سے گھبراتے ہیں۔ خوبصورت لباس کے شوقین ہوتے ہیں۔ دوستی کے معاملے میں پر خلوص اور دوسروں سے بھی خلوص کی بھر پور توقع رکھتے ہیں۔ لڑائی جھگڑے سے گریز کرتے ہیں۔ چھٹی حس بہت تیز ہوتی ہے۔ کسیبھی خطرے کی بو پہلے سے ہی سونگھ لیتے ہیں

متعلقہ صفحات

33 صفحات

خوبیاں

(۱) فہم فراست (۲) وفاداری (۳) محنت اور ہمت (۴) عمیق دل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ (۵) نظم و ضبط (۶) مقبول اور (۷) موجد اور تخلیق کار (۸) خوش اخلاق اور ملنسار (۹) بردبار اور سنجیدہ (۱۰) رحم دل اور خداترسی

مزید پڑھیں

خامیاں

(۱) فضول خرچی (۲) گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ (۳) صبر و تحمل کا مادہ کم ہوتا ہے۔ (۴) جھگڑالو طبیعت کے مالک ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

مئی میں پیدا ہونے والی شخصیات

پندٹ سوتی لال نہرو ( والد جو اہر لال نہرو) ہنری کا دل مارکس جیو لیوس ( باکسر)

مزید پڑھیں

یکم مئی

یکم مئی کو پیدا ہونے والے افراد آزاد خیالی، فہم و فراست ، دوسروں پر حکم چلانا ، قدامت پرستی، فضول خرچی اور خود نمائی ۔ یکم مئی کو پیدا ہونے والے افراد کی خوبیاں اور خامیاں میری نگاہ سے گزریں۔ بنیادی طور پر روایات پرست ہوتے ہیں۔ کسی کے سامنے جھکنا اپنی توہین سمجھتے یہں۔ خیالات کی دُنیا بسانے کی بجائے عملی یقین پر توجہ رکھتے ہیں۔ حقیقت پسند لوگ ہوتے ہیں۔ شک اور وہموں میں کبھی مبتلا نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں

2 مئی

2 مئی کو پیدا ہونے والے افراد ذہین ہوتے ہیں کسی بھی معاملے کی تہہ تک پہنچنے پر اپنی ذہانت کے زور سے اصلیت معلوم کر لیتے ہیں۔ وفاداری اور ہمدردی کی وجہ سے بہتر مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔ مایوسی۔ فکر و تردّد اور ٹال مٹول جیسی بری عادات کے بھی مالک ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

3 مئی

3 مئی کو پیدا ہونے والے افراد جھگڑالو الوطبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اور اپنی اس عادت کی بناء پر ہمیشہ اچھے دوست کھو بیٹھتے ہیں۔ زبان درازی اور بے ہودگی میں بھی ان کا جواب نہیں ہوتا بہت ہوشیار اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ صورت سے زیادہ سیرت کے قائل ہوتے ہیں۔ دور اندیشی بھی ان کا شعار ہے

مزید پڑھیں

4 مئی

یہ افراد اپنی محنت اور ہمت سے ترقی کرتے ہیں۔ بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن لا پرواہی اور غیر ذمہ داری کی بدولت صلاحیتوں کو بروکار نہیں لاتے۔ طبیعت میں سادگی پائی جاتی ہے۔ جس کی بدولت دوسرں پر بھروسہ لر لیتے ہیں۔ عموماً سبز اور بھورا رنگ پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

5 مئی

5 مئی کو پیدا ہونے والے افرادنہایت لطیف ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی ذہنی اور شعوری صلاحیتیں غیر معمولی ہوتی ہیں۔ اور ان کے اندر فیصلہ کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ جس کام کے پیچھے پڑ جائیں اس کی تکمیل کے لئے اپنی جان بھی قربان کر دینے سے گریز نہیں کرتے۔ یہ افراد اپنی نجی زندگی میں عموماً رنج و غم کے باعث افسردہ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

6 مئی

6 مئی کو پیدا ہونے والے افرادنہایت تیز تر اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ ان کے مزاج میں ہمدردی اور رحم کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ادب ، فنون اور مضمون نگاری سے گہری دلچسپی پائی جاتی ہے ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہوتا ہے اور تمام دوست مخلص اور مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

7 مئی

یہ افراد تخلیقی صلاحیت اور اچھوتے دل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے انہیں خداداد صلاحیتیوں سے نوازا ہے اور ان کی ان صلاحیتوں سے دوست احباب بھی بہت متاثر ہوتے ہیں۔ جب یہ افراد کسی کے دوست بن جاتے ہیں تو نہایت مخلص اور ہمدرد ثابت ہوتے ہیں۔ طبعی طور پر کم گو اور دُور اندیش کے خیالات میں گھرینظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

8 May

8 May کو پیدا ہونے والے افرادنہایت رحم دل اور ہمدردانہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ذہنی طور پر باشعور اور حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اور یہ ان کی بد قسمتی ہے کہ انہیں اچھے دوست نہیں ملتے۔ جس کی وجہ سے یہ احساس کمتری کا بھی شکار رہتے ہیں اور اس اڈھیر پن میں مبتلا رہتے ہیں کہ ان کی ذات میں کوئی خامی ہے مدد کرنے کا جذبہ بھی پایا جاتا ہے۔ اور مدد کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

9 مئی

9 مئی کو پیدا ہونے والے افرادسمجھ دار سوجھ بوجھ رکھنے والے خوش تدبیر انسان ہوتے ہیں۔ عزائم کی پختگی اور نظم و ضبط کی پابندی بھی ان کی خوبیاں ہیں۔ غصہ آتا ہے لیتے اس موقعہ پر حیرت انگیز ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنا پر اچھے فیصلے اور بہترین رائے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اکثر عصابی تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔ اضطرابی کیفیت اور جلد بازی جیسی خامیاں انہیں نقصان پہنچاتی ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی ذاتی جدوجہد ہی انہیں کامیابی تک پہنچاتی ہے یہ افراد نہایت مقبول اور ہردلعزیز ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

10 مئی

یہ افراد نہایت امیر دل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں خود کو کسی بھی ماحول میں ٹھال لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان افراد میں نقل کرنے اور چرجہ اُتارنے کی غیر معمولی صلاحیت ہوتی ہے فنکارانہ خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ دوسروں کی تجاویز غور سے سُنتے ہیں۔ ہر بات ذہن نشین کر لیتے ہیں۔ لیکن ہر کام اپنی مرضی سے کرکے خود کو تسکین پہنچاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

11 مئی

11 مئی کو پیدا ہونے والے افراد بلند حوصلہ ، ذہنی صلاحیتوں سے مالا مال اچھے خاصے ہمہ گیر قسم کے انسان ہوتے ہیں۔ ان کے اندر متعدد قسم کے کام انجام دینے کی قابلیت ہوتی ہے۔ لیکن سیاسی نوعیت کی سرگرمیوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں لا پرواہی کا عنصر بھی شامل ہے۔ جس کی بدولت نقصان بھی اُٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

12 مئی

12 مئی کو پیدا ہونے والے افراد سیاحت اور سفر کے شوقین ہوتے ہیں نئے نئے معاملات دیکھنے اور دوست احباب کے ساتھ مجلس جمانے کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ سماجی سرگرمیوں میں بھی دلچسپی رکھتے یہں ان افراد کے اندر دوسروں کو کنٹرول کرنے اور منظم کرنے کی کافی صلاحیت ہوتی ہے۔ بلکہ ایسے کام کرنے کی ذمہ داری بخوشی قبول کرتے ہیں۔ یہ افراد عزم و صمیم کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ اور اپنے پیشے میں خوب شہرت حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

13 مئی

یہ افراد نہایت دولت مندہوتے ہیں۔ اور دولت اپنی محنت اور فہم و فراست سے حاصل کرتے ہیں رحم دلی اور خدا ترسی جیسی خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ اِن کی چھٹی حس بہت تیز ہوتی اور بیدار ہوتی ہے بڑی تقریبات میں شریک ہونا فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔ اچھے مقرر ہوتے ہیں۔ سیاست سے جہاں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہاں نمایاں مقام بھی بنا لیتے ہیں۔ سبز اور سفید رنگ پسند کرتے ہیں

مزید پڑھیں

14 مئی

14 مئی کو پیدا ہونے والے افراد موجد اور تخلیق کار ہوتے ہیں۔ روحانی قوتوں پر یقین رکھتے ہیں۔ مستقبل کی باتیں اور اجنبیوں کے دل کے راز بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بات چیت کے فن سے واقف ہوتے ہیں۔ اور اچھے مقرر سمجھے جاتے ہیں۔ خوش اخلاق اور ملنساری کی بدولت حلقہ احباب میں بہتر مقام پربنا لیتے ہیں۔ بھورا اور نیلا ان کے پسندیدہ رنگ ہیں۔

مزید پڑھیں

15 مئی

یہ افراد سنجیدہ اور بردباد طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ہمیشہ محبت کے متلاشی رہتے ہیں۔ جفاکش اور محنتی ہوتے ہیں دوسروں کے ساتھ معلاملات میں سنجیدہ طرز عمل اختیار کرتے ہیں۔ اس قدر ذہین ہوتے ہیں کہ ان کی ذہانت پر فخر کیا جا سکتا ہے۔ یہ افراد بھی سبز، سفید اور نیلا رنگ پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

16 مئی

یہ افراد رحم دل ہمدرد فیاض ہوتے ہیں۔ دوسروں کی مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں انہیں حل کرنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔ کسی کا مشورہ پسند نہیں کرتے۔ صحت قابلِ رشک نہیں ہوتی اپنی خواہش کے مطابق زیادہ دیر کام نہیں کر سکتے۔ محسوس کرنے لگتے ہیں اتنی دولت ہوتی ہے کہ مطۂن زندگی بسر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

17 مئی

یہ افراد جتنے خوش نصیب ہوتے ہیں اتنے ہی بد نصیب بھی یہ عموماً حالا ت کا شکار رہتے ہیں۔ ان کی زندگی نشیب و فراز سے یکساں طور پر نبردآزما ہوتی ہے۔ ذہین ہوتے ہیں اور محبت کی کمی کے باعث احساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں۔ صبر و تحمل کا مادہ کم ہوتا ہے جس کی وجہ سے حالات کا مقابلہ بہادری سے نہیں کر پاتے

مزید پڑھیں

18 مئی

یہ افراد سنجیدہ اور متین ہوتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ ان کا طرز عمل نہایت محتاط اور سنجیدہ ہوتا ہے جو معاملات ان کی زندگی یا کیرئیر پر اثر انداز ہوسکتے ہیں ان پر نہایت سوچ سمجھ کر اور سنجیدگی سے عمل کرتے ہیں۔ مضبوط اور بے پناہ قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ نڈر بے باک مصلحت پسندی جفا کشی اور مضبوط قوت ارادی ان کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ ان تھک محنت کے عادی ہوتے ہیں اور اپنا مقام خود بناتے ہیں

مزید پڑھیں

19 مئی

یہ افراد سترہ اٹھارہ تاریخوں والے افراد کی طر محنتی اور جفاکش ہوتے ہیں۔ اپنے کاروبار سے ہی دولت کماتے ہیں لیکن اپنی فضول خرچی کی عادت سے مجبوری کے تحت سب خرچ کر دیتے ہیں۔ قابلِ رشک صحت کے مالک ہوتے ہیں۔ زرد رنگ اور اورنج رنگ کا کلر پسندیدہ ہے۔

مزید پڑھیں

20 مئی

20 مئی کو پیدا ہونے والے افراد زمانہ ساز اور سمجھ دار افراد ہوتے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہیں۔ غصے پر قابو نہیں پا سکتے جس قدر محبت کرنے والے ہوتے ہیں اتنی ہی شدت سے نفرت کرتے ہیں۔ پھر ان کے عتاب سے کوئی نہیں بچ سکتا۔

مزید پڑھیں

21 مئی

21 مئی کو پیدا ہونے والے افراد شکل و صورت کے لحاظ سے پرکشش ہوتے ہیں۔ خود پر بھروسہ کرنے والے ، کم گفتار اور مخصوص عادات کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں جذبہ ہمدردی بھی کافی موجود ہوتا ہے۔ قوت برداشت اور صبر بھی ان کا خاصہ ہے۔ فرمانبرداری ان کی خوبیوں کا حصہ ہے۔ کمزوریوں میں سستی ، حسد خود پرستی اور خود غرض ان کی اندر نمایاں طور پر پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

22 مئی

یہ افراد لمبے تڑنگے متوازن اور دُبلی پتلی جسامت کے مالک ہوتے ہیں۔ فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان میں ایک خامی ہوتی ہے۔ کہ یہ کسی کا مشورہ قبول نہیں کرتے۔ مشورہ نیک نیتی پر مبنی ہو تب بھی یہ اس کے برخلاف عمل کرتے ہیں۔ اور اپنے عمل کا کوئی نہ کوئی جواز ڈھونڈ نکالتے یہں۔ بحث میں ان سے جیتنا بہت مشکل ہے۔ یہ افراد دوستی کے معاملے میں خود غرض ہوتے ہیں۔ دوسروں سے تو ہمت اور خلوص کی توقع رکھتے ہیں مگر اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر پورے نہیں اترتے

مزید پڑھیں

23 مئی

23 مئی کو پیدا ہونے والے افراد بڑے ہنس مکھ ہوتے ہیں۔ اگرچہ بعض دفعہ ان کی ہنسی بے وقت اور بلا وجہ ہوتی ہے۔ تا ہم مجموعی طور پر ان کی محفل میں وقت بہت اچھا گزرتا ہے یہ افراد متلون مزاج ہوتے ہیں۔ ٹیلی ویژن پروگرام اور کتابوں میں گہرای دلچسپی رکھتے ہیں۔یہ افراد ضرورت سے زیادہ باتونی ہوتے ہیں۔ اوربعض اوقات تو بہت ہی فضول بولے چلے جاتے ہیں

مزید پڑھیں

25 مئی

25 مئی کو پیدا ہونے والے افراد کافی ذہین ہوتے ہیں۔ ان کی گھریلو زندگی بے حد پر سکون ہوتی ہے۔ دوسرے افراد سے بہت جلد گھل مل جاتے ہیں۔ یہ لوگ دوست بدلتے رہتے ہیں۔ پرانے دوستوں سے تعلق منقطع تو نہیں کرتے لیکن نئے دوستوں کو اپنی بھرپور توجہ دیتے ہیں۔ نت نئے موضوعات پر تحقیق کرتے رہنا اور مطالعے میں گم رہنا ۲۵؍ مئی کو پیدا ہونے والے افراد کی خوبی ہے۔

مزید پڑھیں

26 مئی

ذہانت اور مستعدی ۲۶؍ مئی کو پیدا ہونے والے افراد کی اہم خوبی ہے۔ ہر شعبے میں بہت ہی اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں۔ زندگی کے ہر معاملے میں تجربہ حاصل کرنے کے لئے خواہش مند ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں بے پناہ مقنا طیسی کشش ہوتی ہے۔ ہر قسم کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ روز مرہ کے معمول انہیں قطعی پسند نہیں ہوتے۔ نئی چیزیں نئی باتیں اور نئے واقعات دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

27 مئی

یہ افراد گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں جب جی چاہتا ہے ایک نیا روپ بدل لیتے ہیں۔ محفل میں وہی بات کرتے ہیں جوحاضرین سننا چاہتے ہیں۔ جھوٹ بولنے میں بھی ماہر ہوتے یہں۔ اور اس قدر اعتماد سے بولتے ہیں کہ جھوٹ سچ لگنے لگتا ہے۔ ان کی گفتگو بڑی سحر انگیز ہوتی ہے۔ دوسروں کو اپنی باتوں سے لوٹ لیتے ہیں۔ اچھی شکل و صورت کے طویل قامت اورپر وقار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

28 مئی

یہ افراد بھی ۲۷؍ مئی والے افراد کی طرح نہایت سحر انگیز پرکشش اور خوبصورت شخصیت کے ہوتے ہیں۔ لباس کے معاملے میں بے حد حساس ہوتے ہیں۔ ہمیشہ خوش لباس اور با ذوق نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تیز طراری اور غصہ ان کی نمایاں خامیاں ہیں۔ لیکن ایساکبھی کبھار ہوتا ہے۔ ان کی چھٹی حِس بہت تیز ہوتی ہے خطرے کا پہلے ہی سے اندازہ لگا لیتے ہیں اور اگر ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ جائے تو پھر اپنے مخالف دلائل کے ذریعے شکست فاش دے دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

29 مئی

ان افراد کو قیمتی ملبوسات کا شوق ہوتا ہے سیر و تفریح اور عیش و عشرت پسند کرتے ہیں۔ اپنے اوپر تنقید اور طنز بالکل پسند نہیں کرتے۔ فنکار قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ اداکاری کے شعبے میں خوب ترقی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 مئی

30 مئی کو پیدا ہونے والے افراد کافی ذہین اور لائق ہوتے ہیں۔ تعلیمی لحاظ سے یا کسی بھی شعبہ میں ہمیشہ کامیابیاں ان کے قدم چومتی یہں۔ خوش مزاج بھی خوب ہوتے یہ۔ اپنے دوستوں سے گپیں ہانکتے ہیں۔ انہیں لطیفے سناتے ہیں اور گھنٹوں خوش و خرم رہتے ہیں۔نیچیبیٹھنے کی انہیں عادت نہیں ہوتی ڈھینگا مشتی اور لڑائی جھگڑے سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔ فضول خرچ بھی بہت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

31 مئی

جیسے ۳۱ کا ہندسہ ماہ کی تاریخوں سے الگ تھلگ ہوتا ہے اسی طرح مئی کو پیدا ہونے والے افراد بھی الگ تھلگ رہنے والے ہوتے ہیں فضول باتوں سے گریز کرتے ہیں۔ مطالعہ اور تحقیق کا شوق ہوتا ہے۔ ہمیشہ مصروف عمل رہتے ہیں۔ ان کی شخصیت دوسر ے افراد سے قدرے مختلف ہوتی ہے۔ وفادار محبت ان کی خاص خوبیاں ہیں۔ کسی سے منسوب ہو جائیں تو تمام زندگی اسی کی محبت میں نبھا دیتے ہینَ کبھی کوئی ان سے زیادتی کرے تو نہایت فراخدلی سے معاف کردیتے ہیں۔ اور کبھی صدا احتجاج کی بلند نہیں کرتے حاتم طائی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ اپنا کمایا ہوا روپیہ دوسروں پر اس قدر فراخدلی سے خرچ کرتے ہیں کہ پیچھے اپنے لئے کچھ نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

31 جنوری

31 جنوری کو پیدا ہونے والے افرادضدی اور سرکش ہوتے ہیں۔ اور ان کا ردِّ عمل اضطراری نوعیت کا ہوتا ہے۔ بے حد ذہین اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔ خصوصاً کاروبار ی میدان میں خوب ترقی کرتے ہیں۔ اپنے عقل و دانش اور سمجھ داری کی بناء پر خوب ترقی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 جنوری

یہ افراد ہمدردی اور بے چین طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات مزاج کے بے حد سخت بھی ہو جاتے ہیں اگر کسی منصوبے میں ناکام ہو جائیں تو بے حد چڑچڑے اور اکھڑ نظر آنے لگتے ہی۔ بہترین کاریگر ہوتے ہیں۔ کسی بھی فن میں مہارت حاصل کر لینا ان کے لئے مشکل نہیں۔

مزید پڑھیں

28 فروری

28 فروری کو پیدا ہونے والے افراد دُور اندیش ،محتاط اور سمجھ دار افراد ہوتے ہیں۔ صاف بیانی اور سنجیدگی سے کام لیتے ہیں۔ فہم و فراست ، آزاد خیال ، عالی ہمّت اور سوجھ بوجھ پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

27 فروری

27 فروری کو پیدا ہونے والے افراد مستحکم اور فولادی کے انسان ہوتے ہیں ۔ ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہوتا ہے۔ احساسِ برتری کا شکار ہوتے ہیں۔ دوست بنانے کے بمشکل کامیاب ہوتے ہیں۔ صحت اتنی اچھی نہیں ہوتی۔ آزاد خیال بلکہ ان کے مزاج میں آوارگی کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ بلکہ دوستی ان کے مقدر میں ہوتی ہی نہیں۔

مزید پڑھیں

31 مارچ

31 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بے حد سادہ نیک نیت لوگ ہوتے ہیں دوستی کے معاملے میں ان کا جواب نہیں۔ جس کے یہ دوست ہوتے ہیں خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو یہ دوست بنا لیں زندگی بھر ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ نیک نیتی ، محبت اور اعتماد کا حتی الامکان ثبوت پیش کرتے ہیں رہتے ہیں۔ یہ افراد اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 مارچ

یہ افراد مہمان نواز، نمائش کے دلدادہ آزاد خیال خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ ہر کسی سے محبت سے مِلنا اِن افراد کا شیوہ ہوتا ہے۔ بلکہ دشمن سے اس قدر محبت سے پیش آتے ہیں۔ عاشق مزاج اور دل پھینک بھی خوب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں