دباؤ سے نفرت

تفصیل

یہ اپنے اوپر کسی قسم کے ذہنی دباؤ کو پسند نہیں کرتے ۔اگر کوئی ان پر دباؤ ڈالنے کی کو شش کرے تو سخت رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اس وجہ سے اکثر ان کی تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہو جاتی ہے۔یہ آزاد طبع ہوتے ہیں۔آزاد فضاؤں میں سانس لینا پسند کرتے ہیں۔یہ نہ دوسروں پر کسی قسم کا دباؤ ڈالتے ہیں اور نہ کسی کا دباؤ برداشت کرتے ہیں

متعلقہ صفحات

60 صفحات

محنتی

حمل مرد بہت محنتی ہوتے ہیں۔اگر یہ کوئی کام کرنے کی ٹھان لیں تو ان کے نزدیک رات دن کی کوئی تفریق نہیں رہتی ، ان کے سامنے بس ایک ہی مقصد ہوتا ہے کہ کسی طرح سے اپنا کام مکمل کر لیا جائے۔اگر یہ کہا جائے کہ اپنے کام کی تکمیل کے لئے یہ دیوانے ہو جاتے ہیں تو بے جانہ ہو گا۔جس طرح دیگر کئی بر جوں سے تعلق رکھنے والے افراد محنت سے جی چراتے ہیں ، اس کے بر عکس حمل افراد محنت سے فرار حاصل نہیں کر تے بلکہ دور ان کا ر ان کا جزبہ یکساں رہتا ہے۔کسی بھی مر حلے پر یہ کام کو معطل یا ترک کر دینے پر راضی نہیں ہوتے۔یہ اپنا کام مکمل کر کے ہی دم لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ایماندار اورد یا نت دار

یہ فطری طور پر ایمان دار اور دیانت دار ہوتے ہیں۔ ان کاے ا حسباب اسی سے ان سے حوش رہتے ہیں کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیتے۔ یہ ایماندار کاموں سے دلی تسکین محسوس کرتے ہیں۔جبکہ بے ایمانی اور مکاری سے یہ بے چین ہو جاتے ہیں۔انہیں دھوکہ دینا پسند نہیں ہے اور نہ ہی یہ کسی کی طرف سے دھوکہ برداشت کر سکتے ہیں اگر کوئی ان سے دھوکہ کے تو اس سے سختی سے نمٹتے ہیں ، اگر ان کے خلاف کچھ نہ کر پائیں تو کم سے کم یہ ضرور کر تے ہیں ک ان سے گفتگو منقطع کر دیں یا ان سے کنارہ کر پائیں تو کم سے کم یہ ضرور کرتے ہیں یا ان سے کنارہ کش ہو جاہیں۔

مزید پڑھیں

باہمت

یہ بڑے با ہمت لوگ ہوتے ہیں۔ انہیں نا کا میوں سے نفرت ہوتی ہے اور یہ کا میا بیو ں کے لئے بڑی محنت کرتے ہیں۔ ایسے امور جو چیلنج رکھتے ہوں ، ان کے لئے دلچسپی کا با عث ہوتے ہیں مثلا اگر انہیں کوئی چیلنج کر دے کے تم موت کے کنو یں میں موٹر سائیکل نہیں چلا سکتے تو اس صورتمیں اکر اس بات کو سنجیدگی سے لیتے ہوے چیلنج کو قبول کر لیں تو اس بات کے بھر پور امکانات ہوتے ہیں کہ جلد یا بد یر موت کے کنویں میں موٹر سا ئیکل چلاتے نظرآ جائیں۔ اس زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی بڑ ے حوصلہ مند نظر آ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

فراخ دل

فراخ دلی ان کی فطرت کا ایک حصہ ہے ۔یہ لوگ زیادہ رقم پس انداز نہیں کر تے ہیں۔محنت سے کماتے ہیں اور کھلے ہاتھ سے خرچ کر تے ہیں۔ اکثر اپنی اس عادت کی وجہ سے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ کسی کڑے وقت کے لئے ان کے پاس مناسب رقم نہیں ہوتی ہے۔اس لئے جب ایسا وقت آتا ہے تو یہ پریشان ہو جاتے ہیں ، تب یہ حلقۂ احباب سے رجوع کرتے ہیں ، اسے میں انہیں یہ بھی پہچان ہو جاتی ہے کہ کون ان کے ساتھ مخلص ہے اور کون نہیں ہے۔تاہم یہ اس مشکل وقت سے نکل جانے کے بعد بھی کھلے ہا تھ سے خرچ کرنے کی عادت کو بدل نہیں پاتے۔

مزید پڑھیں

اپنے آپ میں مگن

یہ لوگ اپنے آپ میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔یہ وہ کچھ کرتے ہیں جو ان کی مرضی ہوتی ہے۔یہ نہیں چاہتے کہ لوگ ان کے معملات میں دخل اندازی کریں ۔انہیں اس بات کی پروا بھی نہیں ہوتیکہ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس کے نتائج مثبت نکلیں گے یا منفی۔ یہ اپنی دھن کے پکے ہوتے ہیں،جس کام کو کرنے کی ٹھان لیں اسے ہر ہال میں کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں اس کے نفع یا نقصان کی فکر نہیں ہوتی۔ یہ دوسروں کے مشورے بھی نہیں سننا چاہتے۔

مزید پڑھیں

ذہانت

ان لوگوں میں بڑی ذہانت ہوتی ہے۔یہ زندگی کے معملات پر بڑ ی گہری نظر رکھتے ہیں۔یہ ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔ لیکن بہرحال یہ اس کام کے نتائج کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں ہوتے ، انہیں اگر کسی کام کے بارے میں یہ اندازہ ہو کہ وہ انہیں فائدہ دے گا تب بھی یہ اپنی دلچسپی کی وجہ سے اس کر ڈالتے ہیں ، اس طرح انہیں تسکین ملتی ہے ، ساتھ ہی یہ یوں بھی مطمئن ہوتے ہیں کہ کم سے کم انہیں تجربہ تو حاصل ہو گیا۔

مزید پڑھیں

قوت برداشت سے عاری

ان میں قو ت برداشت بہت کم ہوتی ہے ۔زرا زرا سی بات پر مشتعل ہو جاتے ہیں۔جو لوگ ان کی اس کمزوری سے واکف ہوتے ہیں وہ ان سے مختلف فوائد حاصل کرتے رہتے ہیں ۔انہیں آسانی سے کسی کے خلاف بڑکا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔زندگی کے دیگر معملات میں بھی یہ قوت برداشت سے عاری ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تحکما نہ طبیعت

یہ تحکمانہ طبیعت کے ما لک ہو تے ہیں۔ان کی یہ خواہش ہو تی ہے کہ لوگ ان کے اشاروں پر چلیں۔ان کی اس عادت کی وجہ سے اکثر ان کی تلخ کلامی اور جھگڑا بھی ہوتا ہے کیونکہ بے شمار لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خود تحکما نہ مزاج رکھتے ہیں۔وہ ان کے حکم کو ماننے کی بجائے ان سے سختی سے پیش آتے ہیں ،یوں بات بگڑ جاتی ہے۔ اکثر لوگ حمل افراد کی اس عادت کی وجہ سے ان سے دور رہنے لگتے ہیں ، اگر ان کا ملنا ضروری ہو تب بھی ان کی کو شش ہوتی ہے کہ جلد از جلد کام کی بات کر کے ان لوگوں کے پاس سے دور چلے جائیں۔

مزید پڑھیں

خوش اخلاق

یہ عجیب سی بات ہے کہ حمل افراد جہاں تحکمانہ مزاج رکھتے ہیں و ہیں یہ خوش اخلاق بھی ہوتے ہیں۔اکثر ان سے گفتگوکرنے والوں کو یہ جان کر بڑا تعجب ہوتا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو ذرا دیر پہلے ان پر حکم چلانے کی کو شش کر رہے تھے۔ ان کا فلسفہ ہے کہ خوش اخلاقی اور حکم چلانا اپنی اپنی جگہ ضروری ہیں۔ یوں یہ دہرے مزاج کے حامل نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ہمدرد اور خدمت گار

یہ لوگ بہت ہمدرد اور خدمت گار ہوتے ہیں۔ یہ دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر ان کی تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اور ان کی جس قدر مدد کر سکتے ہیں کرتے ہیں۔اگر کوئی عزیز بیمار ہو جاے تو اس کی خدمت گزاری بھی کرتے ہیں۔اس عادت کی وجہ سے ے اپنے حلقہ احباب میں خاصے مقبول ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

پر جوش

یہ افراد خاصے پر جوش ہوتے ہیں۔ جن امور میں ان کی دلچسپی ہوتی ہے ان مین بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر یہ لیڈر ہوں توان کی تقاریر میں ان کا جوش اور ولو لہ واضح نظر آتا ہے اور یہ صرف جوش ہی نہیں دیکھاتے بلکہ ان کے جوش کے ساتھ ساتھ ان کا ہوش بھی پوری طرح کار فرما ہوتا ہاے اور یہ مدلل گفتگو کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دوسرں کو جلدہی قا ئل کر لیتے ہیں اور لوگ ان سے متا ثر ہو کر ان کی بات مانتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بلند حوصلہ

ان میں حوصلے کی بھی کمی نہیں ہوتی ہے۔ یہ ایسے ایسے کام کرلیتے ہیں جو حوصلہ مند افراد ہی کر سکتے ہیں۔اگر خدا نخواستہ کسی بلڈنگ میں آگ لگ جائے تو یہ ان افراد میں سے نہیں ہوں گے جو بچاؤ کا شور مچاتے ہیں۔ یہ اگر بلڈنگ کے اندر ہوں تو ان کے حوصلے پست نہیں ہوتے ، یہ نہ صرف خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہیں بلکہ دوسرں کی جان بچانے کے لئے سر گرداں ہو جاتے ہیں۔اگر بلڈنگ کے باہر ہوں تو اندر داخل ہو کر لوگوں کی مدد کرنے کی کو شش کرتے ہیں۔اپنی حوسلہ مند طبعیت کی وجہ سے یہ فوج میں پولس اور دیگر جگہوں پر اہم کارنامے سر انجام دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

با اعتماد

یہ بڑے با اعتماد ہوتے ہیں۔زندگی کے کسی بھی معاملے اور مرحلے پر بڑے اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اگر انٹرویو ہو تویہ بڑے اعتماد کے ساتھ جوابات دیتے ہیں۔اگر کسی جلوس کی قیادت کرنی ہو تو تب بھی بڑے اعتماد کے ساتھ فرائض انجام دیتے ہیں۔ غرض یہ کہ جہاں بھی ہوں،بڑے با اعتماد نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مختصر گفتگو کے قائل

یہ لوگ مختصر بات کہنا اور سننا پسند کرتے ہیں۔ اگر کوئی ان کے سلسلے میں طویل گفتگو کرنے کی کو شش کرے تو اسے بے دھڑک ٹوک دیتے ہیں اور اسے ہدایت کرتے ہیں کہ وہ ٹو دی پوائنت بات کریں۔ان کی تحاریر اور گفتگو میں ان کی عادت بڑی واضح نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں

خطرات سے کھیلنے والے

بلاشبہ یہ خطرات سے کھیلنے والے ہوتے ہیں۔ یہ خطر ناک سے خطر ناک کام کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔ یہ بے خوف لوگ ہوتے ہیں۔یا یوں کہا جائے کہ جس طرح خوف دوسرے لوگوں پر غالب آجاتا ہے۔ ان پر اس طرح اثر انداز نہیں ہوتا بلکہ بہت کم ہوتا ہے۔یہ لوگ خوف پر قابو پا لینے کے ماہر ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

وقت کا ا حساس

ان لوگوں کو وقت کے قیمتی ہونے کا بڑا احساس ہوتا ہے۔ ان کی کو شش ہوتی ہے کہ ایک ایک لمہے کو کسی کام میں مصروف کر لیتے ہیں۔اسی لئے یہ مختلف کاموں میں الجھے نظر آتے ہیں۔ یہ ایک کام سے فارغہونے کے باد کسی دوسرے کام میں صروف ہو جانا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

زندگی کا مقصد

یہ لوگ اپنی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد بنا لیتے ہیں اور پھر اپنے مقصد کی خاطر یہ انتھک اور شبانہ روز محنت کرتے۔اپنے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ اگر کوئی انہیں ان کے مقصدسے ہٹانے کی کوشش کرے تو اسے پہچان لیتے ہیں اور اس سے بڑی سختی سے نمٹتے ہیں ورنہ کم سے کم اس سے تعلقات تو ختم کر ہی لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عملی

جس طرح کئی دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد خوابوں کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں ، حمل افراد ان کے بر عکس ہوتے ہیں ، یہ عملی لوگ ہوتے ہیں ۔یہ خوابوں کی دنیاسے دور رہنے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سے بھی دور رہتے ہیں جو خوابوں کی دنیا میں رہنے والے ہوتے ہیں۔ہاں ان لوگوں سے ان کی اچھی دوستی ہوتی ہے جو ان کی طرح عملی ہوتے ہیں۔یہی وجہ سے عقرب اور سنبلہ افراد ان کے بہترین دوست ثابت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ تقدیر سے زیادہ تدبیر پر یقین رکھتے ہیں۔جن باتوں کو دوسرے لوگ تقدیر کا لکھا کہہ کر اس پر صبر کر لیتے ہیں ، حمل افراد ایسی باتوں کو تقدیر کا لکھا نہیں بلکہ تدبیر سے تعبیر کرتے ہیں ، ان کا کہنا ہوتا ہے کہ اگر اچھی تدبیر کر لی جائے تو یہ کام سنور سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ناکامی کونا پسند کرنے والے

یہ افراد ناکامی کو سخت نا پسند کرتے ہیں بلکہ یہ کہنا بے جانہ ہو گا کہ کام میں یہ ناکامی کے پہلو کو سرا سر نظر انداز کر دیتے ہیں ، ان کے سامنے صرف اور صرف کامیابی ہوتی ہیاور یہ اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے اتنی محنت کرتے ہیں کہ ناکامی خود بخود ان کے پیروں تلے روندی جاتی ہے

مزید پڑھیں

ہر ماحول میں دھلنے والے

ان لوگوں میں ایک عجیب خصوصیت ہوتی ہے کہ یہ خود کو ہر ماحول میں ڈھال لیتے ہیں۔زندگی کاکوئی بھی شعبہ ہو ، ان کا رویہ وہاں کار فرما نظر آتا ہے ، اگر کوئی محفل سنجیدہ ہو تو یہ سنجیدہ گفتگو کر کے دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں اور اگر کہیں ہنسی مذاق چل رہا ہو تو اچھا ہنسی مذاق کر لیتے ہیں ، کسی دفتر میں کام شروع کریں وہاں کا جیسا ماحول ہو اس کے مطابق اپنی عادت واطوار بنا لیتے ہیں ، اس طرح دیگر شعبوں میں بھی ان کا یہی حال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے حلقۂ ا حباب میں ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

پھر تیلے اور چاق و چوبند

یہ افراد پھر تیلے اور چاق و چوبند ہوتے ہیں۔اگر یہ کھیل کے میدان میں ہوں تو ان کی کارگردگی دوسروں سے مختلف ہوتی ہے۔فوج یا پولس میں ہوں تو اپنے ساتھیوں سے زیادہ پھر تیلے اور مستعد نظر آتے ہیں۔ زندگی کے عام معا ملات میں بھی ان کا یہی حال ہوتا ہے۔ اگر دفتر کا کام کر رہے ہیں تو تب بھی اگر خریداری کر رہے ہیں تو تب بھی ان کی تیز ی طرازی اور پھر تیلا پن واضح نظر آتا ہے۔غرض اس لحاظ سے یہ ہر جگہ منفرد ہی نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

پرتجسس

ان میں تجسس بہت زیادہ ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ آثار قدیمہ ، شکا ریات اور دیگر ایسے شعبوں میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں ، انہیں کائنات کے اسرار جان لینے کی بڑی خواہش ہوتی ہے، یہ اکثر سا ئنسی میگزین مطالہ کرتے نظر آتے ہیں بلکہ اکثر لوگ تو خود کوئی نہ کوئی چیز دریافت کرنے کی کوشش میں بھی مصروف نظر آتے ہیں یا پھر کسی چیز میں جدت طرازی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

قوت فیصلہ

ان میں بڑی قوت فیصلہ ہوتی ہے۔کسی بھی قسم کے حا لات میں یہ بڑے درست فیصلے کرتے ہیں ۔لوگ ان کی اس عادت پر بڑے حیران بھی ہوتے ہیں اور کوفت بھی محسوس کرتے ہیں کہ یہ لوگ ذرا دیر میں اپنے فیصلے بدل لیتے ہیں۔دراصل یہ ان کی بری عادت نہیں بلکہ اچھی عادت ہوتی ہے۔ یہ حا لات کے مطابق اپنے فیصلوں میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں جبکہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ان میں قوت فیصلہ نہیں ہے جبکہ وہ نہیں جانتے کہ یہ افرد بڑی زبردست قوت فیصلہ کے مالک ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کینہ اوربغض سے پاک

یہ لوگ کسی بھی قسم کا کینہ نہیں رکھتے، اگر ان سے کسی سے تلخ کلامی ہو جائے تو اس وقت برا بھلا کہہ لیں گے ، اس سے ہا تھا پائی کر لیں گے لیکن پھر یہ اس واقعہ کو اپنے ذہن میں نہیں رکھیں گے اور نہ ہی اس افراد کے خلاف کوئی کینہ یا بغض اپنے ذہن میں رکھیں گے بلکہ اگر سامنے والا شخص ان سے صلح یا مفا ہمت کرنا چاہے تو یہ بخوبی قدم اٹھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عشق و محبت

ان لوگوں کی یہ کمزوری ہوتی ہے کہ یہ پہلی ہی نظر میں گھائل ہو جاتے ہیں اور صنف مخالف سے ٹوٹ کر محبت کرنے لگتے ہیں لیکن جب کسی بھی وجہ سے انہیں ذرا سی مایوسی ہو جائے تو یہ فورا اپنی ساری محبت بھول جاتے ہیں ، ایسے میں یہ کسی دوسری عورت کی طرف راغب ہونے میں دیر نہیں لگاتے اور پھرجلد ہی اس سے بھی کسی نہ کسی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں ، بہر حال کوئی نہ کوئی عورت ان کے معیار پر پوری اتر ہی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

جلد بازی

جلدی بازی ان کی فطرت کا ایک ایسا پہلو ہے جو ان کے لئے اکثر فائدہ مند اور بعض اوقات نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، یہ لوگ اپنے بیشتر کاموں میں عجلت کا مظاہرہ کرتے ہیں اپنی عاد ت کو یہ لوگ خوب پہچانتے ہیں ، اسی وجہ سے چوٹ کھانے کے بعد یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آئندہ جلدی بازی نہیں کریں گے لیکن جب کوئی اور کام شروع کرتے ہیں تو یہ سب باتیں بھول کر ایک بار پھر جلد بازی کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اختلاف رائے

اکثر معا ملات میں یہ لوگ دوسرں سے اختلاف رائے رکھتے ہیں۔ یہ ان کی عادت بھی ہوتی ہے ا وران کا اختلاف رائے بڑا بر ملا اور بے دھڑک ہوتا ہے جو اکثر تلخ کلامی اور جھگڑوں کا باعث بنتا ہے۔بہت سے لوگ ان سے بات چیت کرنے سے اس لئے گریزاں ہوتے ہیں کہ یہ افراد ذرا سی بات پر کوئی نہ کوئی اختلاف کا پہلو نکال لیتے ہیں ، ان سے وہی لوگ کامیاب گفتگو کر سکتے ہیں جو ان کی اس خامی سے واقف ہوں۔ وہ ان کے اختلاف کو بڑی خوب صورتی سے نظر انداز یا رد کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نکتہ چینی

حمل افراد کی ایک خرابی یہ بھی ہے کہ یہ اکثر دوسروں کی خامیاں اور کمزوریاں ڈھونڈتے رہتے ہیں اور اس حوالے سے ان پر نکتہ چینی بھی کرتے ہیں۔جس طرح دیگر کچھ برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد دوسرو ں کو طنزاور تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،اسی طرح حمل افرادمیں بھی یہ عادت پائی جاتی ہے لیکن یہ لوگ اپنی اس خامی پر قابو پانے کی بھی قدرت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

محتاط

ویسے تو یہ افراد اکثر اوقات کسی کام کی تکمیل میں غیر محتاط رویہ اختیار کر لیتے ہیں،اس وقت یہ صرف اور صرف مقصد کا حصول چاہتے ہیں لیکن عام حالات میں بڑے محتاط ہوتے ہیں،ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں،جس کام میں خطرہ نظر آئے اس میں اپنی فطرت کے مطابق ہاتھ ضرور ڈالتے ہیں لیکن نہایت محتاط انداز میں۔

مزید پڑھیں

خودنمائی

انہیں خودنمائی کی بڑی خواہش ہو تی ہے۔جس طرح دیگر کچھ برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد خودنمائی کے شوقین ہوتے ہیں،اسی طرح انہیں بھی یہ عادت ہوتی ہے۔اس معاملے میں اکثر غلط ذرائع کا استعمال کرتے ہیں اور غلط راستوں کا انتخاب بھی کر لیتے ہیں ، یہ الگ بات ہے کہ انہیں بعد میں اپنے اس رویے پر پچھتانا پرتا ہے۔یہ خود کو نما یاں اور ممتاز کرنے کے چکر میں اکثر دوسرں کو کوتاہ نظر ثابت کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور دیگر طریقوں سے بھی انہیں کم تر ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ان کے اس رویے سے بھی اکثر لوگ ان سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ذہن کی پختگی

یہ لوگ برج حوت کی طرح دہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔لیکن برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد ہاں یانہ کے قائل ہوتے ہیں ، اگر ان کا منفی رویہ ہے تو وہ انتہا پسندانہ ہوتا ہے اگر مثبت روہ ہے تو بھی انتہا پسندانہ ہو گا جبکہ برج حمل سے متعلق افراد کا ایک رویہ اور منجھا ہوا ہے جبکہ دوسرا رویہ غیر پختہ اور بچگانہ سا،اس برج سے تعلق رکھنے والے افرادمیں الگ الگ رویے پائے جاتے ہیں لیکن کسی ایک فرد میں بھی یہ دونوں رویے پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مغرور

اکثر ان کا رویہ مغرور سا ہوتا ہے اور ایسا جان بوجھ کر اختیار نہیں کرتے ہیں انہیں تو احساس بھی نہیں ہوتا کہ لوگ انہیں مغرور سمجھ رہے ہیں ، ان کی ان باتوں میں کچھ تکبر جھلکنے لگتا ہے بہر حال اکثر لوگ ان کی اس عادت سے واقف ہوتے ہیں اور ان کے اس رویے کو خاص اہمیت نہیں دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نئے کاموں میں دلچسپی

یہ لوگ کبھی کسی ایک کام پر اکتفا نہیں کرتے۔ یہ نئے نئے کام سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،جب کوئی ایک کام سیکھ جاتے ہیں تو کسی نئے کام کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں ، اس کے بعد کسی اور کام کی طرف راغب ہو جاتے ہیں ، یوں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ جو ساری عمر جاری رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

آزادی پسند

یہ افراد آزاد طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ اپنے اوپر کسی کام کا دباؤ برداشت نہیں کرتے ہیں۔یہ اکثر دوسرں پر حکم چلانا چاہتے ہیں لیکن خود کسی کے حکم پر چلناپسند نہیں کرتے۔لیکن ایسی بات بھی نہیں ہے کہ ان کی خود سری اور آزادی طبیعت ہر وقت کارفرما ہوتی ہے۔یہ جب کسی ملازمت میں ہوں تو اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں اور افسران بالا کانہ صرف حکم مانتے ہیں بلکہ اچھے سے اچھا کام کر کے ان کی نظروں میں اپنی اہمیت بڑھا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مظبوط قوت ارادی کے مالک

یہ لوگ مظبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے اندر جوش اور ولولہ ہوتا ہے۔ اگر یہ لوگ کوئی کام کرنے کی ٹھان لیں تو اسے ہر حال میں پورا کرنا چاہتے ہیں۔اپنے مقصد کی تکمیل کے لئے یہ انتھک محنت کرتے ہیں۔حالات چاہے کیسے بھی ہوں لیکن یہ لوگ حوصلہ نہیں ہارتے اور ڈٹے رہتے ہیں۔ انہیں یہ جنون سوار ہوتا ہے کی کسی نہ کسی طرح کامیابی حاصل کر نی ہے ، اگر کوئی ناکامی سامنے آئے تو گھبراتے نہیں ہیں اور ایک بار کامیابی کے لئے جدو جہد شروع کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

زیادہ محنت کرنے والے

یہ لوگ محنتی ہوتے ہیں لیکن ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ دوسرں سے زیادہ محنت کرنے والے ہوتے ہیں۔ اگر لوگ چار گھنٹے کام کریں تو یہ اس جگہ چھ گھنٹے کام کر سکتے ہیں اور ایسا یہ کسی کے دباؤ میں یا لالچ کے بغیر کرتے ہیں۔یوں کہا جا سکتا ہے کہ ن انہیں کام کا شوق ہوتا ہے۔ یہ ان کی کام میں دلچسپی کی بھی ایک دلیل ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ خود بھی کام کرتے ہیں وہ بہت اچھا ہوتاہے۔یہ لوگ جن کاموں سے تعلق رکھتے ہیں ، ان میں بڑی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کام کا ایک ایک جز ، ایک ایک نکتے پر غور کرتے ہیں جس کی وجہ سے اچھے نتائج سامنے آتے ہیں ، یوں یہ کا میابی کی طرف گامزن ہوتے ہیں ، ان کی اس محنت اور لگن کو جہاں افسران وغیرہ سراہتے ہیں ان کے ساتھ کام کرنے والے ان سے حسد کرنے لگتے ہیں

مزید پڑھیں

دوسروں پر بھروسہ

یہ لوگ اکثر دوسروں پر بہت زیادہ بھروسہ کر لیتے ہیں۔ ان کی یہ عادت انہیں اکثر نقصان بھی دے جاتی ہے کیونکہ کئی لوگ ان کے بہت زیادہ بھروسے کی وجہ سے ان سے کوئی نا جائز فائدہ اٹھا لیتے ہیں یا انہیں اور کسی قسم کا نقصان پہنچا دیتے ہیں۔ بار بار دھوکا کھانے کے با وجود یہ پھر دوسروں پر بھروسہ کرنے کی عادت کو ترک نہیں کرتے ہیں

مزید پڑھیں

مقابلہ کرنے والے

یہ لوگ مقابلہ کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔کسی بھی طرح ہار ماننا ان کی فطرت میں نہیں ہوتا ہے۔ اگر کسی جگہ انہیں اپنی ہار نظر آنے لگے تو ان کے اندر جوش کا ایک طوفان ٹھا ٹھیں مارنے لگتا ہے۔یہ مقابلہ کرنے کے لئے خود کو پوری طرح سے تیا ر کر لیتے ہیں اور دوران مقابلہ اپنی ذہنی اور جسمانی قوتوں کو بڑے مناسب انداز میں استعمال کرتے ہیں۔جب تک یہ کامیابی حاصل نہ کر لیں انہیں چین نہیں آتا ہے۔

مزید پڑھیں

تصوراتی دنیا میں رہنے والے

برج حوت سے تعلق رکھنے والے بھی دنیا میں رہ کر بہت خوشی اور مسرت محسوس کرتے ہیں ، اسی طرح برج حمل سے متعلق افراد میں بھی خصوصیت پائی جاتی ہے۔ تصورات کی دنیا میں رہنے کی خصوصیات ان لوگوں کے لئے نقصان سے ثابت ہوتی ہے اور کبھی فائدہ مند ، لوگ اکثر خیالی دنیا میں نت نئے منصوبے بنا تے رہتے ہیں اور صرف منصوبے بنا نے پر ہی اکتفا نہیں کرتے بلکہ ان پر عمل پیرا بھی ہو جاتے ہیں یہ منصوبے چونکہ مکمل طور پر ٹھوس بنیادوں پر نہیں بنائے گئے ہوتے ہیں اور ان میں خیا لات کی آمیزش زیا دہ ہوتی ہے اس لئے اکثر ان کے اکثر نتائج غلط بھی نکل آتے ہیں لیکن جن منصوبوں کے نتائج ان افراد کی توقع کے مطابق نکلیں تو یہ شاندار کامیابی ہوتی ہے۔ تصورات کی دنیا میں رہ کر صرف منصوبے ہی بناتے ہیں بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ یہ خیالی دنیا میں رہ کر سکون اور مسرت محسوس کرتے ہیں۔یہ اپنی مرضی کے مطابق خیا لات کو تر تیب دیتے ہیں اور ان سے محفوظ ہوتے ہیں۔مثلااٌ یہ خود کو ایک باغ میں تصور کریں گے جہاں خوش گوار ہوا چل رہی ہوگی ، ہر طرف پھول کھلے ہوں گے جن کی مسحور کن خشبو ماحول کو اپنی لپیٹ میں لئے ہو گی ، پرندے چہچہا رہے ہوں گے ، آسمان پر بادل کے ٹکڑے رقصاں ہوں گے ، ایسے میں ان کی محبوبہ چلی آے گی اور ان کے گلے میں با ہنہیں ڈال کر ان سے اظہار محبت کرے گی۔یہ تو ایک مثال تھی اس طرح کی کئی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔ غرض یہ لوگ تصورات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال کر ان سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مسحور کن شخصیت

ان کی شخصیت بڑی مسحور کن اور متاثر کرنے والی ہے۔ان سے ملاقات کرنے والے ان کے اس سحر اور تا ثر کو بخوبی محسوس کرسکتے ہیں۔جو لوگ ان سے ایک با رمل لیں وہ ان سے بار بار ملنا پسند کرتے ہیں ۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ ان کی شخصیت کے سحر میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خوش گفتار

جس طرح ان لوگوں کی شخصیت سحرانگیز ہوتی ہے ، اس طرح ان کی گفتگو میں ایک سحر سا ہوتا ہے جو دوسروں کو اپنی جانب متوجہ اور راغب کر لیتا ہے لوگ ان سے گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مزاح پسند

یہ افراد ا مزاح کی حس بھی رکھتے ہیں۔اکثر ان کی حرکات اور گفتگو میں مزاح کا رنگ نظر آتا ہے لیکن یہ اس طرح کی جتنی بھی حرکات اور گفتگو کرتے ہیں ان میں اخلاقیات کا بڑا خیال رکھتے ہیں ، یہ کبھی بد اخلاقی کا مظاہرہ کرنا پسند نہیں کرتے اور اخلاقیات سے گری باتوں سے دور رہتے ہیں۔ یہ ایسی محفلوں میں بھی شامل نہیں ہوتے جہاں بد تہذیبی اور بد اخلاقی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

بد مزاج

یہ اخلاقی تو نہیں ہاں بد مزاج ضرور ہوتے ہیں لیکن ان کی بد مزاجی کی کوئی نہ کوئی وجہ ضرور ہوتی ہے۔مثلااٌ اگر یہ کسی قسم کے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوں تو یہ بد مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں یا پھر کسی کام میں الجھے ہوں اور ان سے کسی موضوع پر بات چیت کی کو شش کی جائے تو اکثریہ بد مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، عام حالات میں یہ لوگ خوش اخلاق اور اچھے مزاج کے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

چڑچڑا پن

جس طرح یہ اکثر بد مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، اسی طرح یہ چڑ چڑاپن بھی دکھاتے ہیں لیکن اس کے پس پردا بھی ویسی ہی وجوہات ہوتی ہیں جیسی کہ بد مزاجی کے عقب میں ہوتی ہیں ، بیماری یہ دہری چڑ چڑا ہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں ایک تو ان لوگوں سے جوان سے بات چیت کرتے ہیں اور دوسرے اپنی بیماری سے یہ چڑ چڑاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

رازدار

یہ لو گ اپنے اور دوسروں کے بہترین راز دار ہوتے ہیں۔ اگر کوئی انہیں اپنا راز بتا دے تو یہ اسے اپنے سینے میں دفن کر لیتے ہیں ، اگر کسی فرد سے ان کی کبھی لڑائی بھی ہو جاے تو یہ اس کے راز کو فشاء نہیں کرتے۔اس طرح یہ لوگ اپنے رازوں کو کبھی اپنی حد تک ہی رکھنا پسند کرتے ہیں۔یہ اپنے قریب ترین لوگوں کو بھی کبھی اپنے راز نہیں بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جارحانہ رویہ

اکثر ان لوگوں کا رویہ جار حانہ ہوتا ہے۔ جار حانہ پن ان کی فطرت کا حصہ ہے۔بسا اوقات لوگ ان لوگوں کی گفتگو میں سختی اور تلخی محسوس کرتے ہیں۔ نئے لوگ تو اس بات کو محسوس کرتے ہین ان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے والے لوگ ان کی اس عادت سے واقف ہوتے ہیں اس لئے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کرتےاپنی اس عادت کی وجہ سے یہ لوگ اکثر کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہیں لیکن کئی لوگ انہیں نا پسند بھی کرنے لگتے ہیں۔ یہ عادت انہیں فوج ، پولس ، وکالت ،سوشل ورکنگ اور دیگر کئی شعبوں میں کامیاب کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

حاسد

ان میں حسد کا جذبہ ویسے فطری طور پر نہیں ہوتا ہے لیکن اکثر مواقع پر یہ حسد کر جاتے ہیں خاص طور پر جب کوئی ان سے کسی بھی طرح آگے نکلتا نظر آئے یہ چونکہ نمایاں اور ممتار رہنا پسند کرتے ہیں اس لئے کسی صورت میں یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کو ئی ان سے کسی بھی معاملے میں آگے نکل جائے اس لئے یہ حسد کا شکار ہو جاتے ہیں اور دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے اکثر ایسی حرکتیں کرنے لگتے ہیں جو مضحکہ خیز بھی ہوتی ہیں

مزید پڑھیں

کام کے ماہر

یہ لوگ جس کام میں بھی دلچسپی لیتے ہیں ، اس میں مہارت حاصل کر لیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہر کام کو بڑی دلجمعی ، دلچسپی اور لگن کے ساتھ کرتے ہیں ، اس کی جزئیات پر غور کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

درست اندازہ

ان کے اندریہ خصوصیت بھی ہوتی ہے کہ یہ درست اندازے لگاتے ہیں۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ان کا کوئی اندازہ غلط ثابت ہو۔ ان کی اس صلاحیت کی وجہ سے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے اور یہ آنے والے کئی خطرات سے بچ جاے ہیں، ساتھ ہی یہ دوسروں کو بھی خطرات سے بچا لیتے ہیں

مزید پڑھیں

خراب صحت

ان کی صحت بسا اوقات خراب رہتی ہے۔اس کی وجہ ان کے سیارے کے اثرات نہیں بلکہ ان کی شبانہ روز محنت اور مشقت ہوتی ہے۔ یہ ہم بتاہی چکے ہیں کہ یہ جو کام کرنے کے ٹھان لیں ، اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں ، یہ اپنی طاقت سے زیادہ کام کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت پر اثر ات پڑتے ہیں جس کا نتیجہ کسی بھی بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

خاموشی

یہ تو ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ افراد مختصر اور با مقصد گفتگو کو پسند کرتے ہیں ، ساتھ ہی ان کی ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ لوگ جونہی محسوس کرتے ہیں کہ ان کے مطلب کی گفتگو ختم ہو چکی ہے تو یہ فوراٌ گفتگو کہ ختم کردینا پسند کرتے ہیں اور اگر ایسا کرنا ممکن نہ تو یہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ، سامنے والا سمجھتا ہے کہ وہ ان کی گفتگو سن رہے ہیں لیکن ان لوگوں کا دما غ کہیں اور ہوتا ہے۔ یہ اپنے خیالوں میں کھو جاتے ہیں۔بالا آخر سامنے والے کو احساس ہوتا ہے کہ یہ افراد ان کی طرف متوجہ نہیں ہے لہذا وہ خود ہی گفتگو کو سمیٹ لیتا ہے۔اس کے علاوہ بھی یہ لوگ اکثر خاموش رہ کر اپنے خیالات کی دنیا میں جانا پسند کرتے ہیں جہاں انہیں بڑی تسکین ملتی ہے۔

مزید پڑھیں

ہمدرد

یہ لوگ ہمدردی کا وصف بھی رکھتے ہیں۔ یہ دوسروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔ اگر کوئی اپنی کسی پریشانی کا اظہار ان سے کرے تو ان کی کو شش ہو جاتی ہے کہ اسے کسی طرح اس پریشانی سے نجات دلا دیں۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ اچھے ڈاکٹر ، سو شل ورکر اور دیگر اس طرح کے کاموں میں بہت کامیاب رہتے ہیں

مزید پڑھیں

فضول خرچ

ان میں جہاں بہت سی خوبیاں اور خامیاں ہوتی ہیں ان ہی میں ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اکثر فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔اگر یہ اپنی اس عادت پر کنٹرول نا کریں تو مقروض کنگال بھی ہو جاتے ہیں لیکن چونکہ با ہمت اور با صلا حیت ہوتے ہیں اس سے پھر اپنے حالات کو سدھار لیتے ہیں۔فضول خرچی کی وجہ سے بار بار چوٹ کھانے کے باوجود پھر یہ حرکت کر بیٹھتے ہیں۔یہ لوگ چونکہ خودنمائی کے شوقین ہوتے ہیں اس کے لئے اکثر ان کی فضول خرچی کی وجہ مہنگی چیزوں کی خریداری ، بڑی تقریبات کا انعقاد ، کسی بڑے کاروبار کا آ غاز پھر ایسی ہی وجو ہات ہوتی ہیں

مزید پڑھیں

تخلیق کار

ان کا ذہن تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے۔ یہ آگے سے آگے بڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ مصوری، گلو کاری ، کھیل ، اور دیگر تخلیقی کاموں میں بہت دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی کی منازل طے کر جاتے ہیں۔کوئی بھی شعبہ ہو ان کی کارگردگی منفرد نظر آتی ہے۔یہ اپنی اس تخلیقی صلاحیت کی وجہ سے جو بھی منصوبے بناتے ہیں وہ بھی انفرایت کے حامل ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران اور ششدر رہ جاتے ہیں

مزید پڑھیں

جدت پسند

یہ جدت پسند ہوتے ہیں۔یکسانیت انہیں بیزار کر رہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ عرصہ ایک کار نہیں رکھ سکتے ، ایک طرح کا سوٹ نہیں پہن سکتے ، ایک طرح کی غذا نہیں کھا سکتے۔ یہ تبدیلی اور جدت کے خواہش مند ہوتے ہیں۔سائنس اور دیگر تخلیقی معاملات سے گہرا لاگا ؤ رکھتے ہیں۔انہیں یہ جاننے کی خواہش ہوتی ہے کہ دنیا میں کیا کیا نئی ایجادات ہو رہی ہیں۔یہ اس سلسلے میں دنیا بھر کے رسالے اور کتابیں وغیرہ کی نمائش میں بھی جاتے ہیں

مزید پڑھیں

ادب اور فنون سے لگاؤ

انہیں ادب اور مختلف فنون سے بڑا لگا ؤ ہوتا ہے۔یہ دنیا بھر کاے ادب کا مطالعہ کرتے ہیں ، اس کے علاوہ مختلف فنون کے علاوہ مختلف فنون پر بھی ان کی گہری نگاہ ہوتی ہے۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ اپنے علم میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کریں۔یہ تعلیم یافتہ لوگوں کی محفلوں میں آتے جاتے رہتے ہیں۔اس کے علاوہ ادیبوں، شاعروں اور فنکاروں سے ان کا بڑایارانہ ہوتا ہے، یہ فنکاروں اور ادیبوں وغیرہ کی بڑی قدر کرتے ہیں اور انہیں کسی نہ کسی طرح فائدے پہنچات رہتے ہیں

مزید پڑھیں

پر عزم

یہ لوگ پر جوش ، ذہین اور محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ پر عزم بھی ہوتے ہیں ، یہ جس بات کا عزم کر لیں اس سے انہیں دست بردارکرنا نا ممکن ہوتا ہے، یہ اسہنی عزم رکھتے ہیں

مزید پڑھیں

اعلی خیالات

یہ لوگ زندگی کے ہر معاملے میں اعلی خیالات رکھتے ہیں۔گھٹیا سو چوں اور لوگوں سے دور رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ شراب نوشی ، جوئے ، منشیات اور دیگر اس طرح کی لعنتوں سے دور رہتے ہیں۔صاف ستھرے ماحول کو پسندکرتے ہیں ، گندی جگہوں سے دور بھاگتے ہیں ، اچھی خوراک کھاتے ہیں ، چھوٹے مو ٹے ہو ٹلوں میں بیٹھنے کے بجائے اچھے اور صاف ہو ٹلوں میں بیٹھتے ہیں۔صاف کپڑے پہنتے ہیں ، ان کے بال ترتیب سے رہتے ہیں اور جوتے پالش کئے ہوتے ہیں۔آزاد فضاوں میں سانس لینا پسند کرتے ہیں۔یہ نہ دوسروں پر کسی قسم کا دباؤ ڈالتے ہیں اور نہ ہی کسی کا دباؤ برداشت کرتے ہیں

مزید پڑھیں

نمبر ون

ان کی خواہش ہوتی ہے کی جس بھی معا ملے میں دلچسپی لیں ، اس میں نمبرون رہیں۔اس سے کم درجے کو پسند نہیں کرتے۔نمبرون رہنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور مشقت بھی کرتے ہیں اور اکثر اپنی اس خواہش کے تکمیل میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔اگر یہ ناکام رہیں تو بہت افسردہ اور مایوس ہوتے ہیں لیکن زیادہ دیر ان کیفیات کا شکار نہیں رہتے۔ ان کی فطرت کاجارحانہ پن ابھر کر سامنے آتا ہے اور پر جوش فطرت میں ہلچل مچ جاتی ہے اور یہ ایک بار پھر کامیابی کے لئے کمر بستہ ہو جاتے ہیں اور انہیں اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک ان یہ کامیاب نہیں ہو جاتے

مزید پڑھیں

ذہانت سے بھر پور

یہ لوگ ذہانت سے بھر پور ہوتے ہیں اور اپنی ذہانت مختلف معا ملات میں بڑے بھر پور انداز میں استعمال کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ تعلیمی میدان میں بھی شروع سے کامیاب رہتے ہیں اور اپنی کلاسوں میں اچھے نمبروں سے پاس ہوتے ہیں ۔کھیل ہویا سماجی کام یا پھر زندگی کے دیگر معاملات ، یہ اپنی ذہانت کی وجہ سے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں