سنبلہ مرد کی خصوصیات

متعلقہ صفحات

5 صفحات

سنبلہ کا حاکم سیارہ عطارد

عطارد سیارہ، برج سنبلہ پر حاکم ہے، جو افراد 24؍ اگست سے 23؍ ستمبر کے دوران پیدا ہوتے ہیں ان پر یہ سیارہ اثر انداز ہوتا ہے۔ سیارے کی خصوصیات اور اثرات کیا ہیں ان کا اندازہ ہمیںآگے کی سطور میں ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی عادات و خصوصیات سے ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں

مشہور شخصیات

امریکی صدر لنڈن بی جانسن، برطانوی ملکہ الزبتھ، اداکارہ صوفیہ لارین، رابرٹ جوزف کینیڈی، آرتھر گوڈ فری، فورڈ ثانی، گریٹا گاربو، تھامس ایڈیسن، پرنس البرٹ، تھیورڈ، ہینری

مزید پڑھیں

سنبلہ افراد کی خصوصیات

اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد میں مندرجہ ذیل اچھی اور بری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سنبلہ مردوں کے لئے خصوصی ہدایات

گزشتہ صفحات پر ہم نے سنبلہ مردوں کی اچھی بری خصوصیات پر روشنی ڈالی جن سے نہ صرف اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ان کی عادات و اطوار سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں ہم سنبلہ مردوں کے لئے ایسی خصوصی ہدایات تحریر کر رہے ہیں جن سے وہ اپنے لئے ایک بہترین اور محفوظ راہ حیات متعین کر سکتے ہیں۔ * ایسی جگہوں پر بہت محتاط رہیں جہاں سانپ کی موجودگی کا امکان ہو کیونکہ سانپ اس برج سے تعلق رکھنے والوں کو زیادہ ڈستا ہے۔ * بہت غور سے عزیز و اقارب کا جائزہ لیتے رہیں کہ وہ آپ پر کس قسم کا جادو ٹونہ تو نہیں کروا رہے کیونکہ اس برج سے متعلق لوگ اکثر جادو ٹونے کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ گھٹیا حرکت ان لوگوں کی طرف سے کی جاتی ہے جن پر آپ زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ خود بھی محتاط رہیں اور دوسرے لوگوں سے بھی یہ کام لیں کہ وہ دوسروں پر نظر رکھیں۔ * آپ کو اپنڈکس، معدے کے امراض، پتے کے امراض لاحق ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے اس لئے اس سلسلے میں ذرا سا بھی شک ہو تو معالج سے فوراً رجوع کریں۔ * گھٹن زدہ ماحول سے جلد از جلد دور ہو جائیں اور ایسی جگہوں پر رہیں جہاں مناسب روشنی ، ہوا ، پانی اور صحت افزا ماحول ہو۔ * دلو برج سے تعلق رکھنے والوں سے دور رہنا آپ کے لئے بہتر ہے۔ * اگر آپ جدی افراد ے دوستی کریں گے تو یہ زیادہ نہیں چلے گی اور اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہے گا لہٰذا ن سے دوستی نہ کریں۔ اگر مجبوراً ان سے مراسم رکھنے پڑ جائیں تو بات بات پر جھگڑنے سے بہتر ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں اور معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کریں۔ * جمعہ اور جمعرات کا دن آپ کے لئے موزوں نہیں ہے لہٰذا ان دنوں میں ہر معاملے میں محتاط رہیں۔ * کسی بھی معاملے میں وہم پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ * کوشش کریں کہ کم سے کم دوست بنائیں۔ زیادہ دوستیاں آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ * عاشق مزاجی اگر بڑھنے لگے تو اسے قابو کریں۔ * دولت پرستی غلبہ پا سکتی ہے، اس سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ * کبھی کبھار بھڑکیں مارنے کو جی چاہے تو سمجھ لیں کہ آپ ایک غلط سمت چل پڑے ہیں۔ * خود غرضی بھی کسی کسی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے، اس سے بچیں۔ * احمقوں والی باتیں کرنے لگیں تو فوراً خود کو سنبھالیں۔ * فضول خرچی کی عادت بھی آپ کو اپنا شکار بنا سکتی ہے۔ اسے موقع نہ دیں۔ * ادھار نہ لیں کیونکہ یہ بھی آپ کی عادت بن سکتی ہے۔ * بہت زیادہ تنہائی پسندی سے گریز کریں۔ * حسد کا جذبہ کبھی کبھی آپ کے اندر ابھرے گا، اسے فوراً مار ڈالیں ورنہ یہ آپ کی اعلیٰ شخصیت کو گھن کی طرح چاٹ جائے گا۔ * معاملات حیات میں اعتدال کو ملحوظ رکھیں۔ * جذبات کو کبھی اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ * جنسیات کی دلدل سے دور رہیں۔ * افسران سے بغاوت نہ کریں۔ * کفایت شعاری کو نہ چھوڑیں۔ * خوابوں کو اپنے اوپر اثر انداز نہ ہونے دیں۔ * طبیعت میں کبھی وحشیانہ انداز آنے لگے تو فوراً خود کو قابو کریں۔ * غیر ذمے داری کا احساس ہو تو فوراً اپنی ذمہ داریوں کی طرف آ جائیں۔ * محتاط رہیں کبھی کبھی کاہلی آپ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ * موقع پرستی بھی کسی وقت آپ کو اپنی لپیٹ میں لینے کی کوشش کر سکتی ہے، اس سے بچنے کی کوشش کریں۔ * آپ کی طبیعت میں محتاط رہنا شامل ہے لیکن آپ کسی وقت غیر محتاط رویہ بھی اختیار کر سکتے ہیں جو آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، اس رویے کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ * آپ ایسے اوقات میں خود کو فوراً سنبھالنے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو یہ احساس ہو جائے کہ آپ جنونی ہو رہے ہیں۔ * اکثر اوقات آپ کا ذہن فضول خیالات میں الجھ سکتا ہے، اس کیفیت سے فوراً چھٹکارا حاصل کریں۔ * قمار بازی، جوا ، سٹہ، منشیات کا استعمال اور دیگر اس طرح کے فضول کاموں سے کود کو بچائیں۔ خاص طور پر ہیروئین کے نشے میں نہ پڑیں کیونکہ اس سے چھٹکارا آپ کے لئے مشکل ہو جائے گا۔ * مغرور ہونے سے خود کو بچائیں۔ * منفی سوچوں سے فوراً چھٹکارا حاصل کریں۔ * غیر دانش مندانہ باتوں سے گریز کریں۔ * کسی کام میں جلد بازی نہ کریں۔ * غیر ضروری جوش کا مظاہرہ نہ کریں۔ * نتائج کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔ * دوستوں کو گزند پہنچانے کی خواہش اگر کبھی آپ کے دل میں موجزن ہو تو اسے فوراً دبا دیں۔ * کسی خود فریبی کا شکار نہ ہوں۔ * بے جا اکڑ نہ دکھائیں۔ * نمائش پسندی سے گریز کریں۔ * اپنی نسوانی حرکات پر قابو پانے کی کوشش کریں حالانکہ یہ آپ کے لئے بڑا مشکل کام ہو گا کیونکہ یہ آپ کے برج کی خصوصیت ہے۔ * دوسروں پر طنز نہ کریں۔ * تیز ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ * موقع پرستی سے اجتناب کریں۔ * سچائی آپ کی پہچان ہے اس لئے دروغ گوئی نہ کریں۔

مزید پڑھیں

سنبلہ خواتین کی خصوصیات

سنبلہ خواتین اور مردوں میں اکثر عادات و اطوار ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن بہر حال بحیثیت خواتین، سنبلہ خواتین کی تمام عادات مردوں سے مطابق نہیں رکھ سکتیں، آئے دیکھتے ہیں کہ سنبلہ خواتین کن خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ سنبلہ خواتین کی سب سے اہم خوبی تو یہ ہوتی ہے کہ یہ بڑے دلکش اور جاذب نظر چہرے کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کے چہروں میں ایسی طلسماتی کشش ہوتی ہے کہ بار بار انہیں دیکھنے کو جی چاہتا ہے۔ ان کی آنکھیں، ابرو، ناک،گالاورہونٹ،سب کچھاپنی اپنی جگہ پر کشش ہوتاہے۔ اب آئیے دیکھتے ہیں ان کی دیگر خصوصیات۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

برج حمل کے تحت پیدا ہونے والے افراد کی تاریخ وار خصوصیات

مزید پڑھیں

حمل افراد کی دیگر بر جوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں

مزید پڑھیں

ثور افراد کا نفسیات جائزہ

مزید پڑھیں

مناسب غذائیں

گندم ۔۔۔ دودھ ۔۔۔ پنیر مچھلی ۔۔۔ مرغی ۔۔۔ دہی دال مسور ۔۔۔ چاول ۔۔۔ پالک گوبھی ۔۔۔ آلو ۔۔۔ مٹر دھنیا ۔۔۔ شلغم ۔۔۔ مولی گاجر ۔۔۔ پیاز ۔۔۔ ہری مرچ انڈے ۔۔۔ سیب ۔۔۔ انار کیلے ۔۔۔ سنگترہ ۔۔۔ لیموں لیچی ۔۔۔ آڑو ۔۔۔ گنا چینی ۔۔۔ بادام ۔۔۔ پستے اخروٹ ۔۔۔ کشمش ۔۔۔ انجیر مکئی ۔۔۔ کالی مرچ ۔۔۔ لونگ زیرہ ۔۔۔ سونف ۔۔۔ چنے لہسن ۔۔۔ ادرک ۔۔۔ پودینہ بکری کا گوشت۔۔۔ پائے ۔۔۔ کلیجی

مزید پڑھیں

جوزا افراد کے لئے خوش کن امور

* چیلنج قبول کر کے * کوئی کامیابی حاصل کرنے کے بعد * کوئی بڑا یا چھوٹا فائدہ حاصل کرنے کے بعد * بچوں کو خوش دیکھ کر * کسی کی مدد کر کے * دوست کی توقعات پر پورا اتر کر * اپنے کسی منصوبے کی کامیابی پر * من پسند فرد سے شادی ہونے پر * کوئی نئی تصویر بنا کر * وکیل ہونے کی صورت میں کوئی کیس جیتنے کے بعد * کوئی اچھا گاناگا کر * اچھی دھن ترتیب دے کر * کسی چیز کی نگرانی کر کے * کوئی چیز ایجاد کر کے * پر فضا مقام پر جا کر * دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر

مزید پڑھیں

مناسب غذائیں

ان افراد کے لئے وٹامنز سی سب سے زیادہ اہم ہے لیکن اس کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی حاصل کرنے چاہئیں۔ ان کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل غذائیں لیں۔ وٹامن اے حاصل کرنے کے لئے سلاد ۔۔۔ دودھ کاہو ۔۔۔ پنیر پالک ۔۔۔ کریم آلو ۔۔۔ مکھن کالی مرچ ۔۔۔ سلاد گاجر ۔۔۔ انڈے

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں