تعبیرخواب

پلنگ (چیتا)

ٍ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ رتعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتا قوی اور مضبو ط دشمن ہوتا ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے تودلیل ہے کہ اپنے دشمن کے ساتھ جھگڑا کرے گا اوردشمن کو غلبہ اور فتح ہوگی ۔ یعنی اگر چیتا اس پر غا لب رہا تو دشمن غالب ہو گا ۔ اور اگر وہ چیتے پر غالب آیا تو وہ دشمن پر فتح یا ب ہو گا اوراگرت خواب میں دیکھے کہ چیتے کا گوشت کھایا ہے تودلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑوں میں پڑے گا۔ لیکن آخر کار فتح یا ب ہوگا۔ اور شر ف و بز رگی حاصل کرے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر چیتے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گااور دشمن کو مغلو ب کرے گا ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ چیتے کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور ایک دوسر ے پر کو ئی بھی غالب نہیں آیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ بادشاہ سے اس کو بڑا خو ف پہنچے گایا سخت بیماری پائے گا اور اس کے بعد شفاء ہوگی۔
اوراگر خواب میں دیکھے کہ شیر چیتے کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمن سے خوف پہنچے گا اور نتیجہ امن ہوگا۔
اوراگر خو اب میں دیکھے کہ چیتے کا چمڑا یا ہڈی یا بال اس نے ل ئے ہیں ۔ یا کسی کو ئیے ہیں تودلیل ہے کہ اسی قدر دشمن کا مال پائے گا اوراگرکوئی خواب میں دیکھے کو ماراہے تو دلیل ہے کہ اسلا م سے منہ پھیر ے گااور اس کو کچھ خیر نہ ہو گی۔
حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیتے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، قوی دشمن ۔ دوم ، دشمن سے مال پانا ، سوم ، بادشاہ کا خوف ۔