عقرب عورت نفسیات

ہمدرد

ان خواتین میں ہمدردی کا عنصر موجود ہوتا ہے۔ لیکن ان کی حاکمانہ ، ضدی اور ہٹ دھرم فطرت کے نیچے یہ دبا رہتا ہے۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ ہمیشہ غیر ہمدرد رہتی ہیں۔ جس طرح دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین میں ہمدردی کا جذبہ موجود ہوتا ہے، اسی طرح عقربی خواتین بھی یہ جذبہ رکھتی ہیں لیکن یہ اس جذبے کا اظہار بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں۔
یہ اگر کسی سے مخلص ہو جائیں تو اس کے لئے جان لٹانے سے بھی گریز نہیں کرتیں اور اگر کسی کی دشمن بن جائیں تو اس کے لئے بے حد خطرناک ثابت ہوتی ہیں۔ انہیں اپنے خاندان، دوستوں اور دیگر عزیزوں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ ہر حال میں ان کی بھلائی چاہتی ہیں۔
زندگی کے تمام شعبوں میں کامیاب ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور محنت سے مقام و مرتبہ حاصل کرنے کی خواہش مندہوتی ہیں۔ ان کی فراخ دلی کبھی کبھار دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اگر یہ موڈ میں ہوں تو دوسروں کو خوب نواز سکتی ہیں اور اگر کنجوسی دکھانے پر آ جائیں تو معمولی سے معمولی چیز بھی کسی کو نہیں دیتیں۔