تعبیرخواب

ابر (بادل )

حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خو اب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، ابر سفید۔دوم ، ابر سیا ہ ۔ سوم ، ابر زرد۔ چہا رم ، ابر سر خ،۔ پنجم ، ابر بر سنے والا ۔ ششم ، ابر نابر سنے والا ۔ اور ہر ایک کی تعبیر خا ص ہے۔
اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید بر سنے والے کے نیچے دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ خد ا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنا یت فر مائے گااور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئد ہ ہوگا ۔
اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیا ن کر نے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گاجس سے رنج و غم اٹھا ئے گا۔
اور اگراپنے آپ کو سر خ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت (محنت اور بلا :دکھ اور تکلیف ) اوربلا اور گر فتا ری کی دلیل ہے ۔ کیو نکہ خد ا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سر خ ابر ظا ہر ہو ا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سید ھا اس کے سر پر کھڑاہو گیا ہے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکو مت پائے گااور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گز ر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مر اد اس سے حاصل ہوگی۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہو ا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالمو ں اور حاکموں کی صحبت حا کمو ں کی صحبت میں رہے گا: ) میں رہے گا۔ اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی دلایت میں قاصد ان باخبر کو بھیجے گااور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہو ا میں پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ نیکی اور بز ر گو ں اور علم حا صل کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس سال خیر اورنعمت بہت پائے گا۔ فرما ن حق تعالیٰ ہے :۔ وظللنا علیکم الغمام وانز لنا علیکم المن والسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پر بادل کو سایہ کیا اور تم پر من اور سلو یٰ اتارا ۔ ہم نے جو پاک چیز یں تم کو عنایت کی ہیں ، کھاؤ)
اور اگر دیکھے کہ بادل کو کوئی کپڑ ا سیا ہ ہوا تھا اور اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حا صل ہوگاجو کسی کو نہ ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ ابر نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور بر سانہیں ہے تو یہ بر ی دلیل ہے۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھا ہے کہ بادل کو جمع کیا یا اٹھا یا یا کھایا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ حکما ء (حکما ء :حکیموں ، دانا ؤ ں ) میں عقل و دانش سے ممتاز ہوگا۔
حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرما یا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی زند گی حکمت سے ہوتی اور اگر دیکھے کہ ابر سیا ہ ایک جگہ پر گھر ا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالیٰ کے عذاب کی دلیل ہے ۔ جس کو ابر کے نز دیک دیکھے گا، وہ عذ اب حق کے نز دیک ہو گااور اگر ابر کے ساتھ بارش کو دیکھے تودلیل رحمت اور خیر ات کی ہے۔
اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہ کہ اسی قد ر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑ ک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلما نوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اور اگر کڑ ک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی (سخت قوی عذاب :نہا یت بڑا عذاب ) عذابو ں کی دلیل ہے اور اگر اپنے گھر او جگہ پر ابر چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے فر زنداور اہل خانہ (اہل بیت :گھر والے ) کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اند زے پر دانش اور حکمت حا صل ہوگی۔
حجر ت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ بادل خوب میں دیکھنانو وجہ پرہے۔اول ، حکمت ۔دوم،دوم ، ریا ست ۔ سوم ، بادشاہ ۔ چہارم، رحمت ۔پنجم ، پر ہیز گاری ۔ ششم ، عذاب ۔ ہفتم ، قحط۔ ہشتم ، بلا ، نہم ، فتنہ ۔